Connect with us

Today News

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں مقرر کروانے وکلا عدالت پہنچ گئے

Published

on


اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر پیشرفت، پی ٹی آئی کے وکلاء کیس سماعت کے لیے مقرر کروانے ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

وکلاء نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ اور مرتضیٰ طوری نے چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس گزشتہ جمعرات کو چھٹی کے باعث نہ سنایا جا سکا، اب اسے دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کروایا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وکیل انتظار پنجھوتہ نے کہا کہ عدالتی عملے سے ملاقات ہوئی ہے اور آئندہ ہفتے کیس مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، جمعرات کو کاز لسٹ جاری ہوگی۔

وکلاء کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ پہلے ضمانت کی درخواست سنی جائے جبکہ نیب کی متفرق درخواستیں صرف التواء کے لیے دائر کی جا رہی ہیں، انہیں امید ہے کہ عدالت پہلے ضمانت کے معاملے پر فیصلہ کرے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے زرعی ٹیکس کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا

Published

on



اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایگزیکٹیو آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے زرعی ٹیکس جمع کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا اور رولنگ پڑھ کر سنا دی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہی ہے، پنجاب اسمبلی کایہ اختیار سرکاری افسر استعمال نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کوئی بھی ایگزیکٹیو اتھارٹی کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگا سکتی، ایسے نوٹی فکیشن سے پنجاب اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ایگزیکٹو اتھارٹی کے لگائے گئے ٹیکسز کا جائزہ لے جبکہ قانونی کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے۔

رولنگ پڑھنے کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ڈیسک بجائے گئے جبکہ اپوزیشن کے اراکین نے بھی اس اقدام کی تعریف کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کروڑوں کے جانوروں میں خاص کیا؟

Published

on



کراچی کے ایکسپریس سینٹر میں منعقد ہونے والی ملک کی سب سے بڑی مویشی نمائش اپنے تمام تر رنگوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

اس نمائش میں پاکستان کے 250 سے زائد فارمز نے اپنے نایاب اور قیمتی ترین جانور پیش کیے، جنہیں دیکھنے کے لیے شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔

نمائش کے دوران ’وی آئی پی‘ (VIP) بلاک مرکزِ نگاہ رہا، جہاں گلابی چولستانی اور ملکہ نسل کے وزنی بیلوں نے سب کو حیران کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹر عائشہ خان سے بات کرتے ہوئے فارم مالکان نے بتایا کہ اس بار خریداروں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ نمائش میں جہاں ’قربانی لوور‘ نامی بیل 25 لاکھ روپے میں فروخت ہوا، وہیں 1 کروڑ اور ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کے جانوروں کے سودے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس میلے کا سب سے بڑا شاہکار وہ سیاہ رنگ کا بھاری بھرکم بیل تھا جس کی قیمت 4 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔ شہریوں نے نہ صرف ان جانوروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں بلکہ ’پٹھان‘ نامی غصیلے مگر خوبصورت بیل کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

نمائش کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے فیسٹیولز سے جہاں بچوں کو قربانی کے جانوروں کے بارے میں معلومات ملتی ہے، وہیں یہ کراچی کی رونقوں میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق نمائش کی کامیابی اور شہریوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں اسے مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔

میلہ ختم ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر ان نایاب جانوروں کے چرچے اب بھی جاری ہیں، جو اس ایونٹ کی غیر معمولی کامیابی کا ثبوت ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، مذاکرات پر تبادلہ خیال

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق جبکہ دوطرفہ رابطہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔



Source link

Continue Reading

Trending