Connect with us

Today News

متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ قرض کی ادائیگی بروقت کرنے کیلئے انتظامات مکمل

Published

on



حکومت پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور متحدہ عرب امارات کو قرض کی ادائیگی رواں ماہ بروقت کر دی جائے گی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت جلد ملنے کا امکان ہے، سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی مالی معاونت سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی جبکہ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی مالی معاونت کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، حالیہ سعودی وزیرخزانہ کی دورہ پاکستان کے دوران اعلٰیٰ سطح کی ملاقاتوں میں قرض، ادھار تیل کی سہولت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر قرض اور آئل فنانسنگ سہولت میں توسیع کی درخواست کی گئی، تیل سہولت مزید 5 سال بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو رواں ماہ تقریباً 4 ارب 80 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کے دباؤ کا سامنا ہے، ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی پہلے ہی کی جاچکی، ایسے میں زرمبادلہ کے ذخائر برقرار رکھنے کے لیے مزید مالی مدد ناگزیر ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے زرعی ٹیکس کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا

Published

on



اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایگزیکٹیو آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے زرعی ٹیکس جمع کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا اور رولنگ پڑھ کر سنا دی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہی ہے، پنجاب اسمبلی کایہ اختیار سرکاری افسر استعمال نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کوئی بھی ایگزیکٹیو اتھارٹی کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگا سکتی، ایسے نوٹی فکیشن سے پنجاب اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ایگزیکٹو اتھارٹی کے لگائے گئے ٹیکسز کا جائزہ لے جبکہ قانونی کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے۔

رولنگ پڑھنے کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ڈیسک بجائے گئے جبکہ اپوزیشن کے اراکین نے بھی اس اقدام کی تعریف کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کروڑوں کے جانوروں میں خاص کیا؟

Published

on



کراچی کے ایکسپریس سینٹر میں منعقد ہونے والی ملک کی سب سے بڑی مویشی نمائش اپنے تمام تر رنگوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

اس نمائش میں پاکستان کے 250 سے زائد فارمز نے اپنے نایاب اور قیمتی ترین جانور پیش کیے، جنہیں دیکھنے کے لیے شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔

نمائش کے دوران ’وی آئی پی‘ (VIP) بلاک مرکزِ نگاہ رہا، جہاں گلابی چولستانی اور ملکہ نسل کے وزنی بیلوں نے سب کو حیران کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹر عائشہ خان سے بات کرتے ہوئے فارم مالکان نے بتایا کہ اس بار خریداروں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ نمائش میں جہاں ’قربانی لوور‘ نامی بیل 25 لاکھ روپے میں فروخت ہوا، وہیں 1 کروڑ اور ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کے جانوروں کے سودے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس میلے کا سب سے بڑا شاہکار وہ سیاہ رنگ کا بھاری بھرکم بیل تھا جس کی قیمت 4 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔ شہریوں نے نہ صرف ان جانوروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں بلکہ ’پٹھان‘ نامی غصیلے مگر خوبصورت بیل کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

نمائش کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے فیسٹیولز سے جہاں بچوں کو قربانی کے جانوروں کے بارے میں معلومات ملتی ہے، وہیں یہ کراچی کی رونقوں میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق نمائش کی کامیابی اور شہریوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں اسے مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔

میلہ ختم ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر ان نایاب جانوروں کے چرچے اب بھی جاری ہیں، جو اس ایونٹ کی غیر معمولی کامیابی کا ثبوت ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، مذاکرات پر تبادلہ خیال

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق جبکہ دوطرفہ رابطہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔



Source link

Continue Reading

Trending