Connect with us

Today News

نااہل مودی کے زیراثر بھارت عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بھی ناکام

Published

on


مودی سرکار نے بھارتی معیشت اور انتظامی مشینری کا بھٹہ بٹھانے کے بعد عالمی سطح پر بھی اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کردی۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33) 2028 کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ فیصلہ ایک یوٹرن ثابت ہوا کیونکہ مودی نے 2023 میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں2028 کانفرنس کی میزبانی کیلئے پیشکش کی تھی۔

یہ فیصلہ صرف ایک ایونٹ  کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے، بھارت پہلے ہی2035 کے لیے بھی اپنے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی 2 ڈیڈلائنزکو  نظر انداز کرچکا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا موسمیاتی بہتری کے اقدامات اور گلوبل ساوتھ کے بھارتی دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی اپنی فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست اورخطے بھرکے ماحول کو بھی نقصان پہنچارہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خاتون پولیس کانسٹبل ملک ناز کی شہادت، بہادری کی نئی مثال قائم

Published

on


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلی خاتون شہید پولیس کانسٹبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید خاتون کانسٹبل کے شوہر لیویز سپاہی شہید عبدل غنی بھی 2011 میں دہشت گرد حملے میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ کانسٹبل ملک ناز کی فورس میں تعیناتی اپریل 2013 میں شہید کوٹے پر عمل میں آئی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ شہید خاتون کانسٹبل نے اپنے شوہر کی وراثت کو جاری رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

حکومت شہید کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سرپرستی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والا ہر بہادر ہمارا فخر ہے، جبکہ شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور نگہداشت ریاست کی ذمہ داری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on



کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کی کمی سے 4ہزار 788ڈالر کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4900روپے کی کمی سے 5لاکھ 01ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4201روپے گھٹ کر 4لاکھ 29ہزار 665روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 145 روپے کی کمی سے 8ہزار 417 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 124روپے کی کمی سے 7ہزار 216روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: سپر ہائی وے پر 80 ایکڑ زمین پر قبضے کے کیس میں ملزم وکیل کو شوکاز جاری

Published

on


سندھ ہائیکورٹ نے سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار وکیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ہائیکورٹ میں سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ اور سرکاری وکلا میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے وکلا کے رویے پر شدید اظہار برہمی کیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ سندھ بار کونسل مذکورہ وکیل کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے۔

عدالتی تنبیہ کے باوجود غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ تلخ کلامی سے باز نہیں آئے جس پر عدالت نے اُنہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے حکم امتناع میں 4 مئی تک توسیع بھی کردی۔

غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ پر 80 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔ غلام اکبرجتوئی نے بھی سرکاری افسران پر زمین کے قبضے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending