Today News
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی، وفاقی وزیر کا اعلان
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی ہئی اور آبنائے ہرمز بھی کھول دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھر پور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علم بردار بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں بھی جنگ بندی ہوگئی ہے اور آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کے لیے آج کھول دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ان شااللہ ان کوششوں کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی، ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی بہتر ہوگی۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد معاہدے کے لیے گزشتہ ہفتے منعقدہ اسلام آباد مذاکرات کےبعد پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزررا سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اس دوران آبنائے ہرمز کو محدود مدت کے لیے کمرشل آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ لبنان میں بھی جنگ بندی ہوگئی ہے، جس پر عوام نے بھرپور جشن منایا۔
Source link
Today News
کراچی، سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد گرفتار
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت میانداد بلوچ، محمد عمران اور رحمان عرف کنگ کے نام سے کی گئی ہے، گرفتار دہشت گرد بلوچستان سے آئے، دہشت گردوں کو گھروں میں پناہ دیتے تھے اور ان کے مطلوبہ ٹارگٹ کی تلاش و معلومات کے لیے اپنی موٹر سائیکلیں بھی مہیا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد رحمان عرف کنگ جعفر ایکسپریس حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد ظفر کا قریبی ساتھی اور دوست ہے، گرفتار دہشت گرد سوشل میڈیا، انسٹا گرام اور فیس بک پر پاکستان مخالف انڈین چینلز اور فتنۃ الہندوستان کے اکاؤنٹس اور پوسٹوں کی تشہیر میں بھی پیش پیش تھے۔
ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گردوں سے کراچی میں اپنے ماسٹر مائنڈ کے حکم پر کارروائیاں کرنے کی غرض سے تنظیم کی طرف سے دیا گیا اسلحہ 3 پستول 30 بور اور 18 گولیاں جو کہ بلوچستان سے کراچی لایا گیا تھا وہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں جبکہ دہشت گردوں کے تنظیمی ساتھیوں اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدکرنے کے 3 مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Source link
Today News
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا سیکڑوں اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا اعلان
فیڈرل پبلک کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2025 کے لیے نئی اسامیوں کا اعلان کردیا ہے، جس میں اوپن میرٹ، صوبائی، خواتین اور اقلیتی کوٹہ شامل ہے اور مذکورہ تعیناتیاں پولیس، فارن سروس، آفس مینیجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں ہوں گی۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ سی ایس ایس 2025 کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے اور مجموعی طور پر 327 اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا، ان میں 191 نئی اور 136 پچھلے برسوں کی منتقل شدہ اسامیاں بھی شامل ہیں۔
ایف پی ایس سی نے بتایا کہ اوپن میرٹ کے لیے 169 نشستیں، خواتین کے لیے 35، اقلیتوں کے لیے 123 اسامیاں مختص ہیں۔
صوبائی کوٹے سے متعلق بتایا گیا کہ پنجاب کے لیے سب سے زیادہ 157، خیبرپختونخوا کے لیے43، سندھ رورل کے لیے 30، سندھ اربن کے لیے 28، بلوچستان کے لیے 28، سابق فاٹا کے لیے 16، آزاد کشمیر کے لیے 7 اور گلگت بلتستان کے لیے 3 اسامیوں کا کوٹہ مختص ہے۔
ایف پی ایس سی نے بتایا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، فارن سروس آف پاکستان، ان لینڈ ریونیو سروس، آفس مینجمنٹ گروپ سمیت دیگر سروسز اور گروپس کی اسامیاں بھی شامل ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق اسامیوں کی تقسیم میں صوبائی، علاقائی، خواتین اور اقلیتی تناسب کو مدنظر رکھا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی پالیسی کے مطابق کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد ہو گا اور امیدواروں کی حتمی تعیناتی میرٹ پوزیشن کی بنیاد پر ہو گی۔
ایف پی ایس سی کے ذرائع نے بتایا کہ کل سی ایس ایس کے نتیجے کے اعلان کا قوی امکان ہے اور حتمی تعیناتی امیدوار کی ترجیحات، کمیشن کی جانب سے موزونیت اور ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوگی۔
Source link
Today News
پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے صرف ڈیڑھ ماہ میں 180 ارب روپے سے زائد وصولیوں کا انکشاف
وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں عوام سے 180 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی وصولی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ جنگ اور کشیدگی کے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران حکومت پاکستان نے عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 180 ارب روپے سے زائد وصول کیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اعداد و شمار کے تحت رواں مالی سال جولائی سے لے کر رواں ماہ (اپریل)کے وسط تک مجموعی طور پر ایک ہزار 234 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں اکٹھے کیے گئے ہیں یہ وصولی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 400 ارب روپے زیادہ ہے جو کہ ملکی تاریخ میں ایک بڑی مالیاتی جست قرار دی جا رہی ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ جولائی میں 157 ارب روپے جمع ہوئے، اگست میں یہ رقم 103 ارب 46 کروڑ روپے رہی، ستمبر کے دوران 112 ارب 85 کروڑ روپے اور اکتوبر میں 143 ارب 48 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی، نومبر میں 148 ارب 36 کروڑ روپے اور دسمبر میں اس سال کی سب سے زیادہ ماہانہ وصولی 162 ارب 46 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جنوری میں 108 ارب 76 کروڑ روپے، فروری میں 120 ارب 39 کروڑ روپے اور مارچ میں 139 ارب 48 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے، اپریل کے ابتدائی 15 دنوں میں 38 ارب روپے جمع کیے جاچکے ہیں اور حکومت کی آمدنی کا بڑا حصہ درآمدی مصنوعات سے حاصل ہوا ہے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی مہینے جولائی سے اپریل کے وسط تک درآمدی پیٹرول اور ڈیزل پر 598 ارب روپے سے زائد لیوی وصول کی گئی، خام تیل سے تیار کردہ مصنوعات پر جولائی سے مارچ کے دوران 635 ارب 19 کروڑ روپے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی جمع کی گئی ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport