Today News
بیساکھی میلہ، حسن ابدال میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
حسن ابدال میں واقع گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں آج منعقد ہونے والی بیساکھی میلہ کی مرکزی تقریب کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے رات گئے گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے جدید کیمروں کی مانیٹرنگ اور مربوط کوآرڈینیشن کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔
رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب مذہبی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور بیساکھی میلہ کے موقع پر سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، اور ایسے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
Today News
امریکا کو پہلے ہی خبردار کیا تھا؛ اب آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش کا مزہ چکھیں؛ ایران
امریکا کی جانب سے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم نہ کرنے کے جواب میں پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو آج پھر بند کردیا اور کم از کم 4 آئل ٹینکرز کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس بدلتی صورت حال پر قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکا کے نام ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔
ابراہیم عزیزی کے بقول ایران نے پہلے ہی امریکا کو خبردار کیا تھا لیکن ٹرمپ انتطامیہ نے ہماری شکایت پر توجہ نہیں دی۔ اس لیے اب مزہ چکھیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش اور سخت قوانین کا دوبارہ نفاذ دراصل امریکا کی بدنیتی کا ردعمل ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ انقلابِ خمینی کے آغاز سے اب تک امریکا کا وطیرہ معاہدوں کی خلاف ورزی کا ہی رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سیاہ ریکارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ وعدہ خلافی امریکا کی سیاسی پالیسی کا ہمیشہ سے لازمی حصہ رہی ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت کے بجائے خیالی باتوں کو ترجیح دے رہے ہیں اور وہ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں۔
Today News
’’مجھے کافر قرار دے دیا گیا!‘‘ حمزہ علی عباسی کا حیران کن انکشاف
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک نہایت حساس اور چونکا دینے والے تجربے کا ذکر کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
’’پیارے افضل‘‘ ڈرامہ سے غیر معمولی شہرت پانے والے حمزہ علی عباسی اب زیادہ تر مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔ اپنے حالیہ طویل اسلامی پوڈکاسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بیان کے بعد انہیں گستاخی کے الزامات اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
حمزہ علی عباسی کے مطابق ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے آخرت، اللہ اور ایمان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ان تمام چیزوں پر یقین رکھتے ہیں، لیکن چونکہ انہوں نے اللہ کو دیکھا نہیں، اس لیے سو فیصد یقین کے ساتھ دعویٰ نہیں کرسکتے۔ ان کے بقول یہی جملہ ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس بیان کے بعد انہیں متعدد وارننگ کالز موصول ہوئیں اور کچھ لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔
اداکار کے مطابق بعض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ معافی مانگیں، دوبارہ کلمہ پڑھیں اور حتیٰ کہ اپنا نکاح بھی دوبارہ کریں۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اس حد تک ردعمل کا سامنا کرنا ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم انہوں نے اپنے مؤقف پر وضاحت دیتے ہوئے یہ بات واضح کی کہ ان کا ایمان برقرار ہے اور ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا۔
حمزہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی کھل کر بات کرنے کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ اس معاملے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
Source link
Today News
ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے چالاکی دکھائی لیکن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے؛ ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرکے چالاکی دکھانے کی کوشش کی لیکن امریکا کو کوئی دباؤ میں نہیں لاسکتا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور صورتحال بہت اچھی طرح چل رہی ہے باوجود اس کہ آج آبنائے ہرمز بند کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایران سے رابطے میں ہیں اور دن کے آخر تک اس معاملے پر مزید معلومات سامنے آ جائیں گی۔
صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے معمولی سی چالاکی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ روز ہی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ جس پر صدر ٹرمپ نے شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن شاندار ہے۔
تاہم آج آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے جب ایران کی پاسداران انقلاب نے دوبارہ بندش کا اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز اپنی سابقہ حالت میں واپس آ گئی ہے اور اب اس کا مکمل کنٹرول ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی کمانڈ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ نام نہاد ناکہ بندی کی آڑ میں بحری قزاقی کر رہا ہے جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں رہے گی۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کیلیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی