Connect with us

Today News

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Published

on


کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 3293 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 70 ہزار 646 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 939 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 22 پیسے کی کمی سے 278 روپے 70 پیسے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

Published

on


ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کا فی الحال امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ حالات میں تہران کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست بات چیت کے حوالے سے کوئی پیش رفت زیرِ غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں، جس کی وجہ سے فوری طور پر مذاکرات کا امکان نظر نہیں آتا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی، بحری ناکہ بندی، اور جوہری پروگرام جیسے معاملات نے مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں جاری تنازعات اور اعتماد کے فقدان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑھا دیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو مستقبل قریب میں مذاکرات کی بحالی مشکل دکھائی دیتی ہے، جبکہ خطے میں امن کے امکانات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

لبنان میں مسیحی مقدس مجسمے کی بے حرمتی، اسرائیلی فوج کی تصدیق کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا

Published

on


لبنان میں ایک متنازع واقعے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے ایک مقدس مسیحی مجسمے کی بے حرمتی کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہتھوڑے کے ذریعے مقدس مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا گیا۔

اس تصویر نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور چند ہی گھنٹوں میں اسے لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔

اطلاعات کے مطابق اس تصویر کو پیر کی صبح تک 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین، مذہبی حلقوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر حقیقی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے پہلے سے کشیدہ صورتحال میں مزید تناؤ پیدا کر دیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں مذہبی حساسیت اور سیاسی کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان، بارش کہاں ہوگی؟

Published

on



شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم نسبتاً گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع جامشورو میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending