Connect with us

Today News

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، ترقی کےلیے ریلوے کو جدید بنانا ہوگا، حنیف عباسی

Published

on


وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے ، ملک کو ترقی دینی ہے تو ریلوے کو مستحکم اور جدید بنانا ہوگا ، سکھر ایکسپریس کو جدید ٹرین میں تبدیل کیا گیا ہے ، تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سکھر کے دورے پر پہنچے ۔ انہوں نے روہڑی ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور دیگر اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی روہڑی ریلوے سٹیشن میں تقریب کے بعد سکھر پہنچے ،جہاں انہوں نے سکھر چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ۔ سکھر چیمبر پہنچنے پر سکھر کی تاجر برادری نے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔

سکھر چیمبر کے سینئر نائب صدر امیت کمار ،خورشید عالم اور دیگر عہدیداروں نے وفاقی وزیر حنیف عباسی کو سکھر چیمبر آنے پر خوش آمدید کہا ۔

چیئرمین پاکستان ریلوے سید مظہر علی شاہ ، ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی ، حفیظ اللہ اور دیگر افسران بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر تاجر رہنمائوں نے سکھر سے کراچی چلنے والی ٹرین سکھر ایکسپریس کے حوالے سے مسائل پیش کئے ۔ انہوں نے سکھر کو مختلف ٹرینوں میں سیٹوں کا کوٹہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سکھر چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے ،تاجر برادری کے ساتھ ملکر ریلوے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روہڑی ریلوے سٹیشن چھے ماہ کے اندر بین الاقوامی طرز کا ریلوے سٹیشن بن جائے گا ،سکھر کے شہریوں کے مطالبے پر سکھر ایکسپریس ٹرین کو نئی بوگیاں لگاکر جدید ٹرین میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔ سکھر میں موجود ریلوے کی املاک اور پلاٹس کو آئوٹ سورس کیا جائے گا ، اس سلسلے میں سکھر چیمبر کے ساتھ مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ایونٹ کے 31 ویں میچ میں محمد رضوان کی قیادت میں راولپنڈیز کی ٹیم اپنی پہلی فتح کی تلاش میں اترے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران امریکا مذاکرات کا ممکنہ دوسرا دور، ریڈ زون میں دفاتر کل بھی بند رہیں گے

Published

on



ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر ریڈ زون میں ہر قسم کی آمد و رفت مکمل بند ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے، اسکولوں اور دفاتر کی بندش 21 اپریل تک کی گئی تھی تاہم اس میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی جس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔

فول پروف سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون میں تمام نجی و سرکاری اسکول، دفاتر بند ہیں جبکہ دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے گھر سے کام کرنے کی سہولت میں مزید ایک روز کی توسیع دیتے ہوئے ملازمین کو 22 اپریل کو بھی گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹی فکیشن میں ملازمین کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہی رہیں اور باضرورت شارٹ نوٹس پر حاضری کو یقینی بنائیں جس کے باقاعدہ احکامات جاری کیے جائیں گے۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکی افواج بے تاب ہیں، گن لوڈڈ ہیں، حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان ایک بڑے معاہدے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک بالآخر ایک عظیم ڈیل تک پہنچ جائیں گے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم ایک بہترین معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ امریکا نے ایران کی قیادت اور ان کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے سے صورتحال ایک طرح سے پیچیدہ ضرور ہوئی لیکن ایران کی نئی قیادت زیادہ معقول ہو سکتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ عمل دراصل “ریجیم چینج” کے مترادف ہے چاہے اسے کسی بھی نام سے پکارا جائے حالانکہ رجیم چینج صدر ٹرمپ کے ابتدائی وعدوں میں شامل نہیں تھا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدھ کو ختم ہونے والی سیز فائر میں توسیع نہیں کرنا چاہتے۔ 

امریکہ کے صدر نے دھمکی دی کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو امریکی فوج دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں۔ ہم نے اس وقفے (2 ہفتوں کی جنگ بندی) کو اپنی تیاری بڑھانے کے لیے استعمال کیا اور ممکن ہے ایران نے بھی کچھ حد تک ایسا کیا ہو۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ  ہماری فوج پوری طرح تیار، متحرک اور بے تاب ہے کہ حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردے۔ گن لوڈڈ ہیں۔

تاہم انھوں نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا خاتمہ ایک عظیم ڈیل پر ہوگا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending