Connect with us

Today News

امریکا کے ساتھ مزید براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار نہیں، ایران

Published

on


ایران نے امریکا پر بے جا مطالبات کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دوسرے دور کے براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے بتایا کہ امریکا اہم معاملات پر اپنے بے جا مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کے بقول یہی وجہ ہے کہ ہم اس وقت امریکا کے ساتھ دوسرے دور کے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں۔

نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو ایران کے بنیادی خدشات کو سمجھنے اور انھیں حل کرنے کی ضرورت ہے جن میں سے ایک ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنا ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیئم امریکا کو دینے پر بھی تیار نہیں۔ یہ ناقابلِ قبول شرط ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ فریقین (امریکا اور ایران) کے درمیان بالواسطہ رابطہ برقرار ہے لیکن ہماری خواہش ہے کہ براہِ راست مذاکرات سے پہلے فریم ورک معاہدہ طے پا جائے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا کوئی مثبت نتیجہ جلد سامنے آئے گا۔ 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد اور راولپنڈی کی جامعات میں کلاسز آن لائن ہوں گی، امتحانات ملتوی

Published

on



سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کے پیشِ نظر جڑواں شہروں کی مختلف جامعات نے تدریسی و انتظامی سرگرمیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سے 24 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن ہوں گی، جبکہ 20 اور 21 اپریل کو ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر تدریسی عملے کے لیے پیر سے جمعرات تک چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کر دیا ہے، جبکہ 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ پالیسی 20 سے 30 اپریل تک نافذ رہے گی۔

دوسری جانب راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی نے 18 سے 26 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ مرکزی کیمپس کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تمام شیڈول امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ غیر یقینی صورتحال میں طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدامات خطے میں جاری ایران اور امریکا کے معاملات کے تناظر میں ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

افغانستان میں پنپتی دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ خطے کیلئے چیلنج 

Published

on


افغانستان میں جرائم پیشہ عناصر نے پڑوسی ممالک کی سماجی اورمعاشی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا ہے۔ 

 کرغزستان کے معروف جریدہ”دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیا”کےمطابق تاجک سیکیورٹی اہلکاروں نےافغانستان سےتاجکستان سرحدپار کرنےوالے2 افغان منشیات اسمگلرزکو ہلاک کردیا۔

تاجک سیکیورٹی حکام کےمطابق افغان منشیات اسمگلروں نے سرحد عبورکرنےکی کوشش کی تھی۔

تاجکستان کےضلع فرخورمیں اسمگلرز کیخلاف کارروائی کےدوران ہلاک افغان اسمگلرزسے25 کلومنشیات بھی برآمدکرلی گئی، وسطی ایشیائی ممالک افغانستان کی غیرمستحکم عسکری، سیاسی اور معاشی صورتحال کو پہلےہی خطے کیلئےتشویشناک قراردےچکےہیں۔

ماہرین کے مطابق پڑوسی ممالک میں افغان جرائم پیشہ عناصرکی مسلسل دراندازی اس بات کاثبوت ہےکہ طالبان رجیم ان مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کی بڑی وارننگ، جنگ دوبارہ ہوئی تو عالمی جنگ بن جائے گی

Published

on


ایران کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو یہ ایک بڑی عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

ایرانی فوج کے بریگیڈئیر جنرل محمد رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو ختم نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کر رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر مسلط جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اس بار ردعمل زیادہ شدید ہوگا اور حالیہ مہینے میں تیار کیے گئے جدید میزائلوں کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائیاں کیں۔ دونوں فریقین کے درمیان تقریباً 40 روز تک شدید کشیدگی اور جھڑپیں جاری رہیں۔

بعد ازاں پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔ اس کے بعد 11 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے، جنہیں کشیدگی کم کرنے کی اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اس قسم کے بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں اور اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending