Today News
Action scene turned out to be expensive: Agha Ali injured during shooting
معروف پاکستانی اداکار آغا علی ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، تاہم انہوں نے پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کام جاری رکھا بلکہ اس تجربے کو اپنی محنت کا حصہ قرار دیا۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں بتایا کہ ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران ریہرسل مکمل ہونے کے باوجود ایک ساتھی اداکار کا جوتا ان کے ہاتھ پر لگ گیا، جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں اور ہاتھ زخمی ہو گیا۔ اس غیر متوقع حادثے کے باوجود انہوں نے شوٹنگ روکنے کے بجائے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
آغا علی کے مطابق انہوں نے زخموں کو میک اپ کے ذریعے چھپایا اور رات گئے تقریباً 4 بجے تک کام مکمل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور فنکار اپنی ذمے داری نبھانا ضروری ہوتا ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔
انہوں نے اس واقعے کو مداحوں کے لیے ایک مثبت پیغام میں بدلتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوتا، راستے میں مشکلات ضرور آتی ہیں، لیکن مستقل مزاجی اور ہمت ہی انسان کو منزل تک پہنچاتی ہے۔ اداکار نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ پراجیکٹ شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔
واضح رہے کہ آغا علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں، جنہوں نے 2005 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ’دلِ گمشدہ‘، ’میں ہاری پیا‘ اور ’میرے مہربان‘ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری اور نغمہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور مختلف ساؤنڈ ٹریکس میں اپنی آواز کا جادو بکھیر چکے ہیں۔
Today News
صدر زرداری خیریت سے ہیں قوم جھوٹی خبروں پر کان نہ دھرے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے متعلق پوسٹ اور خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت، جھوٹی اور گمراہ کن ہے ایسی خبروں کا پھیلاؤ قابلِ مذمت ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قوم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھرے، سیاسی مقاصد کے لیے فیک نیوز کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔
Source link
Today News
پی سی بی کے سابق عہدیدار آئی سی سی کی بڑی پوسٹ سے مستعفی
سابق سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ ورسیم خان نے آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اس عہدے پر تقریباً چار برس تک ذمہ داریاں نبھائیں۔
کرک انفو کے مطابق وسیم خان نے مئی 2022 میں جیف الرڈیس کی جگہ (جن کو سی ای او کے عہدے پر فائز کر دیا گیا تھا) عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ پی سی بی میں بطور سی ای او فرائض انجام دے رہے تھے۔
برطانیہ میں پیدا ہونے والے وسیم خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 58 فرسٹ کلاس اور 30 لِسٹ اے میچز کھیلے۔
وہ 1995 مین واروک شائر کی ٹائٹل وننگ ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ اس سیزن میں ان کا اوسط 50 کے قریب تھا۔
Source link
Today News
کراچی میں 3 روز قبل گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی نالے سے لاش برآمد
کیماڑی سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے کمسن مغوی بچے کی لاش ڈاکس کے قریب نالے سے برآمد ہوئی ہے، جیکسن پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا ، بچے کے والد نے بیٹے کی لاش ملنے کے واقعے کو قتل قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی ڈاکس کالونی گلی نمبر 7 فاروق اعظم مسجد کے قریب نالے سے کمسن بچے کی لاش ملی جس کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
جیکسن پولیس نے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا جس نے شواہد حاصل کرنے کے بعد بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔
ایس ایچ او جیکسن عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ بچے کی شناخت ڈھائی سالہ صلاح الدین ولد عثمان کے نام سے کی گئی جو کہ 19 اپریل کو گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم بچے کی لاش مل گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں واقعہ قتل کا معلوم ہوتا ہے جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد مبینہ طور پر مذکورہ مقام پر نالے میں پھینک دیا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد بچے کی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
لاپتہ ہونے والے بچے کے والد عثمان نے بتایا کہ میری بھتیجی بیٹے کو بسکٹ دلانے کے لیے لیکر گئی تھی اور اسے سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر بیٹھا کر سڑک عبور کر کے پرچون کی دکان گئی اور جب واپس پلٹی تو میرا چھوٹا بیٹا غائب تھا۔
انھوں نے بتایا کہ وہ ڈاکس کالونی گلی نمبر ایک میں رہتے ہیں اور بچے کی لاش گلی نمبر 7 کے قریب نالے سے ملی جو کہ اس مقام سے ڈیڑھ سے 2 کلو میٹر دور ہے جہاں بچے کو بھتیجی بیٹھا کر بسکٹ خریدنے گئی تھی۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ واقعہ اغوا کے بعد قتل کا ہے اور اس حوالے سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میری تو کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے پتہ نہیں میرے لخت جگر کو کس نے اور کیوں مجھ سے چھین لیا۔
متاثرہ والد نے مزید بتایا کہ صلاح الدین ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا، پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کا فوری طور پر سراغ لگایا جائے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper
-
Sports4 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport