Connect with us

Today News

کراچی: سپر ہائی وے پر 80 ایکڑ زمین پر قبضے کے کیس میں ملزم وکیل کو شوکاز جاری

Published

on


سندھ ہائیکورٹ نے سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار وکیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ہائیکورٹ میں سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ اور سرکاری وکلا میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے وکلا کے رویے پر شدید اظہار برہمی کیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ سندھ بار کونسل مذکورہ وکیل کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے۔

عدالتی تنبیہ کے باوجود غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ تلخ کلامی سے باز نہیں آئے جس پر عدالت نے اُنہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے حکم امتناع میں 4 مئی تک توسیع بھی کردی۔

غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ پر 80 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔ غلام اکبرجتوئی نے بھی سرکاری افسران پر زمین کے قبضے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے گفتگو

Published

on


فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں ایک رکاوٹ ہے۔

برطانوی خبررساں ایجسنی نے پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا جس میں مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔

تاہم امریکی صدر کا جواب میں کہنا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل کی رائے پر غور کریں گے۔

موجودہ خطے کی صورتحال میں یہ رابطہ کافی اہم تصور کیا جارہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پشاور ہائی کورٹ: سی این جی اسٹیشنز بندش کے خلاف دائر درخواست خارج

Published

on


پشاور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز بندش کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

جسٹس اعجاز انور نے سماعت کے دوران کہا کہ یہ عدالت ہے کوئی سیاسی جلسہ گاہ نہیں جس کے لیے اپ لوگوں کو سوشل میڈیا پرمدعو کریں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سی این جی کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بند کردیا جاتا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ سی این جی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول وینز، ایمولینس سمیت دیگر نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے۔ سی این جی کی بندش کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ نے درخواست دائر کرکے سوشل میڈیا پر گرما گرمی شروع کی، عدالت نے  ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔





Source link

Continue Reading

Today News

قوت سماعت و گویائی سے محروم 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

Published

on



نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قوت سماعت و گویائی سے محروم 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گرفتار شخص نے میرے قوت سماعت و گویائی سے محروم بیٹے کو خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

نصیر آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending