Today News
ٹیکسلا؛ پسند کی شادی پر میاں بیوی سمیت 3افراد کے قتل کا مقدمہ درج
ٹیکسلا کے علاقے میں پسند کی شادی پر میاں بیوی سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر مقتولہ شہلا بی بی کے بیٹے محمد عامر کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اپنایا کہ والدہ نے عزیز اللہ سے دوسری شادی کی، بھائی دانش اکرم نے سوتیلے والد کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی، بھائی کی پسند کی شادی کا لڑکی کے بھائیوں نذیر، نجیب اور عزیز اللہ کو رنج وغصہ تھا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق بھائی کو دعوت کے بہانے گھر بلایا گیا، بھابھی پہلے سے بھائی عزیز اللہ کے گھر تھی، رات بھر بھائی کے واپس نہ آنے پر عزیز اللہ کے گھر گئے، عقبی دروازے سے نجیب اور نذیر چھری اٹھائے فرار ہو رہے تھے، ملزمان کو روکنے کی کوشش پر انھوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
عامر کے مطابق گھر داخل ہونے پر بھائی دانش اکرم، والدہ شہلا بی بی، بھابھی سیما گل کی لاشیں پڑی تھیں۔ ملزمان نے تینوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ کر قتل کیا، ملزمان نے بہن کی پسند کی شادی کے عناد پر تینوں کو قتل کیا تھا۔
پولیس تاحال کیس میں کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔
Source link
Today News
لیونل میسی نے اسپینش فٹبال کلب خرید لیا
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب یو ای کورنیلا کو خرید کر فٹبال دنیا میں ایک نئی پیشرفت کر دی ہے۔
کلب نے باضابطہ اعلان کیا کہ آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی نے کلب کی ملکیت حاصل کرلی ہے جو اس وقت ہسپانوی فٹبال کے پانچویں درجے میں شامل ہے۔
38 سالہ میسی اس وقت امریکی کلب انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ اسپینش کلب بارسلونا کے ساتھ گزارا، جہاں انہوں نے چار چیمپئنز لیگ اور 10 لا لیگا ٹائٹلز جیتے جبکہ 778 میچز میں 672 گول کر کے کلب کے سب سے بڑے اسکورر بنے۔
کلب انتظامیہ کے مطابق میسی کی آمد کاتالونیا سے ان کے مضبوط تعلق اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
کورنیلا کا اسٹیڈیم تقریباً 1500 شائقین کی گنجائش رکھتا ہے اور یہاں سے کئی نامور کھلاڑی ابھرے ہیں۔
میسی کے اس اقدام کو کلب کی ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت کھیل اور انتظامی سطح پر استحکام لانا اور نوجوان ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔
Today News
افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کے لیے شدید خطرہ
افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں پناہ حاصل کی ہوئی ہیں اور وسائل حاصل کررہی ہیں۔
معروف عالمی جریدہ نےافغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشتگردگروہوں کی موجودگی سےمتعلق پاکستانی موقف کی تائیدکردی۔ یورپی جریدہ ماڈرن ڈپلومیسی کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کی سلامتی کیلئےواضح خطرہ ہے۔
فتنہ الخوارج کےدہشتگرد مشرقی افغانستان بالخصوص پاک افغان سرحدی صوبوں کنڑاورننگرہارمیں موجود ہیں، افغانستان میں فتنہ الخوارج اورالقاعدہ جیسی20سےزائدبین الاقوامی اورعلاقائی دہشتگردتنظیمیں سرگرم ہیں۔
ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج سمیت علاقائی اوربین الاقوامی دہشتگردتنظیمیں افغانستان کوکارروائیوں کیلئےمحفوظ بیس کیمپ کےطورپراستعمال کررہی ہیں۔ دہشتگردوں کی پشت پناہی، انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں کےباعث افغان طالبان رجیم عالمی تنہائی کاشکارہے۔
Today News
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد:
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 28 اپریل کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے دوران 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جب کہ مارچ کے لیے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا حصہ شامل رہا، جن میں پانی سے 23.55 فیصد، مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح درآمدی کوئلے سے 13.80 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
سی پی پی اے کے مطابق فرنس آئل سے 1.02 فیصد اور مقامی گیس سے 11.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ مارچ میں جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔ مزید برآں ہوا سے 3.46 فیصد اور سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجوزہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، جس کے بعد پہلے ہی مہنگائی کے ستائے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport