Connect with us

Today News

’’مجھے کافر قرار دے دیا گیا!‘‘ حمزہ علی عباسی کا حیران کن انکشاف

Published

on



پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک نہایت حساس اور چونکا دینے والے تجربے کا ذکر کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

’’پیارے افضل‘‘ ڈرامہ سے غیر معمولی شہرت پانے والے حمزہ علی عباسی اب زیادہ تر مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔ اپنے حالیہ طویل اسلامی پوڈکاسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بیان کے بعد انہیں گستاخی کے الزامات اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

حمزہ علی عباسی کے مطابق ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے آخرت، اللہ اور ایمان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ان تمام چیزوں پر یقین رکھتے ہیں، لیکن چونکہ انہوں نے اللہ کو دیکھا نہیں، اس لیے سو فیصد یقین کے ساتھ دعویٰ نہیں کرسکتے۔ ان کے بقول یہی جملہ ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بیان کے بعد انہیں متعدد وارننگ کالز موصول ہوئیں اور کچھ لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔

اداکار کے مطابق بعض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ معافی مانگیں، دوبارہ کلمہ پڑھیں اور حتیٰ کہ اپنا نکاح بھی دوبارہ کریں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اس حد تک ردعمل کا سامنا کرنا ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم انہوں نے اپنے مؤقف پر وضاحت دیتے ہوئے یہ بات واضح کی کہ ان کا ایمان برقرار ہے اور ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا۔

حمزہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی کھل کر بات کرنے کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ اس معاملے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسرائیل کا صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان، پاکستان سمیت 12 ممالک کا مشترکہ ردعمل

Published

on



پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت 12 مسلمان ممالک نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان پر مشترکہ بیان میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، سعودی عرب، فلسطین، ترکیہ،  انڈونیشیا اور کویت کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس سے صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے ان تمام یک طرفہ اقدامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرنے کا اعادہ کیا جو ریاستوں کے اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں یا ان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے صومالیہ کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ اس کے جائز ریاستی اداروں کی بھرپور اور غیرمتزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا، جو صومالی عوام کی خواہشات کے واحد نمائندہ ہیں۔

وزرائے خارجہ نے مزید زور دیا کہ اس نوعیت کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے منشور اور افریقی یونین کے بنیادی ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ایک خطرناک نظیر قائم کرتے ہیں جو ہارن آف افریقہ کے استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں خطے اور مجموعی طور پر امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

 



Source link

Continue Reading

Today News

آبنائے ہرمز کھل گئی یا تاحال بند ہے؟ تازہ ترین صورت حال

Published

on


آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے 24 گھنٹوں بعد ہی دوبارہ بندش کا اعلان کیا گیا ہے جس سے صورت حال غیریقینی ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو عارضی طور پر کھولنے کے دوران تیل اور گیس کے کم از کم 8 ٹینکرز ہفتے صبح اس اہم آبی گزر گاہ سے گزرے تھے۔

ٹریکنگ پلیٹ فارم میرین ٹریفک نے بھی بتایا کہ کچھ مزید خام تیل کے ٹینکرز بھی آبنائے ہرمز کے اندر ایران کے لارک جزیرے کے قریب موجود تھے۔

یہ وہ مقام ہے جہاں سے خلیج سے باہر جانے والے جہازوں کو ایران کی نگرانی سے گزرنا پڑتا ہے خاص طور پر اس وقت جب جنگ کی وجہ سے ایران نے اس راستے پر کنٹرول سخت کر رکھا تھا۔

ایران کی طرف سے اس سمندری راستے کی بندش کے باعث خلیج میں سیکڑوں جہاز پھنس گئے تھے اور سامان کی ترسیل مہنگی ہوگئی تھی۔ جہازران اس علاقے میں حملوں یا بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے سفر سے گریز کر رہے تھے۔

گزشتہ روز ہی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ جس پر صدر ٹرمپ نے شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن شاندار ہے۔

تاہم آج آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے جب ایران کی پاسداران انقلاب نے دوبارہ بندش کا اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز اپنی سابقہ حالت میں واپس آ گئی ہے اور اب اس کا مکمل کنٹرول ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی کمانڈ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ نام نہاد ناکہ بندی کی آڑ میں بحری قزاقی کر رہا ہے جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں رہے گی۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن فورس پر حملہ؛ فرانسیسی فوجی ہلاک اور 3 زخمی

Published

on


لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک جب کہ تین دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے الزام عائد کیا کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے، اس حملے کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

انھوں نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ادھر لبنان کے وزیر اعظم نے بھی اس حملے کی مذمت کی اور فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تعینات امن فوجیوں کی حفاظت یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے امن مشن نے بھی کی تصدیق کی کہ حملہ امن فوجیوں کی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے ابتدائی طور پر اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حتمی ذمہ داری کا تعین تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

امریکا، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے امن مشن کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے شمالی غزہ میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں جب ایک حملے میں اس کے ٹھیکیدار ڈرائیورز ہلاک ہوگئے۔

یونیسف کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دو ٹرک ڈرائیورز ہلاک ہوئے جو پانی کی فراہمی کے منصوبے سے وابستہ تھے۔

یہ واقعہ غزہ سٹی کے منصورہ واٹر فلنگ پوائنٹ پر پیش آیا، جہاں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending