Connect with us

Today News

اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا

Published

on


بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحدی گزرگاہوں پر اسرائیل کی وسیع پابندیاں غزہ میں انسانی امداد کے داخلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

نکولے ملادینوف نے مصر کے القاہرہ نیوز چینل کو بتایا کہ کئی سطحی چیلنجز رہائشیوں کو امداد کی پائیدار اور مناسب ترسیل میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امداد کی تقسیم کا سابقہ ​​طریقہ کار جنگ کیوجہ سے تباہ ہو چکا ہے جبکہ متبادل نظام ابھی تک موجود نہیں ہے جس سے ایک بڑا لاجسٹک مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑا چیلنج غزہ کے اندر اسرائیلی افواج کی تعیناتی ہے، جس کا نصف سے زیادہ علاقہ اب بھی اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ آبادی تک پہنچنے کے لیے موثر متبادل ابھی تک قائم نہیں کیے جا سکے ہیں۔

بورڈ آف پیس کے رکن ممالک بشمول مصر، امریکا اور خلیجی ریاستوں کی جانب سے مالی وعدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج ان وعدوں کو زمینی طور پر ٹھوس امداد میں تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے شہریوں کو پناہ دینے کے لیے عارضی ہاؤسنگ یونٹس کی تیزی سے فراہمی پر زور دیا اور غزہ کے صحت کے شعبے کی تعمیر نو کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حساس اداروں کے افسران بن کر شہریوں سےفراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار

Published

on


نیشنل سائبرکراچئم انویسٹیگیشن ایجنسی نےشہرمیں کارروائی کےدوران پولیس اورحساس اداروں کےافسران بن کرفون کالزکےذریعےشہریوں سےفراڈ میں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کےمطابق شہرکےعلاقے قائد آباد میں کارروائی کی گئی،جس کےدوران گذشتہ کئی برسوں سےشہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث 3ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

گرفتارملزمان پولیس اورحساس اداروں کےافسران بن کرکالزکے ذریعےشہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان میں گروہ کا سرغنہ ابوبکر،نصیراحمد اورمحمد محسن شامل ہیں،ملزمان مختلف اشیا کی بڑی مقدارکا آرڈردے کراشیا وصول اوررقم کی عدم ادائیگی میں بھی ملوث ہیں۔

گروہ مختلف سمزسےکالزکےذریعے شہریوں کوکروڑوں روپےسےمحروم کرچکا ہے،این سی سی آئی اے کےمطابق ایک سیلولرکمپنی کےفرنچائزکےمحمد حسن اورنصیراحمد گروہ کےسرغنہ ابوبکرکوسمز کی فراہمی میں ملوث رہےہیں۔

دونوں ملزمان فرنچائزکے ذریعےجعلی ناموں پرسیلولرکمپنی کی سمزایکٹویٹ کرتےتھے،ملزمان کےخلاف مقدمہ اندراج کےبعد مذید کارروائی جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ڈیزل کے بعد عالمی پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

Published

on


وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اگلے جمعہ کمی کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کمی عالمی قیمتوں کے تناظر میں کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ہفتے کو کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 4سال بعد عالمی یوروبانڈ مارکیٹ میں شمولیت کا قابل بنا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے بجٹ میں 37اے کی شق میں ترامیم کرکے اختیارات میں کمی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بجٹ کی آمد ہے، اس ضمن میں تاجر برادری سے بمشاورت رہتی ہے۔

کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ ہے۔ دورہ کراچی کا مقصد معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2024 سے آج تک حکومت کا معاشی استحکام کا سفر تھا جس میں افراطِ زر میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت جیسے اقدامات کیے گئے۔ماضی میں بھی معیشت میں اتار چڑھاؤ دیکھے گئے جس میں جی ڈی پی نمو تو بڑھی لیکن اس کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر کم ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار معاشی ترقی کرنی ہے۔ حکومت معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کی معاونت کرے گی۔

وزیراعظم نے برآمدات کے فروغ کیلئے متعدد اصلاحات کیں جسکے تحت ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کی منیجمنٹ ایکسپورٹرز کے حوالے کرنے جیسے اقدامات کیے۔

ہر ہفتے تمام ایوان ہائے تجارت کے صدور کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی کیے گئے۔وزیراعظم نے اپنی معاشی ٹیم کی سربراہی میں جنگ کے دوران معیشت کو مستحکم رکھا۔ ہم مشاورت سے مسائل حل کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ جنگ بندی کو معیشت میں بہتری کا سبب بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اچھا انسٹرومنٹ ہے جس پر اوورسیز پاکستانیوں نے اعتماد کیا ہے جسکے ذریعے پاکستان سرمایہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔ آر ڈی اے کے ذریعے اوورسیز پاکستانی اسٹاک، پراپرٹی سمیت معیشت کے ہر شعبے میں محفوظ انویسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔

ہم زرمبادلہ کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے ایکسپورٹرز ایوارڈ پر کہہ رکھا ہے کہ ایکسپورٹرز ہمارے سر کا تاج ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

گاڑیاں بنانے والی بڑی غیر ملکی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کےلیے تیار 

Published

on


پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی بڑی غیرملکی کمپنی نے آئندہ چار سے پانچ سال کے دوران ملک میں تیس سے چالیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی کپمنی نے پاکستان نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں حکومت پانچ کے بجائے دس سالہ کلیئر آٹو پالیسی کا اعلان کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای اوانڈس موٹرز علی اصغر جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس ومقع پر انہوں نے مزہد کہا کہ انڈسٹری کیلئے پانچ کے بجائے دس سالہ آٹو پالیسی دی جائے، پالیسی میں ابہام نہ ہو بالکل واضح ہو،ٹویوٹا آئندہ 5سال میں 30 سے 40 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان میں کرنا چاہتا ہے۔

الیکٹرک وہیکل کی ٹیکنالوجی کو دنیا اختیار کر رہی ہے،ای وی کا مستقبل ہے ہم بھی ای وی گاڑی لانچ کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزیدکہاشرح سودکم ہونے سے پچھلے تین سال میں آٹو فائنانسنگ ڈبل ہوگئی،گاڑی کیلئے بینک لون کی حد پر 30 لاکھ کی پابندی ختم کرکے اسے ایک کروڑتک کیاجائے۔

ایکسپورٹ کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں زیادہ گاڑیاں بنیں علی اصغر جمالی نے کہا ملک میں گاڑیوں کے خام مال کی صنعت ہو تاکہ سستے خام مال سے گاڑی کی قیمت کم رہے، جن ممالک کو ایکسپورٹ کریں وہاں ہماری گاڑی پرٹیکس کم ہو،گاڑیاں درآمد کرنے والے ممالک سے حکومت ترجیحی تجارت کے معاہدے کرے۔





Source link

Continue Reading

Trending