Connect with us

Today News

شوٹنگ کے دوران اداکارہ کے پرس سے ہزاروں روپے چوری

Published

on



بالی ووڈ اداکارہ راشی کھنہ کی فلم شوٹنگ کے دوران وینٹی وین سے ہزاروں روپے چوری ہونے کی خبر نے پورے سیٹ پر ہلچل مچا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنے نئی پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ان کی ٹیم کے ایک رکن پر الزام لگا کہ اس نے وینٹی وین میں رکھے گئے پرس سے تقریباً 50 ہزار روپے نکالنے کی کوشش کی۔ جیسے ہی معاملہ سامنے آیا، سیٹ پر موجود افراد میں بے چینی پھیل گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو کام سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے نے پوری ٹیم کو حیرت میں ڈال دیا، تاہم دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب اداکارہ کی ٹیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رقم دراصل راشی کھنہ کی نہیں بلکہ ان کے منیجر کی تھی۔ یوں چوری کا یہ معاملہ کچھ حد تک مختلف رخ اختیار کر گیا، مگر حقیقت کیا ہے، اس پر ابھی تک مکمل وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔

حیران کن طور پر راشی کھنہ نے خود اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

اداکارہ حالیہ دنوں میں اپنی فلموں ’بہادر 120‘ اور ’استاد بھگت سنگھ‘ کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور؛ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

Published

on



لاہور میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں کلچرل نائٹ کا اہمتام کیا گیا جہاں بیرون ملک سے آئے مہمانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور تقریب پاکستان زنددہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں سکھ یاتریوں کے اعزاز میں رنگا رنگ کلچرل نائٹ اور پرتعیش عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد بھارت اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو پنجاب کی ثقافت سے روشناس کرانا اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عام کرنا تھا۔

سکھ یاتری ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور پنڈال ‘جو بولے سو نہال’ اور ‘پاکستان زندہ باد’ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔

یاتریوں کی تفریح کے لیے معروف کامیڈین سلیم البیلا، افتخار ٹھاکر اور جواد وسیم کو بھی مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنے مخصوص انداز سے تقریب کو چار چاند لگا دیے اور شرکا کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں کو لاہور کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی سیر بھی کروائی گئی اور پنجاب کی عظیم تاریخ سےآگاہ کیا گیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار، کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام سکھ سنگت کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کے لیے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور سکھ برادری کے مقدس مقامات کی بحالی، تزئین و آرائش ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر یاتریوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور عالمی معیار کی سہولیات یقینی بنائی گئی ہیں۔

سکھ یاتریوں نے پاکستان میں ملنے والی والہانہ محبت اور بہترین میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور رمیش سنگھ اروڑہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں قیام کے دوران مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کا احساس ہوا ہے اور وہ یہاں سے امن، بھائی چارے اور خوش گوار یادوں کا تحفہ لے کر واپس جا رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

Published

on



ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کے اعلان کے مطابق 25 مئی 2026 سے اینڈرائیڈ صارفین آؤٹ لُک لائٹ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے اور چھ ہفتوں میں میل بکس تک ان کی رسائی ختم ہو جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام صارف جو لائٹ ایپ استعمال کرتے ہیں آخری تاریخ آنے سے قبل آؤٹ لُک موبائل پر منتقل ہو جائیں۔

آؤٹ لُک لائٹ کے ریٹائر ہونے کے بعد صارف اپنی ڈیوائس میں ایپ کھول تو سکیں گے لیکن وہ کسی بھی کام کے لیے غیر فعال ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل کا صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان، پاکستان سمیت 12 ممالک کا مشترکہ ردعمل

Published

on



پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت 12 مسلمان ممالک نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان پر مشترکہ بیان میں مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، سعودی عرب، فلسطین، ترکیہ،  انڈونیشیا اور کویت کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس سے صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے ان تمام یک طرفہ اقدامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرنے کا اعادہ کیا جو ریاستوں کے اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں یا ان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے صومالیہ کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ اس کے جائز ریاستی اداروں کی بھرپور اور غیرمتزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا، جو صومالی عوام کی خواہشات کے واحد نمائندہ ہیں۔

وزرائے خارجہ نے مزید زور دیا کہ اس نوعیت کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے منشور اور افریقی یونین کے بنیادی ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ایک خطرناک نظیر قائم کرتے ہیں جو ہارن آف افریقہ کے استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں خطے اور مجموعی طور پر امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

 



Source link

Continue Reading

Trending