Today News
Fire exchange, Two died – ایکسپریس اردو
گلشن معماردھنی بخش گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو سائٹ سپرہائیوے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے گلشن معماردھنی بخش گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اورپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فائرنگ سے شدید زخمی ہونےوالا ایک اورشخص دوران علاج دم توڑگیا۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوطلب کرلیا۔
فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ جلات گل ولد اشرف گل اور 45 سالہ محرم گل ولد سمن گل کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخموں میں 30 سالہ نعمان ولد مشرنگ گل ، 60 سالہ مشرنگ خان ولد چنار، 55 سالہ وطن گل ولد صمن گل اور 40 سالہ ارشاد ولد وطن گل شامل ہیں۔
ایس ایچ او سائٹ سپرہائیوے محمد نواز نے ایکسپریس کو بتایا کہ دو گروپوں میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کی رات شادی کی تقریب کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر لوگوں نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا اور اتوارکوایک فریق نے اچانک آکر دوسرے فریق کے گھر پرفائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق وزخمی افراد اور فائرنگ کرنے والے آپس میں ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اور پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم واصف ولد فقیرگل کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والی دو پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا نوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی ایسٹ کو ہدایت کی ہے کہ پولیس اقدامات و کارروائی سے فی الفور آگاہ کریں۔ پرامن ماحول کو دہشت زدہ بنانے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور علاقے میں فی الفور پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے۔ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے پولیس کے ماہر افسر کو ٹاسک دیا جائےکیس کی تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔
Today News
پاکستان خطے میں امن کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے دورے سے آگاہ کیا اور عزم دہرایا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس خوش گوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے صدر پزشکیان اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 11 اور 12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھیجا، جس کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
شہباز شریف نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ روابط خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے عمل کے حق میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے رواں ہفتے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی تعمیری بات چیت پر بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
صدر پزشکیان نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا امن کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط عزم پر شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔
Source link
Today News
عمران خان کو پیغام دیدیا قوم اسٹریٹ موومنٹ کیلیے تیار ہے مردان جلسہ اسکا ثبوت ہے، سہیل آفریدی
مردان:
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا حکم دیا ہے، عمران خان کو پیغام دیا کہ قوم تیار ہے، حکم کریں تو اگلے دن اسلام آباد ہوں گے، ایک بار نہیں ہزار بار عمران خان کی کال پر قربان ہوں گے۔
یہ بات انہوں ںے مردان میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے اس موقع پر مردان کے لیے 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ مردان جلسے میں عوام کا جم غفیر عمران خان کی کال پر آیا ہے، ہماری اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے، کچھ ٹاؤٹس کہتے تھے لوگ نہیں نکلیں گے لیکن مردان نے ثابت کر دیا عوام عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہیں، عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا کہا، 25 اپریل کو آزاد کشمیر اور یکم مئی کو لاہور جاؤں گا، عمران خان کو پیغام دیا کہ قوم تیار ہے، حکم کریں تو اگلے دن اسلام آباد ہوں گے، ایک بار نہیں ہزار بار عمران خان کی کال پر قربان ہوں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کل بھی لیڈر تھا اور آج بھی لیڈر ہے، جو لوگ کہتے تھے کہ عمران خان ختم ہو چکا ہے عوام نے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے، میرا لیڈر ایک ہی ہے اور وہ عمران خان ہے، جو حکم دے گا وہی کروں گا، جو ہمارے لیڈر عمران خان کی پالیسی ہے اس پر کل بھی کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ ریاست کی ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے، عمران خان کے دور میں امن قائم تھا، ناکام پالیسی سے دہشت گردی دوبارہ آئی، میں نے خیبرپختونخوا میں آپریشن کی مخالفت ڈنکے کی چوٹ پر کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی عدالتوں سے امید ختم ہو چکی ہے، نظریں عوام پر ہیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ذاتی معالجین اور فیملی کی موجودگی میں علاج نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، علاج نہ کرانا اور ملاقاتیں بند کرنا دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے دور میں جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تھی جو کم ہو کر 2.5 فیصد رہ گئی، قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ کر 81 ہزار ارب ہو گئے، گزشتہ تین سال میں قرضوں میں 31 ہزار ارب روپے اضافہ ہوا، پٹرول 150 روپے سے بڑھ کر 360 روپے سے زائد ہو چکا ہے، کسان اور مزدور مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں، عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی، ریجیم چینج کے بعد سے ہم
نے سکھ کا سانس نہیں لیا، ایک ایلیٹ قبضہ مافیا نے ملک کے ہر عہدے پر قبضہ کر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج خطے میں مذاکرات ہو رہے ہیں، اس کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، مذاکرات عمران خان کی پالیسی ہے، وہ 2002 میں یہ بات کرتے تھے، دنیا آج کر رہی ہے، عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے مشاورت کی جائے، ہم اس کا خیال رکھیں گے، اس مرتبہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس گراؤنڈ میں منعقد کریں گے، کامیاب جلسے پر پی ٹی آئی تنظیم، پارلیمنٹرینز اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
Today News
ایرانی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت پر ملزم گرفتار، ڈیڑھ ارب ایرانی ریال برآمد
کراچی:
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی ایرانی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ڈیڑھ ارب ایرانی ریال برآمد کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم سید جہانزیب شاہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم کے قبضے سے 1.45 بلین ایرانی ریال برآمد ہوئے، ملزم کے موبائل فونز کے تجزیے سے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے ٹھوس شواہد سامنے آئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سی بی سی کراچی منتقل کر دیا ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 29/2026 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper