Connect with us

Today News

ستوکتلہ: پالتو کتے کا 9 سالہ بچے پر حملہ، مالک گرفتار

Published

on



ستوکتلہ کے علاقے میں پالتو کتے کے حملے سے 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی 15 پر کال کی گئی جس پر ستوکتلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔

پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی میں پالتو کتے نے 9 سالہ شہباز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بچے کے پیٹ اور کمر پر شدید زخم آئے اور وہ لہولہان ہو گیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او ستوکتلہ اقرار شاہ کے مطابق بچے کے والد محمد اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک عثمان علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا ہے کہ پالتو جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنا انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، شہری اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے نتیجے میں یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان کر رہا ہے، جس سے جاری کشیدگی کے درمیان تہران پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ناکہ بندی ایران کی معیشت کو نمایاں طور پر کمزور کر رہی ہے اور جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا یہ پابندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب حتمی معاہدے تک ناکہ بندی نہیں ہٹائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مالی نقصانات مختصر مدت میں بھی پائیدار نہیں ہیں۔

امریکی صدر نے کچھ میڈیا اداروں پر بھی یہ الزام لگایا کہ وہ اسے امریکا مخالف جعلی خبروں کے طور پر پھیلاتے ہیں اور ایران کی برتری کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: کورنگی میں برقع پوش ملزمان کی فائرنگ سے سیاسی جماعت ک عہدیدار جاں بحق

Published

on


کراچی: کورنگی سو کوارٹر کے قریب موٹرسائیکل سوار برقع پوش ملزمان کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سو کوارٹر سیکٹر 50/C ملائی ہوٹل کے قریب برقع پوش موٹرسائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

 ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ یاسین ولد امین کے نام سے کی گئی، مقتول کے کزنز اور دیگر رشتے داروں نے جناح اسپتال میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول مکان نمبر 1-770 ، سیکٹر 48/F محلہ اتحاد کالونی کورنگی کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا، مقتول فشری میں مچھلی کی فیکٹری کا ٹھیکیدار تھا جبکہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کورنگی یوسی 8 کا علاقائی ذمے دار تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر دو افراد آئے جن میں سے ایک ہیلمٹ لگائے ہوئے تھا جبکہ دوسرا شخص برقع پہنے ہوئے تھا، برقع پوش نے موٹرسائیکل سے اتر کر اندھا دھند فائرنگ کی، گولیاں یاسین کے سر پر لگیں جب وہ اٹھ کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا تو عقب سے کمر پر بھی گولیاں مار دیں اور ملزمان فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والوں ملزمان کے بیک اپ میں بھی ایک موٹرسائیکل پر دو ملزمان تھے جو ان کے ساتھ ہی فرار ہوگئے، واقعے کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی جس کے باعث موٹرسائیکلوں کے نمبر یا ملزمان کے چہرے کسی نے نہیں دیکھے، مقتول کی کسی سے نہ تو دشمنی تھی اور نہ ہی کسی سے لین دین کا تنازع تھا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

3 جاپانی فوجی اپنے ہی ٹینک کی گولاباری سے ہلاک

Published

on


جاپان میں ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک کے ذریعے غلطی سے ہونے والے فائر کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے کہا کہ جنوب مغربی اویٹا کے علاقے میں جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے زیر استعمال تربیتی گراؤنڈ میں ہونے والے غیر معمولی حادثے میں ٹینک نے غلطی سے گولاباری کی جس سے عملے کے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

تاہم حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنی دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایسا واقعہ پیش آیا۔





Source link

Continue Reading

Trending