Connect with us

Today News

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

Published

on



نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی ایم اے) ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے  نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے ممکنہ موسمی صورتحال اور ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

الرٹ میں کہا گیا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر  کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، مینگورہ، بٹگرام، ہری پور، پشاور اور مانسہرہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ایبٹ آباد، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے، اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں اگلے 12 سے24 گھنٹوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، استور، دیامر، کھرمنگ، شگر، غذر، نگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ،کوٹلی اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، بارکھان اور کوہلو میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور تیز ہواؤ ں سمیت بارش کا امکان ہے۔

شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ لہٰذا مسافر احتیاط کریں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی تجاویز حوالے کیں جن کا جائزہ لے رہے ہیں؛ ایران

Published

on


پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران نے تاریخی اہمیت اختیار کرلی ہے جس سے نہ صرف آبنائے ہرمز کھلنے جیسی پیشرفت ہوئی بلکہ اسرائیل اور لبنان جنگ بھی تھم چکی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورت حال اور امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے اور ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

بیان میں پاکستان کے ثالث کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کی نئی تجاویز ایرانی قیادت کو پیش کی ہیں۔ جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد حتمی جواب دیا جائے گا۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے مطالبات اس حقیقت کے مطابق تبدیل کرنے چاہئیں کہ فاتح ایران رہا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی اس شرط پر قبول کی تھی کہ سیزفائر لبنان سمیت تمام محاذوں پر ہوگا لیکن اسرائیل نے پہلے ہی روز لبنان اور حزب اللہ پر حملے کرکے خلاف ورزی کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب ایران نے مکمل جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا تو اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ اگر تمام محاذوں پر جنگ بندی کی پابندی ہو تو آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر صرف تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رکھنے پر تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم یہ اجازت بھی ایران کی نگرانی، اس کے مقرر کردہ راستے اور صرف غیر فوجی جہازوں تک محدود ہوگی اور جنگ کے مکمل خاتمے تک آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی نگرانی کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمے سے دشمن ممالک کے فوجی جہازوں کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ امریکا کے خطے میں موجود فوجی اڈوں کی زیادہ تر سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے اور یہ صورتحال ایران اور خلیج فارس کے لیے سکیورٹی خطرہ سمجھی جاتی ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ امریکا نے یہ جنگ خود شروع کی لیکن اپنی ناکامی اور ایرانی عوام و مسلح افواج کی مزاحمت کے بعد جنگ کے دسویں دن سے جنگ بندی اور مذاکرات کی درخواستیں بھیجنے لگا تھا۔

بیان میں عوام اور مسلح افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم اللہ پر بھروسے اور عوامی حمایت کے ساتھ سیاسی میدان میں داخل ہوئی ہے تاکہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ ایرانی وفد کسی قسم کی رعایت، پسپائی یا نرمی اختیار نہیں کرے گا اور پوری قوت کے ساتھ ایران کے مفادات، قومی عزت اور جنگ میں دی گئی قربانیوں کا دفاع کرے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

امریکی فوج کا ایران کے آئل ٹینکرز اور کمرشل جہازوں پر قبضے کا منصوبہ ہے؛ میڈیا رپورٹ

Published

on


آبنائے ہرمز کے حوالے سے صورت حال بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور اس غیریقینی کیفیت نے عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے سے متعلق تشویش کو مزید گہرا کردیا ہے۔

امریکی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی فوج آئندہ چند دنوں میں ایران سے منسلک تیل بردار جہازوں کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے اور ان پر سوار ہو کر تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ممکنہ کارروائی ان جہازوں کے خلاف کی جا سکتی ہے جنہیں ایران سے منسلک سمجھا جا رہا ہے۔

تاہم اس رپورٹ کی آزادانہ تصدیق فوری طور پر نہیں ہو سکی جب کہ امریکا کی جانب سے بھی اس کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی اور ایران نے بھی تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یاد رہے کہ آج ہی ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرکے اپنی مزید سخت نگرانی میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بحریہ کی تاحال ناکہ بندی کی ہوئی ہے جس کے ردعمل میں آبنائے ہرمز بند کی۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز وہ اہم سمندری راستہ ہے جس سے دنیا کا تقریباً پانچواں حصہ تیل اور مائع قدرتی گیس (LNG) گزرتا ہے۔

اس راستے کی بندش کی وجہ سے دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوئی اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں جس کے باعث مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

paec another international milestone – ایکسپریس اردو

Published

on


پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے جہاں لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کولیبریٹنگ سینٹر قرار دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی کامیابی پر انمول میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے کولیبریٹنگ سینٹر کی تختی پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سائنس ڈاکٹر شکیل عباس روفی نے کہا کہ اس اعزاز کے بعد پاکستان کے پانچ ادارے عالمی ایجنسی کے کولیبریٹنگ سینٹر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے 45 ممالک میں موجود 92 مراکز کی فہرست میں پاکستان کا چوتھے نمبر پر ہونا باعثِ فخر ہے۔

تقریب کے دوران تقریباً ایک ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی جدید ٹرو بیم لیناک مشین کا افتتاح بھی کیا گیا اور نئی کیموتھراپی بے کے قیام سے مریضوں کی گنجائش 20 سے بڑھا کر 50 کر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر انمول ڈاکٹر عامرہ شامی اور ڈی جی ڈاکٹر شازیہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ادارے کی تحقیق اور طبی معیار میں بہتری کا مظہر ہے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک بھر میں 21 کینسر اسپتال چلا رہا ہے جہاں 80 فیصد مریضوں کو علاج کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending