Connect with us

Today News

Fire exchange, Two died – ایکسپریس اردو

Published

on


گلشن معماردھنی بخش گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سائٹ سپرہائیوے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے گلشن معماردھنی بخش گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اورپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فائرنگ سے شدید زخمی ہونےوالا ایک اورشخص دوران علاج دم توڑگیا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوطلب کرلیا۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ جلات گل ولد اشرف گل اور 45 سالہ محرم گل ولد سمن گل کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخموں میں 30 سالہ نعمان ولد مشرنگ گل ، 60 سالہ مشرنگ خان ولد چنار، 55 سالہ وطن گل ولد صمن گل اور 40 سالہ ارشاد ولد وطن گل شامل ہیں۔

ایس ایچ او سائٹ سپرہائیوے محمد نواز نے ایکسپریس کو بتایا کہ دو گروپوں میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کی رات شادی کی تقریب کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر لوگوں نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا اور اتوارکوایک فریق نے  اچانک آکر دوسرے فریق کے گھر پرفائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق وزخمی افراد اور فائرنگ کرنے والے آپس میں ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اور پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم واصف ولد فقیرگل کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والی دو  پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا نوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی ایسٹ  کو ہدایت کی ہے کہ پولیس اقدامات و کارروائی سے فی الفور آگاہ کریں۔ پرامن ماحول کو دہشت زدہ بنانے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور علاقے میں فی الفور پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے۔ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے پولیس کے ماہر افسر کو ٹاسک دیا جائےکیس کی تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دولھے کو شادی کی خوشی مہنگی پڑ گئی، آتش بازی کرنے پر تھانے منتقل

Published

on



شادی کی تقریب میں آتش بازی پر پولیس نے دولھے کو حوالات کی سیر کروا دی اور شادی کی خوشیاں خوف میں بدل گئیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شادی کے دوران بے تحاشہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دولھے کو گرفتار کر لیا ہے، جو کوٹلہ محسن خان کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اپنی ہی شادی کی تقریب میں اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے فائرنگ اور آتش بازی میں مصروف تھا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی گھروں میں موجود خواتین، بچوں اور بزرگوں نے خود کو غیر محفوظ محسوس کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی خوشی نے ایک بڑے سانحے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا کیونکہ ایسی فائرنگ اکثر قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی جبکہ شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے خطرناک رجحانات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ خوشی کے مواقع کسی المیے میں نہ بدلیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں کپتان بابر اعظم کی ناقابلِ شکست سینچری کے بدولت 3 کھلاڑیوں کی نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔ ا

زلمی کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس 83، فرحان یوسف 19 اور محمد حارث 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرون ہارڈی نے 26 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد، عثمان طارق اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی

Published

on



متحدہ عرب امارات نے پانچ کرکٹرز کو شہریت دے کر نئی تاریخ رقم کر دیا۔

کرک انفو کے مطابق خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے یو اے ای کی شہریت دی گئی ہے۔ یہ کھلاڑی اس اعزاز کو حاصل کرنے والے پہلے کرکٹرز بن گئے ہیں۔

اگرچہ فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کئی کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے بعد یو اے ای کی شہریت مل چکی ہے لیکن کرکٹ زیادہ تر ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل رہی ہے جو آئی سی سی کے تین سالہ رہائش کے قانون کے تحت ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔ اب یہ پانچوں کھلاڑی بطور باقاعدہ شہری اور پاسپورٹ ہولڈر یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔

یہ سب اس وقت 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں دو ٹی20 میچز اور ایک ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے موجود ہے۔

اس متعلق اجے کمار کا کہنا تھا کہ جس وہ یو اے ای آئے تھے اسی دن سے ان کا خواب تھا کہ وہ اس ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کریں۔ اب انہیں یہ موقع مل رہا ہے اور وہ اس کے لیے یو اے ای، سپورٹ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہیں۔ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیل کر انہیں بہت مدد ملی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending