Connect with us

Today News

نشتر کالونی میں بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی انٹری، 2 افراد کو قتل کرنے کی کوشش 

Published

on


نشتر کالونی پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کرنے کی کوشش میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

نشتر کالونی پولیس کو اقدام قتل کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی، 3 روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں کا جھگڑا ہوا جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ گذشتہ رات 1 فریقین نے دوسرے فریقین کے گھر چھری، ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں 1 شخص چھری کے وار سے جبکہ دوسرا سر میں ڈنڈا لگنے سے زخمی ہوا۔ زخمیوں میں 2 بھائی پرویز اور جوویز شامل ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکبر، فیض، حنیف اور عدنان شامل ہیں جن کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسحاق ڈار کی بیرون ممالک کے وزرا سے اہم ملاقات، ایران جنگ سے متعلق تبادلہ خیال

Published

on


برطانوی وزیر داخلہ اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم نے پاکستانی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں جنگ بندی میں توسیع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی پر بات ہوئی۔

یوویٹ کوپر کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے سفارتی کردار کا معترف ہے۔ پاکستان نے مذاکرات میں سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہا۔ نائب وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ نائب وزرائے اعظم کا موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال ہوا۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل، یونان اور قبرص نے مسلم ممالک کیخلاف اتحاد بنا لیا ہے، ترک وزیر خارجہ

Published

on


ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل، قبرص اور یونان کا اتحاد خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا یہ صرف ترکیہ ہی نہیں بلکہ خطے کے تمام مسلم ممالک کے لیے بھی باعثِ فکر ہے۔ اسرائیل کی توسیع پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ بلاوجہ خدشات پیدا نہیں کر رہا بلکہ زمینی حقائق موجود ہیں۔ ترکیہ اپنی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے کمزور ممالک اس فوجی اتحاد کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ اسرائیل نے جنوبی قبرص کے ساتھ مسلم ممالک کے خلاف فوجی اتحاد بنایا ہے۔ترکیہ ایسے اقدامات نہیں کر رہا بلکہ خطے میں تنازعات ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران نے جنگ بندی کے دوران میزائل، ڈرون صلاحیتوں کو مضبوط کیا ، جنرل موسوی

Published

on


پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کے دوران اپنی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو مزید تیزی سے بحال اور مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ رفتار سے اپنے دفاعی ذخائر کو بہتر بنایا ہے۔

جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ دشمن کو اپنے اسلحہ کے ذخائر دوبارہ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالف فریق کو بیرونِ ملک سے اسلحہ درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending