Today News
پی سی بی کے سابق عہدیدار آئی سی سی کی بڑی پوسٹ سے مستعفی
سابق سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ ورسیم خان نے آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اس عہدے پر تقریباً چار برس تک ذمہ داریاں نبھائیں۔
کرک انفو کے مطابق وسیم خان نے مئی 2022 میں جیف الرڈیس کی جگہ (جن کو سی ای او کے عہدے پر فائز کر دیا گیا تھا) عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ پی سی بی میں بطور سی ای او فرائض انجام دے رہے تھے۔
برطانیہ میں پیدا ہونے والے وسیم خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 58 فرسٹ کلاس اور 30 لِسٹ اے میچز کھیلے۔
وہ 1995 مین واروک شائر کی ٹائٹل وننگ ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ اس سیزن میں ان کا اوسط 50 کے قریب تھا۔
Source link
Today News
پاکستان کی درخواست پر ایران پر حملہ مؤخر کردیا؛ جنگ بندی میں بھی توسیع؛ ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر فی الحال ایران پر حملے پر مؤخر کر رہے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے۔
ٹرمپ کے بقول پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندے کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہیں ہو جاتے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ااس کے بعد امریکی فوج کو حملے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے اور ہر ممکن صورتِ حال کے لیے تیار رہنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔
امریکی صدر نے جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ توسیع اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔
Today News
امریکا نے پڑوسی ممالک سے ہم پر حملے کیے تو انکی آئل تنصیبات کو تباہ کردیں گے؛ ایران
ایران نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے امریکا کو ہم پر حملے کے لیے اپنے فوجی اڈّے کسی بھی قیمت پر نہ دیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر ماجد موسوی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے میں ہمسایہ ممالک کی سرزمین یا تنصیبات استعمال ہوئیں تو پورے خطے کی تیل پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔
ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والے بیان میں انھوں نے کہا کہ ایران کے جنوبی ہمسایہ ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ان کی زمین یا سہولیات دشمن کے حملے کے لیے استعمال ہوئیں تو انھیں مشرق وسطیٰ میں تیل پیداوار کو خیرباد کہنا پڑے گا۔
ایرانی فضائیہ کے کمانڈر ماجد موسوی نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے ایران پر حملے کی معمولی سی بھی غلطی کی تو ایران اپنی مرضی کے اہداف کو نشانہ بنائے گا۔
یاد رہے کہ 28 فروری سے امریکا اور اسرائیلی حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات اور آئل پروڈکشن کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہونا تھا لیکن ایران کی جانب مثبت اشارے نہ ملنے پر امریکی نائب صدر نے اپنا دورۂ پاکستان عین وقت پر مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہونے سے انکار کردیا تھا تا وقت کہ امریکا ناکہ بندی بند کرے۔
Today News
کراچی میں بااثر کم عمر لڑکے کی نامناسب حالت میں ڈرائیونگ، گاڑی کو معمولی حادثہ
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامناسب حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے لڑکے کو اُس کا ساتھی اور بااثر شخص اپنے ہمراہ لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے خیابان اقبال میں ایک نوجوان مبینہ طور پر نشے میں دھت اور بے لباس ہوکر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔
اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے پلاٹ پر رک گئی، واقعے کے بعد ڈی ایچ اے کی ویجیلنس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیو تولیہ باندھ کر بغیر شرٹ کے بغیر ڈرائیونگ کررہا تھا جس نے ویجیلنس ٹیموں سے بدتمیزی بھی کی۔
واقعے کے بعد ایک شخص اپنے گارڈز کے ساتھ آیا اور لڑکے کو اپنے ہمراہ لے گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ اے ویجیلنس نے لڑکے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے نہیں کیا جبکہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور ویڈیو ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper
-
Sports4 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport