Connect with us

Today News

غزہ میں پینے کا پانی پہچانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی حملہ، 2 افراد ہلاک

Published

on


یونیسیف نے ایک پریس ریلیز میں اطلاع دی کہ یونیسیف کے عملے کو لے جانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی حملہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گاڑیاں غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو پینے کا پانی پہنچانے کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔ حملے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

یونیسیف کے مطابق، یہ گاڑیاں ایک واٹر اسٹیشن سے معمول کی ترسیل کا ذریعہ تھیں جس کا استعمال لاکھوں لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا تھا۔

یونیسیف نے تمام ذیلی کانٹریکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس علاقے میں فی الحال کام کو روک دیں جب تک کہ حفاظت کی ضمانت نہ مل جائے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

Published

on


آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم جون میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے بنگلادیش کا کا دورہ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ون ڈے میچز 9، 11 اور 14 جون کو ڈھاکا میں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 21 جون کو چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے۔

ابھی تک میچز کے آغاز کے اوقات طے نہیں ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ بنگلادیش میں ایندھن کی قلت کے سبب یہ میچز دن میں کھیلنے پڑیں جیسا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ہوا ہے۔

آسٹریلیا کی یہ بنگلادیش میں دوسری بائی لیٹرل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ 2021 میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز بنگلادیش نے 1-4 سے جیتی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم 2011 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلیا اس سے قبل پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گا، جو آئی پی ایل کے اختتام کے ساتھ شروع ہوں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد

Published

on


پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے “اعتماد کی بار بار خلاف ورزی” پر آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے گزرنے پر دوبارہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے گزرنے پر ایرانی مسلح افواج کی مکمل نگرانی ہے جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہتی ہے تو اس راستے کو کالعدم تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے کا کنٹرول اُس وقت تک مسلح افواج کے سخت انتظام اور کنٹرول کے تحت رہے گا جب تک کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کے لیے بحری جہازوں کی روانگی کی ناکہ بندی ختم نہیں کر دیتا ہے۔

ایرانی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے صرف وہی جہاز گزرسکیں گے جنہیں ایران اجازت دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب تک ایران کے ساتھ مکمل معاہدہ نہیں ہو جاتا، ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا

Published

on


بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحدی گزرگاہوں پر اسرائیل کی وسیع پابندیاں غزہ میں انسانی امداد کے داخلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

نکولے ملادینوف نے مصر کے القاہرہ نیوز چینل کو بتایا کہ کئی سطحی چیلنجز رہائشیوں کو امداد کی پائیدار اور مناسب ترسیل میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امداد کی تقسیم کا سابقہ ​​طریقہ کار جنگ کیوجہ سے تباہ ہو چکا ہے جبکہ متبادل نظام ابھی تک موجود نہیں ہے جس سے ایک بڑا لاجسٹک مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑا چیلنج غزہ کے اندر اسرائیلی افواج کی تعیناتی ہے، جس کا نصف سے زیادہ علاقہ اب بھی اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ آبادی تک پہنچنے کے لیے موثر متبادل ابھی تک قائم نہیں کیے جا سکے ہیں۔

بورڈ آف پیس کے رکن ممالک بشمول مصر، امریکا اور خلیجی ریاستوں کی جانب سے مالی وعدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج ان وعدوں کو زمینی طور پر ٹھوس امداد میں تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے شہریوں کو پناہ دینے کے لیے عارضی ہاؤسنگ یونٹس کی تیزی سے فراہمی پر زور دیا اور غزہ کے صحت کے شعبے کی تعمیر نو کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔





Source link

Continue Reading

Trending