Connect with us

Today News

رواں سال ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال ہے، میئر کراچی کا جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا اعلان

Published

on



میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رواں سال ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال ہے اور شہر کے تمام ٹاؤنز میں نمایاں ترقیاتی سرگرمیاں نظر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی اس سال 68 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گی اور 15 جون تک جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کراچی میں جاری کاموں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔

میئر کراچی نے اولڈ سٹی میں میسم لی اسٹریٹ کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر صحافیوں کے وفد اور بلدیہ عظمیٰ کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ساتھ لانے کا مقصد ترقیاتی کاموں اور ان کی شفافیت کو عوام کے سامنے رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ سڑک ٹاؤن کی حدود میں آتی ہے، تاہم عوامی سہولت کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ اس پر کام کروا رہی ہے۔

بعد ازاں میئر کراچی نے ضلع سینٹرل میں جاری میگا ترقیاتی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا اور ایس ایم توفیق روڈ پر بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ میئر کے مطابق یہ سڑک ضلع سینٹرل کی مصروف ترین شاہراہوں میں شامل ہے اور سوا ایک کلومیٹر طویل ٹریک پر کام تیزی سے جاری ہے، جسے جلد مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے صدر ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاؤن اور نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں دن رات کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہبا اختر روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کی بحالی سے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

میئر کراچی نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایات پر شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور ماضی کی طرح اپنے وعدے پورے کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہراہ بھٹو پر تیزی سے کام جاری ہے اور قیوم آباد سے کاٹھور تک اہم منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، جبکہ ایک اور منصوبہ بندرگاہ کو شاہراہ بھٹو سے جوڑنے کے لیے شروع کیا جا چکا ہے۔ عظیم پورہ فلائی اوور کی تعمیر بھی سو دن کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ واٹر بورڈ نے حب ڈیم سے پانی کا کوٹہ بڑھانے کے لیے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی ہے، جبکہ حب ڈیم کی نئی کینال مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے آرام سے بیٹھے ہیں جبکہ شہر کی خدمت کرنے والے مسلسل کام میں مصروف ہیں اور کراچی کی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنےکیلیے اپ گریڈیشن منصوبے کا آغاز

Published

on



روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ آج (منگل) اس اہم منصوبے کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ڈی ایس ریلوے فرمان غنی کے ہمراہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سنگِ بنیاد کی تقریب کے حوالے سے کیے گئے انتظامات اور جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کو شایانِ شان طریقے سے منعقد کیا جائے اور انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ حکومتِ سندھ اور محکمہ ریلوے کے مثالی اشتراک کا نمونہ ہے۔ منصوبے کی کل لاگت کا 60 فیصد پاکستان ریلوے جبکہ 40 فیصد حکومتِ سندھ برداشت کرے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس اپ گریڈیشن سے مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سہولیات میسر آئیں گی جو کہ علاقے کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

مجھ پر کوئی دباؤ نہیں لیکن ایران سے معاہدہ جلد اور اوباما دور سے اچھا ہوگا؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اختتام بدھ کی شام ہوجائے گا تاہم ایران کے ساتھ امن معاہدہ نسبتاً جلدی طے پا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کیا، انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کسی دباؤ میں آکر نہیں کر رہے ہیں۔ یہ ہرگز درست نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کرنے جا رہا ہے جو سابق امریکی صدور کے دور میں ہونے والے معاہدوں سے کہیں بہتر ہوگا۔

امریکی صدر نے اپنے اس معاہدے کو  2015 میں ایران کے ساتھ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی کے طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

تاہم امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اختتام (22 اپریل) تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو سیز فائر میں توسیع کا بہت کم امکان ہے۔

بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی اس تک برقرار رہے گی جب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں ہوجاتا۔

امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جنگ بندی کے اختتام تک معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بہت سارے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ؛ امریکا میں سستی ایئرلائنز کا حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

Published

on


امریکا میں کم لاگت ایئرلائنز نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے حکومت سے عارضی ٹیکس ریلیف کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سستی ایئرلائنز کے سربراہان کل امریکی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کریں گے جس میں فضائی صنعت کو درپیش مالی دباؤ پر بات چیت کی جائے گی۔

ایئرلائنز کا مؤقف ہے کہ ایران کے ساتھ جنگی صورتحال کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے ان کے آپریشنل اخراجات بڑھ گئے ہیں۔

اس حوالے سے نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف ویلیو ایئرلائنز نے گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس کو خط لکھا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فضائی ٹکٹوں پر عائد 7.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس اور فی پرواز سیگمنٹ 5.30 ڈالر فیس کو عارضی طور پر معطل کیا جائے۔

متاثرہ ایئرلائنز کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹیکسز ختم کر دیے جائیں تو بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات کا تقریباً ایک تہائی بوجھ کم کیا جا سکتا ہے جس سے مسافروں کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جاسکے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending