Connect with us

Today News

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو اختیار ختم یا محدود کرنے کا مطالبہ کر دیا

Published

on



نیویارک:

اقوام متحدہ میں پاکستان نے سلامتی کونسل کے ویٹو اختیار کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس کے خاتمے یا کم از کم سخت پابندیوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔

نیویارک میں بین الحکومتی مذاکرات کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بار بار پیدا ہونے والا تعطل مستقل اراکین کی جانب سے ویٹو کے ناجائز استعمال کا نتیجہ ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین رکاوٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویٹو اختیار موجودہ دور میں ایک فرسودہ نظام کی عکاسی کرتا ہے، اور اس کے باوجود نئے مستقل اراکین کو ویٹو دینے کی تجاویز تضاد کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ یا تو ویٹو اختیار کو مکمل طور پر ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو سختی سے محدود کیا جائے۔

عاصم افتخاراحمد نے مزید کہا کہ پاکستان ویٹو اختیار میں کسی بھی توسیع یا نئے مستقل اراکین کے اضافے کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ اس سے عالمی مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔

انہوں نے ویٹو کے استعمال میں شفافیت اور جوابدہی بڑھانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس حوالے سے مؤثر کردار دیا جانا چاہیے۔

پاکستان نے تجویز پیش کی کہ سلامتی کونسل میں مستقل اراکین کے بجائے منتخب اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ طاقت کا توازن بہتر ہو سکے اور ویٹو کے استعمال کی سیاسی قیمت بڑھائی جا سکے۔

ان کے مطابق اگر کونسل کے اراکین کی تعداد زیادہ ہوگی تو کسی بھی قرارداد کو ویٹو کرنا آسان نہیں رہے گا کیونکہ اس کے لیے وسیع اکثریت کی مخالفت درکار ہوگی۔

آخر میں پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی اصلاحات کو ایک جامع پیکج کے طور پر دیکھا جائے اور اگر حقیقی اصلاحات مطلوب ہیں تو کسی بھی ملک کو خصوصی مراعات نہیں دی جانی چاہئیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ

Published

on



لاہور:

پنجاب حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے پنشنرز کو بھی اسی روز پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

یہ فیصلہ یکم مئی سے لے کر 3 مئی تک تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگیاں ممکن بنائی جا سکیں۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے بھر کے اکاؤنٹس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

Published

on



اسلام آباد:

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس  کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی، تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گھر سے 78 لاکھ روپے کے زیورات چوری کا ڈراپ سین، بھانجا ہی چور نکلا

Published

on



راولپنڈی:

گھر سے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں بھانجا ہی ملوث نکلا۔

تھانہ ویسٹریج پولیس نے چند روز قبل گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا ڈراپ سین کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو کہ متاثرہ خاندان کا بھانجا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ زیر حراست شخص کا اپنے ماموں کے گھر آنا جانا تھا اور اسے گھر میں موجود طلائی زیورات کے بارے میں مکمل معلومات تھیں۔ ملزم نے گھر والوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی زیورات چرا لیے۔

ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔





Source link

Continue Reading

Trending