Connect with us

Today News

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس سماعت آج ہوگی

Published

on


علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس سماعت آج ہوگی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سبح 10 بجے کیس کی سماعت کریں گے، آج عدالت نے آخری گواہ کو طلب کر رکھا ہے۔

وکلائے صفائی آخری گواہ تفتیشی آفیسر پر جرح کریں گے، ضلع کچہری راولپنڈی میں مقدمات کی سماعت باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بنوں: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

Published

on


بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خارجی رنگ کا لیڈر وحید اللہ عرف مکتیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے، جن سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا خارجی رنگ لیڈر حید اللہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں پر حملوں سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حید اللہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا بھی مرکزی سہولت کار تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب کارروائی سے نہ صرف بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کو نقصان پہنچا بلکہ بروقت ایک بڑی تباہی بھی ٹال دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے خاتمے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

نااہل مودی کے زیراثر بھارت عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بھی ناکام

Published

on


مودی سرکار نے بھارتی معیشت اور انتظامی مشینری کا بھٹہ بٹھانے کے بعد عالمی سطح پر بھی اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کردی۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33) 2028 کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ فیصلہ ایک یوٹرن ثابت ہوا کیونکہ مودی نے 2023 میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں2028 کانفرنس کی میزبانی کیلئے پیشکش کی تھی۔

یہ فیصلہ صرف ایک ایونٹ  کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے، بھارت پہلے ہی2035 کے لیے بھی اپنے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی 2 ڈیڈلائنزکو  نظر انداز کرچکا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا موسمیاتی بہتری کے اقدامات اور گلوبل ساوتھ کے بھارتی دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی اپنی فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست اورخطے بھرکے ماحول کو بھی نقصان پہنچارہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Published

on


کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 3293 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 70 ہزار 646 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 939 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 22 پیسے کی کمی سے 278 روپے 70 پیسے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Trending