Today News
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران دو افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے غوث پاک روڈ سیکٹر 50 اے میں جلال الدین مسجد کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔
دوسرا واقعہ ملیر کے علاقے جعفر طیار، عمار یاسر سوسائٹی اور مہران گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان عبدالرحمان زخمی ہو گیا۔ زخمی کو بھی جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شدید فائرنگ کی اور متعدد موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھگڑے کی وجہ اتوار کے روز ہونے والا تنازع تھا جس میں گھورنے اور آوازیں کسنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی نفری موقع پر موجود ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملوث افراد کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Today News
مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق 25 مئی 2026 سے اینڈرائیڈ صارفین آؤٹ لُک لائٹ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے اور چھ ہفتوں میں میل بکس تک ان کی رسائی ختم ہو جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام صارف جو لائٹ ایپ استعمال کرتے ہیں آخری تاریخ آنے سے قبل آؤٹ لُک موبائل پر منتقل ہو جائیں۔
آؤٹ لُک لائٹ کے ریٹائر ہونے کے بعد صارف اپنی ڈیوائس میں ایپ کھول تو سکیں گے لیکن وہ کسی بھی کام کے لیے غیر فعال ہوگی۔
Source link
Today News
اسرائیل کا صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان، پاکستان سمیت 12 ممالک کا مشترکہ ردعمل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت 12 مسلمان ممالک نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان پر مشترکہ بیان میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، سعودی عرب، فلسطین، ترکیہ، انڈونیشیا اور کویت کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس سے صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے ان تمام یک طرفہ اقدامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرنے کا اعادہ کیا جو ریاستوں کے اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں یا ان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
انہوں نے صومالیہ کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ اس کے جائز ریاستی اداروں کی بھرپور اور غیرمتزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا، جو صومالی عوام کی خواہشات کے واحد نمائندہ ہیں۔
وزرائے خارجہ نے مزید زور دیا کہ اس نوعیت کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے منشور اور افریقی یونین کے بنیادی ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ایک خطرناک نظیر قائم کرتے ہیں جو ہارن آف افریقہ کے استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں خطے اور مجموعی طور پر امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
Today News
آبنائے ہرمز کھل گئی یا تاحال بند ہے؟ تازہ ترین صورت حال
آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے 24 گھنٹوں بعد ہی دوبارہ بندش کا اعلان کیا گیا ہے جس سے صورت حال غیریقینی ہو گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر کھولنے کے دوران تیل اور گیس کے کم از کم 8 ٹینکرز ہفتے صبح اس اہم آبی گزر گاہ سے گزرے تھے۔
ٹریکنگ پلیٹ فارم میرین ٹریفک نے بھی بتایا کہ کچھ مزید خام تیل کے ٹینکرز بھی آبنائے ہرمز کے اندر ایران کے لارک جزیرے کے قریب موجود تھے۔
یہ وہ مقام ہے جہاں سے خلیج سے باہر جانے والے جہازوں کو ایران کی نگرانی سے گزرنا پڑتا ہے خاص طور پر اس وقت جب جنگ کی وجہ سے ایران نے اس راستے پر کنٹرول سخت کر رکھا تھا۔
ایران کی طرف سے اس سمندری راستے کی بندش کے باعث خلیج میں سیکڑوں جہاز پھنس گئے تھے اور سامان کی ترسیل مہنگی ہوگئی تھی۔ جہازران اس علاقے میں حملوں یا بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے سفر سے گریز کر رہے تھے۔
گزشتہ روز ہی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ جس پر صدر ٹرمپ نے شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن شاندار ہے۔
تاہم آج آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے جب ایران کی پاسداران انقلاب نے دوبارہ بندش کا اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز اپنی سابقہ حالت میں واپس آ گئی ہے اور اب اس کا مکمل کنٹرول ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی کمانڈ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ نام نہاد ناکہ بندی کی آڑ میں بحری قزاقی کر رہا ہے جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں رہے گی۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کیلیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی