Today News
پشاور: اٹھارویں آئینی ترمیم جمہوری تاریخ کا سنگِ میل ہے، ایمل ولی خان
ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 19 اپریل کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو صرف ایک آئینی ترمیم نہیں بلکہ طویل جدوجہد، قربانیوں اور پختہ عزم کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اُن کے حقوق، اختیارات اور خیبر پختونخوا کو شناخت ملی، جو تاریخی پیشرفت ہے۔
ایمل ولی خان نے اسفندیار ولی خان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی بصیرت اور سیاسی جدوجہد نے اس ترمیم کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ اس عمل میں شامل دیگر پارلیمنٹیرینز کو بھی سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل باچا خان اور خان عبدالولی خان کے فکر و فلسفے کی عملی تعبیر ہے، جنہوں نے صوبائی خودمختاری، وسائل پر عوام کے حق اور ایک مضبوط وفاق کے لیے جدوجہد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ترمیم نے پاکستان کے وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کیا اور صوبوں کو وسائل اور فیصلوں پر اختیار دے کر دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سرحد کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخوا رکھنا بھی اسی جدوجہد کا اہم سنگِ میل ہے۔
ایمل ولی خان نے اس موقع پر شہداء اور اے این پی کارکنان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ امن، جمہوریت اور آئینی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر کسی بھی قسم کا حملہ دراصل وفاق پر حملہ ہوگا، اور عوامی نیشنل پارٹی اس کے دفاع کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور سیاسی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرے گی۔
آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی اپنے اکابرین کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جہاں صوبے مضبوط، وسائل پر عوام کا حق اور ہر شہری کو امن، تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔
Today News
دولھے کو شادی کی خوشی مہنگی پڑ گئی، آتش بازی کرنے پر تھانے منتقل
شادی کی تقریب میں آتش بازی پر پولیس نے دولھے کو حوالات کی سیر کروا دی اور شادی کی خوشیاں خوف میں بدل گئیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شادی کے دوران بے تحاشہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دولھے کو گرفتار کر لیا ہے، جو کوٹلہ محسن خان کا رہائشی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اپنی ہی شادی کی تقریب میں اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے فائرنگ اور آتش بازی میں مصروف تھا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی گھروں میں موجود خواتین، بچوں اور بزرگوں نے خود کو غیر محفوظ محسوس کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی خوشی نے ایک بڑے سانحے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا کیونکہ ایسی فائرنگ اکثر قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی جبکہ شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے خطرناک رجحانات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ خوشی کے مواقع کسی المیے میں نہ بدلیں۔
Today News
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں کپتان بابر اعظم کی ناقابلِ شکست سینچری کے بدولت 3 کھلاڑیوں کی نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔ ا
زلمی کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس 83، فرحان یوسف 19 اور محمد حارث 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرون ہارڈی نے 26 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد، عثمان طارق اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Source link
Today News
یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی
متحدہ عرب امارات نے پانچ کرکٹرز کو شہریت دے کر نئی تاریخ رقم کر دیا۔
کرک انفو کے مطابق خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے یو اے ای کی شہریت دی گئی ہے۔ یہ کھلاڑی اس اعزاز کو حاصل کرنے والے پہلے کرکٹرز بن گئے ہیں۔
اگرچہ فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کئی کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے بعد یو اے ای کی شہریت مل چکی ہے لیکن کرکٹ زیادہ تر ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل رہی ہے جو آئی سی سی کے تین سالہ رہائش کے قانون کے تحت ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔ اب یہ پانچوں کھلاڑی بطور باقاعدہ شہری اور پاسپورٹ ہولڈر یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔
یہ سب اس وقت 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں دو ٹی20 میچز اور ایک ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے موجود ہے۔
اس متعلق اجے کمار کا کہنا تھا کہ جس وہ یو اے ای آئے تھے اسی دن سے ان کا خواب تھا کہ وہ اس ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کریں۔ اب انہیں یہ موقع مل رہا ہے اور وہ اس کے لیے یو اے ای، سپورٹ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہیں۔ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیل کر انہیں بہت مدد ملی ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper