Connect with us

Today News

پاکستان عالمی معاشی دباؤ کے باوجود مستحکم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Published

on



وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان ان ابتدائی اثرات کو مؤثر انداز میں سنبھال رہا ہے۔

چین کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹ، زراعت اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت عالمی دباو کے باوجود اس وقت مستحکم ہے، ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو تقریباً 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے خبردار کیا کہ اگر عالمی کشیدگی طویل عرصے تک برقرار رہی تو مہنگائی، برآمدات اور مجموعی معاشی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہا ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد تین زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق تھانہ پاپوش نگر کی حدود پاپوش نگر قبرستان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت عامر احمد عرف بنگالی ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 تھانہ بلال کالونی کی حدود ارم گراؤنڈ سروس روڈ سیکٹر 5D نیو کراچی کے قریب بھی مبینہ مقابلہ ہوا ترجمان کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کجل عرف عبداللہ ولد رحیم بخش اور اسرار ولد انتظار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ

Published

on



پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا  جبکہ زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ پولیس اورحساس اداروں کے افسران بن کر کالز کے ذریعے فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published

on



کراچی کے علاقے قائد آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے فراڈ میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ابوبکر، نصیر احمد اور محمد حسن شامل ہیں، جو گزشتہ سات برس سے مختلف طریقوں سے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ ملزمان خود کو پولیس، حساس اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران ظاہر کرکے فون کالز کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دیتے تھے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے کے علاوہ مختلف مصنوعات کی فروخت کے نام پر بھی رقم وصول کرتے رہے۔ اس کے علاوہ گروہ بڑی مقدار میں اشیا کا آرڈر دے کر سامان وصول کرتا اور ادائیگی کیے بغیر فرار ہو جاتا تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان مختلف سمز استعمال کرکے شہریوں کو کالز کرتے اور اب تک کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں۔ حکام نے انکشاف کیا کہ محمد حسن اور نصیر احمد ایک سیلولر کمپنی کی فرنچائز کے ذریعے جعلی ناموں پر سمز ایکٹیویٹ کرکے گروہ کے سرغنہ ابوبکر کو فراہم کرتے تھے، جس سے فراڈ کی کارروائیاں آسان بنائی جاتی تھیں۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Trending