Today News
کراچی، سعود آباد پولیس نے شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار کی کوشش ناکام بنا دیا
کراچی:
شہر قائد میں سعود آباد پولیس نے مقابلے کے دوران گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 2 زخمی سمیت 3 کارندوں کو گرفتار کر کے چھینی گئی کار کے مغوی مالک کو بازیاب کرالیا ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار ، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی کے مطابق سعود آباد کے علاقے عوامی کانٹا کے قریب ملزمان ہنڈا سٹی کار کو روک کر اسلحے کے زور پر کار کے مالک مظفر علی کو یرغمال بنالیا اور مغوی کو لیکر فرار ہو رہے تھے کہ سعود آباد پولیس کو واردات کی اطلاع مل گئی جس پر ملزمان کا فوری طور پر تعاقب کیا اور اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو جس میں پولیس نے 2 ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
جن کی شناخت طارق احمد دھاریجو ولد نصیر احمد دھاریجو اور ساجن ولد سانگی ساوند جبکہ تیسرے ساتھی کو مدثر ولد نیاز خان کے نام سے شناخت کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے مفرور ساتھی کی شناخت ہوگئی ہے جو واردات میں استعمال کی جانے والی سفید کرولا سمیت فرار ہوا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے کار کے مغوی مالک کو بحفاظت برآمد کر کے چھینی گئی سفید ہنڈا سٹی ، ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقدی ، ایک نائن ایم ایم اور 2 پستول 30 بور اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کے خلاف قتل ، ڈکیتی ، غیرقانونی اسلحہ برآمدگی ، منشیات اور چوری سمتی دیگر دفعات کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔
Today News
کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑے گا، کمانڈر قدس فورس
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمتی قوتیں پورے خطے میں فعال اور منظم ہیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے کہ وہ یمن، باب المندب اور بحیرہ احمر جیسے علاقوں میں مطلوبہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی دشمن کو کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوگی اور خطے میں موجود مزاحمتی قوتیں ان کے عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔
دوسری جانب حالیہ پیش رفت میں امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے گرد ناکہ بندی شروع کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو روکا یا قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس صورتحال سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور عالمی سطح پر اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
Today News
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ کیمپ 16 سے 23 اپریل تک لاہور کے غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ اسٹاف کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل خان (وکٹ کیپر)، ماہم انیس اور مومنہ ریاست شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی بھی کیمپ کا حصہ ہوں گی۔
دوسری جانب پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
سیریز کے تحت تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4 سے 9 مئی تک کھیلے جائیں گے، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے، جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12 سے 15 مئی تک شیڈول ہیں۔
Today News
واشنگٹن، وزیر خزانہ کی سعودی فنڈ سربراہ سے اہم ملاقات، پاک سعودی شراکت داری پر اہم پیش رفت
واشنگٹن:
واشنگٹن ڈی سی میں جاری ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی کی مسلسل معاونت پر اظہارِ تشکر کیا اور مستقبل میں ترقیاتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی،اس کے عالمی توانائی سلامتی پر اثرات اور ممکنہ معاشی نتائج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے اس تنازع کے جلد اور پرامن حل کی امید ظاہر کرتے ہوئے خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ کی ایک آئی جی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر تسوتومو یاماموتو سے ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں 2026 کے موقع پر ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے منیجنگ ڈائریکٹر، مسٹر تسوتومو یاماموتو سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے ایم آئی جی اے کی جانب سے حجم 500 ملین امریکی ڈالر کی مجوزہ قلیل مدتی تجارتی مالیاتی سہولت کا خیرمقدم کیا
وزیر خزانہ اسے خوراک، کھاد، توانائی اور ضروری مشینری سمیت اہم درآمدات کی مالی اعانت کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
وزیر خزانہ نے اس سہولت پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات کو بروقت پورا کیا جا سکے۔
وزیر خزانہ نے جاری ثالثی مقدمات اور ان سے وابستہ مالیاتی اثرات کا بھی ذکر کیا۔
وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایم آئی جی اے کی غیر جانبدار سہولت کاری خوشگوار حل کے حصول میں معاون ثابت ہوگی،
جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کے تحفظ اور قومی مفادات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
حکومت کے پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے ایم آئی جی اے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور سازگار سرمایہ کاری ماحول کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes ‘voluntary’ fine of Rs1m on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم
-
Today News2 weeks ago
Sami Rasheed strong allegations regarding Sahar Hayat divorce
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط، شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ