Connect with us

Today News

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں کپتان بابر اعظم کی ناقابلِ شکست سینچری کے بدولت 3 کھلاڑیوں کی نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔ ا

زلمی کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس 83، فرحان یوسف 19 اور محمد حارث 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرون ہارڈی نے 26 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد، عثمان طارق اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عمران خان کو پیغام دیدیا قوم اسٹریٹ موومنٹ کیلیے تیار ہے مردان جلسہ اسکا ثبوت ہے، سہیل آفریدی

Published

on



مردان:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا حکم دیا ہے، عمران خان کو پیغام دیا کہ قوم تیار ہے، حکم کریں تو اگلے دن اسلام آباد ہوں گے، ایک بار نہیں ہزار بار عمران خان کی کال پر قربان ہوں گے۔

یہ بات انہوں ںے مردان میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے اس موقع پر مردان کے لیے 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ مردان جلسے میں عوام کا جم غفیر عمران خان کی کال پر آیا ہے، ہماری اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے، کچھ ٹاؤٹس کہتے تھے لوگ نہیں نکلیں گے لیکن مردان نے ثابت کر دیا عوام عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہیں، عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا کہا، 25 اپریل کو آزاد کشمیر اور یکم مئی کو لاہور جاؤں گا، عمران خان کو پیغام دیا کہ قوم تیار ہے، حکم کریں تو اگلے دن اسلام آباد ہوں گے، ایک بار نہیں ہزار بار عمران خان کی کال پر قربان ہوں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کل بھی لیڈر تھا اور آج بھی لیڈر ہے، جو لوگ کہتے تھے کہ عمران خان ختم ہو چکا ہے عوام نے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے، میرا لیڈر ایک ہی ہے اور وہ عمران خان ہے، جو حکم دے گا وہی کروں گا، جو ہمارے لیڈر عمران خان کی پالیسی ہے اس پر کل بھی کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ ریاست کی ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے، عمران خان کے دور میں امن قائم تھا، ناکام پالیسی سے دہشت گردی دوبارہ آئی، میں نے خیبرپختونخوا میں آپریشن کی مخالفت ڈنکے کی چوٹ پر کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی عدالتوں سے امید ختم ہو چکی ہے، نظریں عوام پر ہیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ذاتی معالجین اور فیملی کی موجودگی میں علاج نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، علاج نہ کرانا اور ملاقاتیں بند کرنا دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے دور میں جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تھی جو کم ہو کر 2.5 فیصد رہ گئی، قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ کر 81 ہزار ارب ہو گئے، گزشتہ تین سال میں قرضوں میں 31 ہزار ارب روپے اضافہ ہوا، پٹرول 150 روپے سے بڑھ کر 360 روپے سے زائد ہو چکا ہے، کسان اور مزدور مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں، عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی، ریجیم چینج کے بعد سے ہم 
نے سکھ کا سانس نہیں لیا، ایک ایلیٹ قبضہ مافیا نے ملک کے ہر عہدے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج خطے میں مذاکرات ہو رہے ہیں، اس کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، مذاکرات عمران خان کی پالیسی ہے، وہ 2002 میں یہ بات کرتے تھے، دنیا آج کر رہی ہے، عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے مشاورت کی جائے، ہم اس کا خیال رکھیں گے، اس مرتبہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس گراؤنڈ میں منعقد کریں گے، کامیاب جلسے پر پی ٹی آئی تنظیم، پارلیمنٹرینز اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت پر ملزم گرفتار، ڈیڑھ ارب ایرانی ریال برآمد

Published

on



کراچی:

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی ایرانی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ڈیڑھ ارب ایرانی ریال برآمد کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم سید جہانزیب شاہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم کے قبضے سے 1.45 بلین ایرانی ریال برآمد ہوئے، ملزم کے موبائل فونز کے تجزیے سے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے ٹھوس شواہد سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سی بی سی کراچی منتقل کر دیا ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 29/2026 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

20 اپریل کو اسلام آباد راولپنڈی میں تعطیل کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

Published

on



اسلام آباد:

جڑواں شہروں میں کل بیس اپریل کو دفاتر بند ہونے کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ چھٹی ہونے کی تردید کردی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے نام سے جعلی اعلامیہ گردش میں ہے، 20 اپریل سے دفاتر بند ہونے کی خبر بے بنیاد ہے، شہری غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں،  اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی جاری رہیں گے۔

 

ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ سرکاری سطح پر تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا،  راولپنڈی اسلام آباد میں 20 اپریل کو کوئی سرکاری چھٹی نہیں ہے، 20اپریل کو چھٹی والا وائرل شدہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending