Connect with us

Today News

کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چرانے والا ملزم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار

Published

on



لاہور:

کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چوری کرنے والے ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم مختلف علاقوں میں شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتا تھا، جو ماڈل ٹاؤن، شادمان، مین بلیوارڈ اور ایم ایم عالم روڈ پر وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث پولیس کو مطلوب تھا۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر ملزم کی ٹریسنگ کا آغاز کیا۔ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت اور اس کے روٹ کی مکمل میپنگ کی گئی، جس کے بعد سیف سٹی کی فراہم کردہ معلومات پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جرائم میں نمایاں کمی ممکن ہو رہی ہے، جبکہ جدید کیمروں کی مدد سے مجرموں کی بروقت نشاندہی اور گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران دشمن کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے تیار ہے، سپریم لیڈر

Published

on


ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج، بالخصوص بحریہ، خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر وقت مستعد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر خلیجی پانیوں اور اہم بحری راستوں کے حوالے سے سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس کی تیاریاں مکمل

Published

on


اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کی سب سے بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس 2026میں 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور شہری شریک ہوں گے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزراء مہمان خصوصی ہوں گے۔

21 کلومیٹر میراتھن اور سائیکلنگ ریس صبح 6 بجے لبرٹی چوک سے شروع ہوں گی۔ خواتین کی پانچ کلومیٹر میراتھن اور سائیکلنگ ریس بھی لبرٹی سے شروع ہوں گی۔

دو کلومیٹر فیملی فن ریس اور ایک کلو میٹر ویل چیئر ریس بھی ہوں گی۔

وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب ملک سلمان، سیکرٹری اسپورٹس پنجاب محمد علی اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی موجود ہوں گے۔

یوتھ افیئرز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: راوی روڈ پر تیزاب نما کیمیکل پھینکنے کا واقعہ، شہری زخمی

Published

on


لاہور کے علاقے راوی روڈ میں تیزاب نما کیمیکل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پکی ٹھٹھی الممتاز روڈ کا رہائشی محمد یعقوب اپنی گاڑی پر جا رہا تھا کہ ٹمبر مارکیٹ سگنل پر ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اس پر تیزاب نما کیمیکل پھینک دیا۔

واقعے کے نتیجے میں محمد یعقوب کی گردن جھلس گئی، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق راوی روڈ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending