Today News
افغانستان میں پنپتی دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ خطے کیلئے چیلنج
افغانستان میں جرائم پیشہ عناصر نے پڑوسی ممالک کی سماجی اورمعاشی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا ہے۔
کرغزستان کے معروف جریدہ”دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیا”کےمطابق تاجک سیکیورٹی اہلکاروں نےافغانستان سےتاجکستان سرحدپار کرنےوالے2 افغان منشیات اسمگلرزکو ہلاک کردیا۔
تاجک سیکیورٹی حکام کےمطابق افغان منشیات اسمگلروں نے سرحد عبورکرنےکی کوشش کی تھی۔
تاجکستان کےضلع فرخورمیں اسمگلرز کیخلاف کارروائی کےدوران ہلاک افغان اسمگلرزسے25 کلومنشیات بھی برآمدکرلی گئی، وسطی ایشیائی ممالک افغانستان کی غیرمستحکم عسکری، سیاسی اور معاشی صورتحال کو پہلےہی خطے کیلئےتشویشناک قراردےچکےہیں۔
ماہرین کے مطابق پڑوسی ممالک میں افغان جرائم پیشہ عناصرکی مسلسل دراندازی اس بات کاثبوت ہےکہ طالبان رجیم ان مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔
Today News
پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کراچی میں 4 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے۔
سیریز کے تمام چھ میچز میں سری لنکا کی نمیلی پیریرا آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔
پاکستانی امپائرز میں ذوالفقار جان، طارق رشید، صالحہ امتیاز، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں۔
ون ڈے سیریز کے لیے کامران چوہدری جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
Today News
آبنائے ہرمز بدستور بند، امریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں ہے، ایران کا اعلان
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے جہاں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔ انہوں نے واشنگٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی سخت اور یکطرفہ شرائط سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، جس کے باعث بات چیت آگے نہیں بڑھ پا رہی۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔ یہ آبی گزرگاہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ کو قبول نہیں کرے گا۔
ادھر خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں حملے کیے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نئی یلو لائن قائم کی ہے، جسے وہ سیکیورٹی حد قرار دے رہے ہیں۔
فرانس کے صدر میکرون نے لبنان میں ایک فرانسیسی امن فوجی کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ کو ٹھہرایا ہے، تاہم حزب اللہ نے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، خصوصاً اس وقت جب اہم آبی راستہ بند ہو اور مذاکرات تعطل کا شکار ہوں۔
Today News
پاکستان میں بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے انقلابی منصوبہ کا آغاز
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے انقلابی منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی گرین پاکستان منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
سی ای او ییلو گرین فارم غلام مصطفی خاندان سمیت پاکستان منتقل ہو کر جدید زراعت کے فروغ میں عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔
غلام مصطفیٰ کے مطابق انہوں نے طویل المدتی زرعی منصوبے کو منفرد اور پائیدار موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع ذاتی زمین میں بھی کم ہی دستیاب ہوتے ہیں۔
مقامی کسان محمد عبداللہ لیاقت نے کہا کہ جی پی آئی کے تحت 17 ہزار ایکڑ رقبہ حاصل کر کے زراعت کو وسعت دی گئی اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے۔ جی پی آئی نے جدید زراعت متعارف کروائی اور ایگری مالز کے قیام کے ذریعے بیج، کھاد اور زرعی ادویات ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔
کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کے مطابق جی پی آئی کا یہ منصوبہ بڑھتی آبادی کے پیشِ نظر ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔
خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ ڈریپ ایریگیشن، پیوٹ اور اسپرنکلر سسٹمز کے ذریعے پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت جدید زرعی مشینری اور طریقوں کو فروغ دے کر روایتی کاشتکاروں کو جدید زراعت کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔
گرین پاکستان انیشیٹو زرعی خود کفالت،پائیدار ترقی اور تحفظِ خوراک کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper