Connect with us

Today News

امریکا سے مذاکرات جاری ہیں لیکن جنگ کیلئے بھی تیار ہیں، ایران کا دو ٹوک اعلان

Published

on


ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ہر ممکن اقدام کے لیے تیار بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو اپنے مخالفین پر اعتماد نہیں ہے اور کسی بھی وقت صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، جنگ کسی بھی لمحے شدت اختیار کر سکتی ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق قالیباف نے واضح کیا کہ ایران ایک طرف سفارتی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ دوسری جانب ہر قسم کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات اہم ہیں، لیکن قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا بھی ناگزیر ہے۔ ان کے بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کی یہ پالیسی ’مذاکرات بھی، تیاری بھی‘ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تہران سفارت کاری کے دروازے کھلے رکھنا چاہتا ہے، مگر ساتھ ہی کسی بھی ممکنہ تصادم کے لیے خود کو تیار بھی کر رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خاتون پولیس کانسٹبل ملک ناز کی شہادت، بہادری کی نئی مثال قائم

Published

on


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلی خاتون شہید پولیس کانسٹبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید خاتون کانسٹبل کے شوہر لیویز سپاہی شہید عبدل غنی بھی 2011 میں دہشت گرد حملے میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ کانسٹبل ملک ناز کی فورس میں تعیناتی اپریل 2013 میں شہید کوٹے پر عمل میں آئی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ شہید خاتون کانسٹبل نے اپنے شوہر کی وراثت کو جاری رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

حکومت شہید کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سرپرستی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والا ہر بہادر ہمارا فخر ہے، جبکہ شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور نگہداشت ریاست کی ذمہ داری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on



کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کی کمی سے 4ہزار 788ڈالر کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4900روپے کی کمی سے 5لاکھ 01ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4201روپے گھٹ کر 4لاکھ 29ہزار 665روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 145 روپے کی کمی سے 8ہزار 417 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 124روپے کی کمی سے 7ہزار 216روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: سپر ہائی وے پر 80 ایکڑ زمین پر قبضے کے کیس میں ملزم وکیل کو شوکاز جاری

Published

on


سندھ ہائیکورٹ نے سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار وکیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ہائیکورٹ میں سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ اور سرکاری وکلا میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے وکلا کے رویے پر شدید اظہار برہمی کیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ سندھ بار کونسل مذکورہ وکیل کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے۔

عدالتی تنبیہ کے باوجود غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ تلخ کلامی سے باز نہیں آئے جس پر عدالت نے اُنہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے حکم امتناع میں 4 مئی تک توسیع بھی کردی۔

غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ پر 80 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔ غلام اکبرجتوئی نے بھی سرکاری افسران پر زمین کے قبضے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending