Connect with us

Today News

کراچی؛ شہر میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

Published

on



کراچی میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک شخص کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے شہری کو کچل دیا، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں۔

حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، واٹر ٹینکر نذر آتش کیے جانے کی اطلاع پر شارع فیصل پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے صورت حال پر قابو پاتے ہوئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس پر گلستان جوہر فائر اسٹیشن سے عملہ ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور واٹر ٹینکر کے اگلے حصے میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فوری طور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایس ایچ او شارع فیصل امتیاز حسین نے بتایا کہ واٹر ٹینکر ڈرائیور کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ فرار ہوگیا ہے اور یہ پتا چلا ہے کہ عوام نے اس پر تشدد بھی کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا اس حوالے سے پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر رہی ہے تاکہ حادثے کی نوعیت کا بھی تعین کیا جا سکے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا کو پہلے ہی خبردار کیا تھا؛ اب آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش کا مزہ چکھیں؛ ایران

Published

on


امریکا کی جانب سے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم نہ کرنے کے جواب میں پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو آج پھر بند کردیا اور کم از کم 4 آئل ٹینکرز کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس بدلتی صورت حال پر قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکا کے نام ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔

ابراہیم عزیزی کے بقول ایران نے پہلے ہی امریکا کو خبردار کیا تھا لیکن ٹرمپ انتطامیہ نے ہماری شکایت پر توجہ نہیں دی۔ اس لیے اب مزہ چکھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش اور سخت قوانین کا دوبارہ نفاذ دراصل امریکا کی بدنیتی کا ردعمل ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ انقلابِ خمینی کے آغاز سے اب تک امریکا کا وطیرہ معاہدوں کی خلاف ورزی کا ہی رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ سیاہ ریکارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ وعدہ خلافی امریکا کی سیاسی پالیسی کا ہمیشہ سے لازمی حصہ رہی ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت کے بجائے خیالی باتوں کو ترجیح دے رہے ہیں اور وہ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

’’مجھے کافر قرار دے دیا گیا!‘‘ حمزہ علی عباسی کا حیران کن انکشاف

Published

on



پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک نہایت حساس اور چونکا دینے والے تجربے کا ذکر کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

’’پیارے افضل‘‘ ڈرامہ سے غیر معمولی شہرت پانے والے حمزہ علی عباسی اب زیادہ تر مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔ اپنے حالیہ طویل اسلامی پوڈکاسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بیان کے بعد انہیں گستاخی کے الزامات اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

حمزہ علی عباسی کے مطابق ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے آخرت، اللہ اور ایمان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ان تمام چیزوں پر یقین رکھتے ہیں، لیکن چونکہ انہوں نے اللہ کو دیکھا نہیں، اس لیے سو فیصد یقین کے ساتھ دعویٰ نہیں کرسکتے۔ ان کے بقول یہی جملہ ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بیان کے بعد انہیں متعدد وارننگ کالز موصول ہوئیں اور کچھ لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔

اداکار کے مطابق بعض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ معافی مانگیں، دوبارہ کلمہ پڑھیں اور حتیٰ کہ اپنا نکاح بھی دوبارہ کریں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اس حد تک ردعمل کا سامنا کرنا ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم انہوں نے اپنے مؤقف پر وضاحت دیتے ہوئے یہ بات واضح کی کہ ان کا ایمان برقرار ہے اور ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا۔

حمزہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی کھل کر بات کرنے کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ اس معاملے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے چالاکی دکھائی لیکن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے؛ ٹرمپ

Published

on


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرکے چالاکی دکھانے کی کوشش کی لیکن امریکا کو کوئی دباؤ میں نہیں لاسکتا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور صورتحال بہت اچھی طرح چل رہی ہے باوجود اس کہ آج آبنائے ہرمز بند کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایران سے رابطے میں ہیں اور دن کے آخر تک اس معاملے پر مزید معلومات سامنے آ جائیں گی۔

صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے معمولی سی چالاکی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز ہی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ جس پر صدر ٹرمپ نے شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن شاندار ہے۔

تاہم آج آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے جب ایران کی پاسداران انقلاب نے دوبارہ بندش کا اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز اپنی سابقہ حالت میں واپس آ گئی ہے اور اب اس کا مکمل کنٹرول ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی کمانڈ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ نام نہاد ناکہ بندی کی آڑ میں بحری قزاقی کر رہا ہے جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں رہے گی۔





Source link

Continue Reading

Trending