Connect with us

Today News

خیبر پختونخوا پر 150 ارب  روپے کا مالی بوجھ ہے،  صوبائی مشیر خزانہ

Published

on



پشاور:

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے پر 150 ارب روپے کا مالی بوجھ ہے۔

مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے وفاقی محصولات اور صوبائی اخراجات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال وفاقی ٹیکس محصولات میں 800 سے 1000 ارب روپے تک کمی کا امکان ہے جس سے صوبے کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی میں 180 ارب روپے کٹوتی اور ٹیکس کمی سے خیبرپختونخوا کو 120 ارب روپے کم ملیں گے۔ ان دونوں اقدامات کے نتیجے میں صوبے کی مالی مشکلات میں نمایاں حد تک اضافہ متوقع ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا نے سیلابی امداد پر 10 ارب، آئی ڈی پیز بحالی پر 15 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ مزید براں کسانوں، موٹر سائیکلوں اور بسوں کے فیول معاوضے کی مد میں بھی صوبے نے 10 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ صوبے پر مجموعی مالی دباؤ 150 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ شہر میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

Published

on



کراچی میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک شخص کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے شہری کو کچل دیا، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں۔

حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، واٹر ٹینکر نذر آتش کیے جانے کی اطلاع پر شارع فیصل پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے صورت حال پر قابو پاتے ہوئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس پر گلستان جوہر فائر اسٹیشن سے عملہ ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور واٹر ٹینکر کے اگلے حصے میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فوری طور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایس ایچ او شارع فیصل امتیاز حسین نے بتایا کہ واٹر ٹینکر ڈرائیور کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ فرار ہوگیا ہے اور یہ پتا چلا ہے کہ عوام نے اس پر تشدد بھی کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا اس حوالے سے پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر رہی ہے تاکہ حادثے کی نوعیت کا بھی تعین کیا جا سکے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

Published

on



نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی ایم اے) ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے  نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے ممکنہ موسمی صورتحال اور ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

الرٹ میں کہا گیا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر  کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، مینگورہ، بٹگرام، ہری پور، پشاور اور مانسہرہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ایبٹ آباد، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے، اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں اگلے 12 سے24 گھنٹوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، استور، دیامر، کھرمنگ، شگر، غذر، نگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ،کوٹلی اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، بارکھان اور کوہلو میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور تیز ہواؤ ں سمیت بارش کا امکان ہے۔

شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ لہٰذا مسافر احتیاط کریں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچپسی میں اضافہ، 3 ماہ کے دوران 220 کمپنیوں کی رجسٹریشن

Published

on



پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس سال جنوری سے مارچ کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہونے والی 220 کمپنیاں غیر ملکی ڈائریکٹرز نے رجسٹر کراوئیں، جن کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 657 ملین روپے ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنیاں رجسٹر کروانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں (جنوری تا مارچ 2026) کے اعدادوشمارکے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی زیادہ تر کمپنیاں ٹریڈنگ، سروسز، آئی ٹی، تعمیرات اور مائننگ کے شعبوں میں رجسٹر ہوئیں ہیں، جو معیشت کے روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق جنوری تا مارچ کے دوران 10 ہزار 318 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد زیادہ ہیں، رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 58.6 فیصد پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں ہیں جبکہ 37.9 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں تھیں جو کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں فروغ کو ظاہر کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران 50.2 فیصد کمپنیاں پنجاب میں 19.0 فیصد اسلام آباد میں، 15.5 فیصد سندھ میں بقیہ 15 فیصد بلوچستان، خیبر پختونخواہ اورگلگت بلتستان میں رجسٹر ہوئی ہیں۔

شعبوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمپنیاں آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں، جن کی تعداد دو ہزار 65 ہے، ٹریڈنگ 1687 اور سروسز 1288 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، اسی طرح رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن میں  934 کمپنیاں، سیاحت میں 581، فوڈ اور بیورجز میں497 اور تعلیم میں 363 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ ان تین ماہ کے دوران 95 ہزار 823 کارپوریٹ فائلنگز پراسیس کیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد زائد ہیں، اس سہ ماہی میں پوسٹ انکارپوریشن فائلنگز میں 33 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ بہتر کمپلائنس اور ایک مستحکم کارپوریٹ گورننس کی عکاسی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق سیکیورڈ ٹرانزیکشنز رجسٹری میں ان تین ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد فنانسنگ اسٹیٹمنٹس فائل کی گئیں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 5 ہزار سے زائد سرچز کی گئیں، جو ملک میں مالیاتی سورسز کی فراہمی میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مالیا تی شمولیت کو ظاہر کرتی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending