Connect with us

Today News

پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ایونٹ کے 31 ویں میچ میں محمد رضوان کی قیادت میں راولپنڈیز کی ٹیم اپنی پہلی فتح کی تلاش میں اترے گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی

Published

on



راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں قیدیوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو کہ تیس منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، فالو آپ چیک سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق  بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا ممکنہ دور، ایران نے شرکت کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، وزیر اطلاعات

Published

on


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق تاحال موصول نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کے راستے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہوگی، مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کو مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے کوششیں جاری ہیں پاکستان نے امن کے لیے سنجیدہ سفارتی اقدامات کیے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

بیرونی سرمایہ کاری 33 فیصد کم، مہنگائی میں مزید اضافہ

Published

on



ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کردی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2025-26کے پہلے9 ماہ (جولائی تا مارچ)کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.7 فیصد ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5.3 فیصد تھی۔

ترقیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران برآمدات میں 1.2فیصد کمی ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.4 فیصد کمی دیکھی گئی اور درآمدات میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 10.1 فیصد اضافے سے 9306 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ برس اس عرصے میں 8453 ارب روپے تھا، اس عرصے کے دوران ترسیلات زر میں بھی 2 8.فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں پاکستان میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے جو گزشتہ برس اس عرصے میں 28ارب ڈالر تھے جبکہ جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کی برآمدات 30 ارب 60کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں30ارب90کروڑ ڈالر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق 56 ارب30کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں جو گزشتہ برس 51 ارب 90کروڑ ڈالر پر تھیں۔

علاوہ ازیں رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 33.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending