Today News
شادی کی تقریب سے چند لمحے قبل دلہن پر بھابھی نے سیاہ پینٹ پھینک دیا
برطانیہ میں ایک دلہن کی شادی اس وقت خوفناک واقعے کا شکار ہو گئی جب اس کی بھابھی نے تقریب سے چند لمحے قبل اس پر سیاہ پینٹ پھینک دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے مطابق یہ واقعہ ایک طویل خاندانی تنازع کے نتیجے میں پیش آیا۔ 35 سالہ جیما مونک اپنے بچپن کے ساتھی سے شادی کے لیے بے حد پرجوش تھیں۔
سفید لباس میں ملبوس، وہ اپنے والد کا ہاتھ تھامے خوشی خوشی شادی ہال کی جانب بڑھ رہی تھیں کہ اچانک کسی نے ان کا نام پکارا۔ وہ رکیں اور اگلے ہی لمحے سیاہ پینٹ ان کے چہرے اور لباس پر بہہ رہا تھا۔
یہ حملہ کسی اجنبی نے نہیں بلکہ جیما مونک کی اپنی بھابھی نے کیا جس کے ساتھ خاندانی تنازع کافی عرصے سے جاری تھا۔
Source link
Today News
کراچی میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
کراچی: ملیر رضا موبائل مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے رضا موبائل مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ مظہر ولد جان محمد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص نے اپنا نام 22 سالہ حمید عالم ولد گل زادہ بتایا۔
ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر ریاض بھٹو نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والے قائد آباد کے رہائشی ہیں، پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
متوفی کی لاش غسل و کفن کے کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کی گئی، پولیس نے حادثے کے ذمے دار ٹریلر کے ڈرائیور کو موقع پر موجود شہریوں کی مدد سے گرفتار کرکے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا۔
Today News
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس سماعت آج ہوگی
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس سماعت آج ہوگی۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سبح 10 بجے کیس کی سماعت کریں گے، آج عدالت نے آخری گواہ کو طلب کر رکھا ہے۔
وکلائے صفائی آخری گواہ تفتیشی آفیسر پر جرح کریں گے، ضلع کچہری راولپنڈی میں مقدمات کی سماعت باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Today News
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتوار کے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 7 فیصد اضافے کے ساتھ 90.33 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
جمعہ کو یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر آمادہ ہے، جس کے بعد قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم ہفتے کے روز ایران نے اچانک اس اہم راستے کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ اہم آبی گزرگاہ دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے خام تیل کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی مدت بھی بدھ کو ختم ہونے کے قریب ہے۔
ایران نے اس اقدام کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ’’اعتماد کی خلاف ورزیاں‘‘ کی ہیں۔ دوسری جانب امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی پرچم بردار مال بردار جہاز پر فائرنگ کرتے ہوئے اسے تحویل میں لے لیا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
جہازوں کی نقل و حرکت کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز آبنائے ہرمز سے کوئی آئل ٹینکر نہیں گزرا، جس نے عالمی توانائی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports1 week ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان
-
Sports2 weeks ago
Injured Naseem Shah out of action – Newspaper
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Today News2 weeks ago
Unusually Strong Winds in Karachi: What Will the Weather Be Like Over the Next 3 Days?
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport