Today News
اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
لاس ویگاس میں ہالی ووڈ کی نئی فلم میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آنجہانی امریکی اداکار ویل کلمر کی واپسی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
بدھ کے روز ’سینماکان ایونٹ‘ میں فلم "ایز ڈیپ ایز دی گریو" کا ٹریلر پیش کیا گیا، جس میں کلمر کا نوجوان ڈیجیٹل روپ دکھایا گیا ہے۔
ہدایتکار کوئرٹے وورہیز اور پروڈیوسر جان وورہیز کے مطابق فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
ویل کلمر، جو "ٹاپ گن"، "بیٹ مین فارایور" اور "دی ڈورز" جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث مشہور تھے، اپریل 2025 میں 65 سال کی عمر میں نمونیا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
فلم سازوں نے انکشاف کیا کہ کلمر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کے اہل خانہ کی اجازت سے دوبارہ تخلیق کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ان کے بچوں مرسڈیز اور جیک نے اداکار کے ویڈیو آرکائیوز تک رسائی فراہم کی۔
یہ فلم تاریخی کہانی پر مبنی ہے جس میں کلمر کو ایک کیتھولک مشنری کے کردار میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم سازوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہایت محنت طلب تھا اور انہوں نے SAG-AFTRA کے اصولوں یعنی رضامندی، معاوضہ اور تعاون کو مدنظر رکھا۔
ماہرین کے مطابق ہالی ووڈ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ایک حساس موضوع ہے، جس پر پہلے بھی تنازعات سامنے آ چکے ہیں۔
Source link
Today News
کراچی: ریڑھی گوٹھ میں سمندری آلودگی کی تشویشناک صورتحال
کراچی کے ساحلی علاقے ریڑھی گوٹھ میں سمندری آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، سمندر میں شامل فضلے اور آلودگی نے ماہی گیری کے شعبے کو شدید متاثر کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آلودگی کے باعث نہ صرف مچھلیوں کی افزائش متاثر ہو رہی ہے بلکہ ماہی گیر خود بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ صنعتی فضلہ اور گٹر کا گندا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے مسلسل سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ ہزاروں گیلن آلودہ پانی سمندر میں شامل ہو کر سمندری حیات کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ماہی گیروں کے روزگار کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
بھینس کالونی سے نکلنے والا جانوروں کا گوبر اور ٹیکسٹائل و چمڑا رنگنے والی فیکٹریوں کا کیمیائی فضلہ بھی دھڑلے سے سمندر برد کیا جا رہا ہے جس سے آلودگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکومت سندھ اس سنگین مسئلے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق مقامی ماہی گیر برادری نے حکومتِ سندھ اور ماحولیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ صنعتی فضلے کو بغیر ٹریٹمنٹ سمندر میں چھوڑنے پر فوری پابندی عائد کی جائے، ساحلی علاقوں کی باقاعدہ صفائی اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور ماہی گیروں کی صحت و روزگار کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سمندری حیات سے وابستہ ماہی گیروں کا مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔
Today News
کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چرانے والا ملزم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار
لاہور:
کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چوری کرنے والے ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مختلف علاقوں میں شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتا تھا، جو ماڈل ٹاؤن، شادمان، مین بلیوارڈ اور ایم ایم عالم روڈ پر وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث پولیس کو مطلوب تھا۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر ملزم کی ٹریسنگ کا آغاز کیا۔ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت اور اس کے روٹ کی مکمل میپنگ کی گئی، جس کے بعد سیف سٹی کی فراہم کردہ معلومات پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جرائم میں نمایاں کمی ممکن ہو رہی ہے، جبکہ جدید کیمروں کی مدد سے مجرموں کی بروقت نشاندہی اور گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
Today News
آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم جون میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے بنگلادیش کا کا دورہ کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ون ڈے میچز 9، 11 اور 14 جون کو ڈھاکا میں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 21 جون کو چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے۔
ابھی تک میچز کے آغاز کے اوقات طے نہیں ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ بنگلادیش میں ایندھن کی قلت کے سبب یہ میچز دن میں کھیلنے پڑیں جیسا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ہوا ہے۔
آسٹریلیا کی یہ بنگلادیش میں دوسری بائی لیٹرل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ 2021 میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز بنگلادیش نے 1-4 سے جیتی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم 2011 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔
آسٹریلیا اس سے قبل پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گا، جو آئی پی ایل کے اختتام کے ساتھ شروع ہوں گے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper