Today News
کے پی کے میڈیکل ٹیچنگ اداروں میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزیوں کا انکشاف
خیبر پختونخوا کے میڈیکل ٹیچنگ اداروں میں نئے قوانین کے تحت مقررہ اوقاتِ کار کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ایم ٹی آئی قوانین کے نفاذ کے باوجود ہسپتالوں میں پرانے اوقات کار رائج تھے جس پر پالیسی بورڈ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ ایم ٹی آئیز اداروں کو طبی عملے کو صبح 8 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک ڈیوٹی پر موجودگی کو لازمی قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں پالیسی بورڈ نے ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پالیسی بورڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی نے مختلف ایم ٹی آئیز کے حالیہ جائزے کے دوران یہ بات نوٹ کی کہ متعدد ادارے ایم ٹی آئی آر ایکٹ اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر اسپتال اب بھی پرانے اوقاتِ کار یعنی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک، ہفتے میں 6 دن کام کر رہے ہیں جس کے باعث دوپہر 2 بجے کے بعد سوائے ہنگامی حالات کے اسپتال عملاً بند ہو جاتے ہیں اور عملہ صرف 6 گھنٹے یومیہ ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ قواعد (آئٹم 23) کے مطابق ملازمین کے باقاعدہ اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام 4 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے جس میں 30 منٹ کا وقفہ برائے دوپہر کا کھانا شامل ہے جبکہ ہفتے میں 5 دن کام کیا جائے گا۔
تاہم شفٹوں میں کام کرنے والے شعبہ جات کے لیے اوقات مختلف ہو سکتے ہیں کیونکہ اسپتال تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پالیسی بورڈ نے تمام بورڈ آف گورنرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں ان اوقاتِ کار پر عملدرآمد کی تصدیق کریں اور اسے یقینی بنائیں۔
Today News
فاطمہ فرٹیلائزر اور ملتان سلطانز کا شاندار میٹ اینڈ گریٹ
کراچی:
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹائٹل اسپانسر فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں ملتان سلطانز کی ٹیم، کمپنی کے ڈیلرز اور کسان برادری نے شرکت کی، جہاں آٹھ سالہ طویل شراکت داری کو ایک بامعنی اور شاندار تقریب کے ذریعے منایا گیا۔
یہ شراکت داری مسلسل آٹھویں سال میں داخل ہو چکی ہے اور پی ایس ایل کی سب سے مضبوط اور دیرپا کارپوریٹ اسپورٹس پارٹنرشپس میں شمار کی جاتی ہے، یہ شراکت کرکٹ سے محبت اور زرعی کمیونٹی سے وابستگی کی عکاس ہے۔
تقریب کا بنیادی مقصد فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈیلرز اور کسانوں کو ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں سے براہِ راست ملاقات کا موقع فراہم کرنا تھا۔ شرکاء نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان سے آٹوگراف حاصل کیے اور یادگاری تصاویر بنوائیں، جس سے یہ تقریب ایک یادگار کمیونٹی ایونٹ بن گئی۔
اس موقع پر ’’سرسبز گولڈن ٹکٹ‘‘ کے تحت منتخب کیے گئے کسان بھی شریک ہوئے، جس میں شرکت کے لیے کسانوں کو سوشل میڈیا پر سرسبز بیگ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرناضروری تھا۔
فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدو زئی نے کہا کہ ’’یہ شراکت داری فاطمہ فرٹیلائزر کی پوری ٹیم کے لیے باعثِ فخر ہے، ہم آغاز ہی سے ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں، ہر سیزن، ہر سنگِ میل اور ہر کامیابی میں ان کے ہمراہ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹھ برس گزرنے کے بعد یہ محض مالی معاونت نہیں رہی بلکہ جنوبی پنجاب کی مٹی سے جڑا ایک مضبوط رشتہ اور کرکٹ سے گہرا تعلق بن چکی ہے، ہم بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستانی اس کھیل سے کتنی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم سلطانز کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک بھر میں لاکھوں شائقین کو متوجہ کرتے ہیں‘‘۔
ملتان سلطانز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گوہر شاہ کا کہنا تھا کہ ’’فاطمہ فرٹیلائزر صرف ایک اسپانسر ہی نہیں بلکہ ایک حقیقی پارٹنر بھی ہے اس آٹھ سالہ شراکت داری نے مضبوط بنیاد قائم کی ہے ہم اس نئے مرحلے میں مزید مضبوط تعاون کے لیے پرجوش ہیں، ہم دونوں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ سفر آئندہ مزید آگے بڑھے گا۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تقریب اس بات کی واضح مثال ہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر کس طرح کرکٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے کسانوں اور زرعی کمیونٹی کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط بنا رہی ہے، آئندہ پی ایس ایل سیزن میں بھی کمپنی اس نوعیت کے بامعنی اور کمیونٹی پر مبنی اقدامات جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Today News
پیسیفک اوشین میں پکڑے گئے جہاز میں چین کا بھیجا گیا تحفہ تھا؛ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز پیسیفک اوشین پر پکڑے گئے مبینہ طور پر ایران سے منسلک آئل کے حوالے سے پہلی بار بیان جاری کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس اور بعد ازاں امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے کل ایک جہاز پکڑا جس پر کچھ ایسی چیزیں تھیں جو اچھی نہیں تھیں۔ شاید یہ چین کی طرف سے بھیجا گیا تحفہ تھا، مجھے معلوم نہیں۔
تاہم صدر نے جہاز سے ملنے والے مواد اور اپنے دعوے کے مطابق چینی تحفے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پکڑے گئے جہاز کے چین سے تعلق پر حیرت ہوئی کیونکہ میرے صدر شی جنپنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور میں سمجھتا تھا کہ ہم دونوں میں کئی باتوں پر اتفاق ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی انٹیلی جنس نے بتایا تھا کہ چین آئندہ ہفتوں میں ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اس تناظر میں صدر ٹرمپ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ اگر چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تاہم منگل کے روز ٹرمپ کے لہجے میں کسی حد تک نرمی بھی دیکھی گئی جب انہوں نے کہا کہ جنگ میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کا آئندہ ماہ چین کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں ممکنہ طور پر اس معاملے پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایشیا پیسیفک میں آئل ٹینکر کو تحویل میں لیا جس پر پابندی تھی اور وہ ایران سے منسلک تھا۔ ایران کی جانب سے تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
Today News
خلیجی ممالک کو سوچنا ہوگا امریکی اڈے نقصان کا باعث ہیں، فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر صحافیوں اور اینکرز کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک اور خطے سمیت ملک کی سیاسی صورت حال پر بات کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکہ کے ائیر بیسز ان کے لئے دفاعی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے مگر حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ہے، ہمٰں مستقل پالیسیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، ہم تحریک انصاف کے ساتھ رابطے رہے لیکن کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو ہم نے سراہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عجلت ہے اور افغانستان کو مہلت چاہیے اسی کے مابین ہمارا معاملہ پھنسا ہوا ہے اور حالات خراب ہورہے ہیں۔
مولانا کا کہنا تھا کہ سی پیک عمران خان کے دور میں بند ہوا اور اب تک بند ہے، سوال یہ ہے کہ اب تک کیوں بند ہے اور پالیسی میں تسلسل کون لا رہا ہے، سی پیک اور چائنا تعلقات کے حوالے سے ہم وہیں کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات اٹھارہ اور چوبیس والے ایک جیسے ہوئے ہیں، دینی مدارس کے لئے مشرف، عمران اور موجودہ دور کی پالیسی یکساں ہے، جب پالیسی میں تبدیلی نہیں ہے تو کوئی تو ہے جو اس تسلسل کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کمیونزم اور جمہوریت ختم ہورہی ہے، چائنا میں بھی کمیونزم نہیں رہا، دنیا میں سرمایہ داریت، آمریت اور عسکریت کے اشتراک سے نظام چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ اور چوبیس کے الیکشن کا تسلسل ضمنی الیکشن میں بھی جاری ہے جس کی مثال کوئٹہ، زیارت، قلات سے واضح ہے، الیکشن کرانے والوں نے اب تک حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا، دنیا میں دھاندلی کے الزامات حکومتوں اور سیاستدانوں پر لگتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اداروں پر لگتے ہیں اور وہ اس پر فخر کرتے اور اپنی طاقت کی علامت سمجھتے ہیں۔
مولانا کا کہنا تھا کہ ادارے کسی کے خلاف نہیں ہوتے وہ صرف سیاست کو مینیج کرتے اور اپنی مرضی کا بیلنس قائم کرتے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن کا قانون پاس کرکے بھی انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا نہ رجسٹریشن کی جارہی ہے اور نہ ہی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولے جارہے ہیں اور انہیں جبری طور پر حکومتی بورڈز کا حصہ بننے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
ملاقات میں مجیب الرحمان شامی، حفیظ اللہ نیازی، سہیل وڑائچ، افتخار احمد، حبیب اکرم، نوشاد علی اور محمد الیاس شامل تھے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper