Connect with us

Today News

پشاور ہائی کورٹ: سی این جی اسٹیشنز بندش کے خلاف دائر درخواست خارج

Published

on


پشاور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز بندش کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

جسٹس اعجاز انور نے سماعت کے دوران کہا کہ یہ عدالت ہے کوئی سیاسی جلسہ گاہ نہیں جس کے لیے اپ لوگوں کو سوشل میڈیا پرمدعو کریں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سی این جی کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بند کردیا جاتا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ سی این جی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول وینز، ایمولینس سمیت دیگر نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے۔ سی این جی کی بندش کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ نے درخواست دائر کرکے سوشل میڈیا پر گرما گرمی شروع کی، عدالت نے  ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

جنگ بندی مذاکرات، ایران کے انکار کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

Published

on


امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس مشاورتی اجلاس ہوا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس مین ایران کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد پیدا صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس مین ایران امریکہ مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ جبکہ ایران کی مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) بل 2026 متفقہ طور پر منظور

Published

on


پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صوبائی ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) بل 2026 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کا اہم اجلاس چوہدری امجد علی جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس خواجہ محمد منشا اللہ بٹ نے بھی شرکت کی۔

بل کے تحت محکمہ لیبر کا آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کروانے کی شق شامل کی گئی ہے جبکہ سوشل سکیورٹی ادارے کی گورننگ باڈی میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے نمائندے کو بھی شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی رپورٹ کے بعد بل ایوان سے منظور کیا جائے گا جبکہ اس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

اجلاس میں فیکٹری ورکرز میں سلیکوسس کے باعث ہونے والی اموات کے معاملے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سلیکوسس ایک قابلِ تدارک مگر لاعلاج پیشہ ورانہ پھیپھڑوں کی بیماری ہے جو طویل عرصے تک سلیکا ڈسٹ کے سامنے رہنے سے لاحق ہوتی ہے۔

حکام نے پنجاب بھر میں سلیکوسس کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان بھی پیش کیا۔ کمیٹی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ حفاظتی معیارات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ مزدوروں کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کا باقاعدہ طبی معائنہ کروایا جائے۔ اس کے علاوہ آگاہی مہمات چلانے اور متاثرہ افراد کے لیے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ فیکٹریوں کی مؤثر نگرانی کے لیے مخصوص عملہ تعینات کیا جائے اور وہ فیکٹریاں جو حفاظتی معیارات پر عملدرآمد نہیں کرتیں، انہیں سیل کیا جائے۔





Source link

Continue Reading

Today News

شرجیل میمن کی ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری

Published

on


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں شہروں کے درمیان پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 22 اپریل سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکارپور اور سکھر کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے درمیان یہ سروس شروع کی جا رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق اس منصوبے سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور روزمرہ آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ جدید ٹرانسپورٹ نظام کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دے رہی ہے اور جلد مزید شہروں میں بھی اس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس نہ صرف آرام دہ بلکہ محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرے گی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ عوام کو معیاری، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending