Today News
نشتر کالونی میں بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی انٹری، 2 افراد کو قتل کرنے کی کوشش
نشتر کالونی پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کرنے کی کوشش میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
نشتر کالونی پولیس کو اقدام قتل کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی، 3 روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں کا جھگڑا ہوا جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ گذشتہ رات 1 فریقین نے دوسرے فریقین کے گھر چھری، ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 1 شخص چھری کے وار سے جبکہ دوسرا سر میں ڈنڈا لگنے سے زخمی ہوا۔ زخمیوں میں 2 بھائی پرویز اور جوویز شامل ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکبر، فیض، حنیف اور عدنان شامل ہیں جن کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
Today News
امریکا-ایران مذاکرات؛ وفود چلے جاتے تھے مگر فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار بٹھا لیتے تھے، ایاز صادق
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوران دونوں اطراف کے وفود گرما گرمی کے بعد چلے جاتے تھے لیکن نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان کو دوبارہ بٹھا دیتے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کی توجہ تعمیر اور ترقی پر نہیں تھی بلکہ خود پر تھی، نواز شریف، شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے حلقے کے لیے 38 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے اور مجھے لگتا ہے کہ اس سال کے آخر تک پورے پنجاب کی سڑکیں مکمل ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ نیت ٹھیک ہواورآپ کوشش کریں تو اللہ تعالی راستے بناتا ہے، پاکستان کی تقدیر 2022 سے بدلنا شروع ہوئی، 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی نہیں آنا چاہتا تھا، بہت مشکل حالات تھے، مہنگائی تھی مشکلات تھیں لیکن ہماری جماعت نے مشکل فیصلہ لے لیا اور وہیں سے نئی ٹیم کی بنیاد رکھی گئی اور ملک کو قدموں پر کھڑا کرنا شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہی وقت تھا نئے سپہ سالار آئے، ہم کہتے ہیں نئے سپہ سالار کا نواز شریف کا فیصلہ بہترین تھا، نئی حکومت میں وزیر اعظم کے لیے پہلے سے زیادہ چیلنجز تھے۔
ایاز صادق نے کہا کہ مودی سمجھتے تھے کہ شہباز شریف پچھلے وزیر اعظم کی طرح کہیں گے کیا ہندوستان پر حملہ کردوں، پاکستان کی مرکزی قیادت نے بیٹھ کر ایک ہی فیصلہ کیا کہ پاکستان کی عزت بحال کرنی ہے، وزیر اعظم نے اس وقت دنیا کے تمام ممالک سے رابطہ کرکے کہا کہ آؤ ٹیم بنا کر انکوائری کروالو، اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح دی۔
انہوں نے کہا کہ میری جن لوگوں سے ملاقات ہوئی سب بہت خوش ہیں، ہم روس، چین، امریکا اور ایران سے دوستی رکھتے ہیں، بھارت سے ہماری دوستی نہیں ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو نمایاں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار گرگئے فریکچر ہوا مگر اگلے دن چین چلے گئے، امریکا اور ایران کی جنگ میں پاکستان پہلا ملک تھا جس نے جنگ کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پاکستان کے پاس پیسے نہیں لیکن پاکستان نے 10 گناہ طاقت کو شکست دی، ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے اہم کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعی معجزے ہوئے ہیں، دنیا کی تاریخ میں یہ تیسری عالمی جنگ روکنے کے مترادف ہے، میں ترکی گیا وہاں پر دیگر ممالک کے سربراہان روک کر مجھے کہتے تھے کہ آپ جو کام کررہے ہیں ہم اس کے لیے دعا گو ہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ دنیا کا ہر ملک مہنگائی سے متاثر ہوا ہے، 12 تاریخ کو مجھے بتایا گیا کہ ڈرافٹ ایگریمنٹ بن رہا ہے لیکن نہیں ہوسکا اور دونوں وفود چلے گئے، ہمیشہ خدشہ تھا ایران اور امریکا کے جہاز پر کوئی شرارت ہو گئی تو سب چکنا چور ہوجائے گا، اگر اسلام آباد سے 20 میل دور بھی بم پھٹتا تو لوگ واپس چلے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سب کی نیت بہترین ہے، 47 سال میں یہ لوگ کسی ایک ملک یا شہر میں اکٹھے نہیں ہوئے لیکن پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس میں گرما گرمی ہوتی تھی تو چلے جاتے تھے، 6 مرتبہ یہ ہوا کہ اجلاس میں گرما گرمی ہوئی، پھر فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار صاحب دوبارہ بٹھا لیتے تھے۔
مخالف جماعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سوچتا ہوں جب وہ کہتے تھے میں بیٹھا ہوا تھا کیا میں ہندوستان پر حملہ کردوں، اب کہاں سے یہ سب آگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بھی لڑائی ہوئی لیکن کبھی نقصان نہیں پہنچایا، مسلم لیگ (ن) نے کبھی افواج پاکستان کی کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچایا، ہم کہتے ہیں پاکستان کی بات کرو وہ کہتے ہیں لیڈر کی آنکھ کا آپریشن کروا دو حالانکہ جتنی آسائشیں ان کو مل رہی ہیں آج تک کسی کو نہیں ملیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کی بات کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ جب کسی قوم سے خوش ہوتا ہے تو چیزیں جوڑنا شروع کردیتا ہے، آج دنیا میں سینہ چوڑا کرکے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان سے ہیں، کس کو کیا پتا تھا کہ شہباز شریف، فیلڈ مارشل، ایئر چیف، بحریہ چیف اور اسحاق ڈار اتنا بہترین کام کریں گے۔
Source link
Today News
پشاور: اٹھارویں آئینی ترمیم جمہوری تاریخ کا سنگِ میل ہے، ایمل ولی خان
ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 19 اپریل کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو صرف ایک آئینی ترمیم نہیں بلکہ طویل جدوجہد، قربانیوں اور پختہ عزم کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اُن کے حقوق، اختیارات اور خیبر پختونخوا کو شناخت ملی، جو تاریخی پیشرفت ہے۔
ایمل ولی خان نے اسفندیار ولی خان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی بصیرت اور سیاسی جدوجہد نے اس ترمیم کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ اس عمل میں شامل دیگر پارلیمنٹیرینز کو بھی سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل باچا خان اور خان عبدالولی خان کے فکر و فلسفے کی عملی تعبیر ہے، جنہوں نے صوبائی خودمختاری، وسائل پر عوام کے حق اور ایک مضبوط وفاق کے لیے جدوجہد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ترمیم نے پاکستان کے وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کیا اور صوبوں کو وسائل اور فیصلوں پر اختیار دے کر دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سرحد کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخوا رکھنا بھی اسی جدوجہد کا اہم سنگِ میل ہے۔
ایمل ولی خان نے اس موقع پر شہداء اور اے این پی کارکنان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ امن، جمہوریت اور آئینی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر کسی بھی قسم کا حملہ دراصل وفاق پر حملہ ہوگا، اور عوامی نیشنل پارٹی اس کے دفاع کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور سیاسی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرے گی۔
آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی اپنے اکابرین کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جہاں صوبے مضبوط، وسائل پر عوام کا حق اور ہر شہری کو امن، تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔
Today News
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے رابطے میں خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحق ڈار نے کہا کہ موجودہ مسائل کے حل کے لیے مسلسل بات چیت اور رابطہ ناگزیر ہے۔
رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان آج ٹیلی فونک رابطے پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کی قیادت خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطے میں رہے گی۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper