Connect with us

Today News

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے چالاکی دکھائی لیکن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے؛ ٹرمپ

Published

on


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرکے چالاکی دکھانے کی کوشش کی لیکن امریکا کو کوئی دباؤ میں نہیں لاسکتا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور صورتحال بہت اچھی طرح چل رہی ہے باوجود اس کہ آج آبنائے ہرمز بند کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایران سے رابطے میں ہیں اور دن کے آخر تک اس معاملے پر مزید معلومات سامنے آ جائیں گی۔

صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے معمولی سی چالاکی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز ہی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ جس پر صدر ٹرمپ نے شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن شاندار ہے۔

تاہم آج آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے جب ایران کی پاسداران انقلاب نے دوبارہ بندش کا اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز اپنی سابقہ حالت میں واپس آ گئی ہے اور اب اس کا مکمل کنٹرول ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی کمانڈ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ نام نہاد ناکہ بندی کی آڑ میں بحری قزاقی کر رہا ہے جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں رہے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اہم معاشی اشاریے توقعات سے زیادہ تیزری سے بہتر ہوئے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

Published

on



اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے عالمی مالیاتی و سرمایہ کاری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے اہم معاشی اشاریے مالی سال کے آغاز پر کی گئی توقعات سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئے ہیں، اگرچہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع نے نئے خطرات پیدا کیے ہیں اور معاشی منظرنامے کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال بڑھا دی ہے، تاہم معیشت ماضی کے بحرانوں کے مقابلے میں اب ان ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نسبتاً بہتر پوزیشن میں ہے۔

تقریب میں جے پی مورگن، بارکلیز، سٹی بینک، جیفریز اور فرینکلن ٹیمپلٹن، فچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی گلوبل جیسی بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں بھی شریک تھیں، یہ ملاقاتیں 13 سے 18 اپریل 2026 تک عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئیں۔

اس موقع پر جمیل احمد نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کی قیادت کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

گورنر نے شرکا کو مشرق وسطیٰ کے تنازع کے آغاز سے قبل معیشت کو مستحکم کرنے میں پاکستان کی نمایاں پیش رفت سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ محتاط مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کے امتزاج نے مہنگائی کو ہدف کی حد میں لانے اور مستحکم کرنے میں مدد دی جبکہ ملک کے مالیاتی اور بیرونی بفرز کو بھی مضبوط کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.7 فیصد رہی، بیرونی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس میں رہا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر، بنیادی طور پر انٹربینک فاریکس مارکیٹ سے اسٹیٹ بینک کی خریداری کی وجہ سے 16.4 ارب ڈالر تک مستحکم ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی مسلسل خریداری اور سرکاری رقوم کی وصولی، بشمول نئے دوطرفہ معاہدوں کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر جون 2026 تک مزید مضبوط ہو کر تقریباً 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

گورنر نے وضاحت کی کہ بہتر معاشی استحکام نے اقتصادی ترقی میں بتدریج، پائیدار اور وسیع البنیاد بحالی میں مدد دی ہے، مالی سال 2026کی پہلی ششماہی کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں 3.8 فیصد کا وسیع البنیاد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ شرح 1.8 فیصد تھی۔

انہوں نے زور دیا کہ محتاط پالیسی کے رخ کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے ابتدائی حالات آج 2022 کے اوائل میں روس-یوکرین تنازع جیسے بیرونی جھٹکوں کے پچھلے ادوار کے مقابلے میں نمایاں طور پر مضبوط ہیں۔

گورنر جمیل احمد نے کہا کہ ان بہتر ابتدائی حالات نے معیشت کو مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت سے پیدا ہونے والے چیلنجز، بشمول عالمی توانائی کی قیمتوں، فریٹ اور انشورنس لاگت میں غیر معمولی اضافے کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں رکھا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت قیمتوں کا استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور معاشی استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

جمیل احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی محتاط رہی ہے اور حقیقی پالیسی ریٹ نمایاں طور پر مثبت ہے، اس کے علاوہ حکومت نے بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا ہے، جاری تنازع کے پیش نظر ہدفی سبسڈیز نافذ کی ہیں اور طلب کو منظم کرنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

گورنر نے آئی ایم ایف کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی سہولت کے دوسرے جائزے کے لیے اسٹاف لیول معاہدے نیز ایک بڑی ایجنسی کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگز کی توثیق کو حکومت اور اسٹیٹ بینک کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی ایجنڈے سے وابستگی کے آزادانہ اعتراف کے طور پر نوٹ کیا۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے ترسیلات زر اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روڈ شو میں پاکستانی ڈائیسپورا اور عالمی اسٹیک ہولڈرز سے بھی رابطہ کیا اور آر ڈی اےکی رقوم کے 12.4 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے اور 9 لاکھ 17 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کے سنگ میل کو اجاگر کیا۔

انہوں نے آر ڈی اے کے ریگولیٹری فریم ورک میں حالیہ بہتری کا بھی خاکہ پیش کیا، جس میں غیر مقیم اداروں کی شمولیت شامل ہے، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی مالیاتی منڈیوں میں مزید ضم کرنا اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی وسیع تر رینج کو راغب کرنا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

افغانستان کے کرکٹر راشد خان کے گھر بیٹے کی پیدائش

Published

on



افغانستان کے معروف انٹرنیشنل آل راؤنڈر اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان باپ بن گئے۔راشد خان نے پہلے بیٹے کی ولادت کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے تعلق رکھنے والے راشد خان نے نوزائیدہ بیٹے کا نام اذلان خان رکھا ہے۔

یاد رہے کہ راشد خان کی دو بیویاں ہیں جبکہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والی اہلیہ بیٹے کی ماں بنی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

شوٹنگ کے دوران اداکارہ کے پرس سے ہزاروں روپے چوری

Published

on



بالی ووڈ اداکارہ راشی کھنہ کی فلم شوٹنگ کے دوران وینٹی وین سے ہزاروں روپے چوری ہونے کی خبر نے پورے سیٹ پر ہلچل مچا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنے نئی پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ان کی ٹیم کے ایک رکن پر الزام لگا کہ اس نے وینٹی وین میں رکھے گئے پرس سے تقریباً 50 ہزار روپے نکالنے کی کوشش کی۔ جیسے ہی معاملہ سامنے آیا، سیٹ پر موجود افراد میں بے چینی پھیل گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو کام سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے نے پوری ٹیم کو حیرت میں ڈال دیا، تاہم دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب اداکارہ کی ٹیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رقم دراصل راشی کھنہ کی نہیں بلکہ ان کے منیجر کی تھی۔ یوں چوری کا یہ معاملہ کچھ حد تک مختلف رخ اختیار کر گیا، مگر حقیقت کیا ہے، اس پر ابھی تک مکمل وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔

حیران کن طور پر راشی کھنہ نے خود اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

اداکارہ حالیہ دنوں میں اپنی فلموں ’بہادر 120‘ اور ’استاد بھگت سنگھ‘ کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending