Connect with us

Today News

JD Vance visit to Pakistan sparks social media frenzy memes take the internet by storm

Published

on


امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حالیہ دورہ اسلام آباد نے جہاں سفارتی حلقوں میں ہلچل مچائی، وہیں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع کو مزاح کا رنگ دے کر یادگار بنا دیا۔

ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے سلسلے میں ان کی آمد کے بعد انٹرنیٹ پر اے آئی سے تیار کردہ دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی، جنہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں جے ڈی وینس کو کبھی ہوٹل پر بیٹھے چائے کا پیالہ تھامے دیکھا گیا، تو کہیں وہ روایتی ناشتے ’انڈا پراٹھا‘ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ ایک تصویر میں انہیں ’کوئٹہ ککڑ ہوٹل‘ میں ناشتہ کرتے دکھایا گیا، جس نے صارفین کو خوب محظوظ کیا۔

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ اے آئی میمز میں انہیں روایتی پاکستانی لباس شلوار قمیض میں ملبوس دکھایا گیا، جبکہ بعض تصاویر میں وہ بازاروں، مساجد اور شہر کے مختلف مقامات پر گھومتے پھرتے نظر آئے۔ یہاں تک کہ ایک میم میں انہیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ گلے ملتے اور امن کا نشان بناتے بھی دکھایا گیا، جبکہ ساتھ میز پر شہباز شریف بیٹھے ہیں اور پس منظر میں نریندر مودی چائے پیش کر رہے ہیں۔

یہی نہیں، کچھ صارفین نے تو انہیں پاکستانی مٹھائی ’ریوڑی‘ کے ڈبوں پر بھی فِٹ کردیا، جہاں روایتی برانڈ امیج کی جگہ ان کا چہرہ لگا دیا گیا۔ کہیں وہ الیکٹرک اسکوٹر پر گھومتے دکھائی دیے تو کہیں چائے خانوں میں گپ شپ کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب محض تفریح کے لیے ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو دنیا کے سامنے دلچسپ انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر پاکستانی مزاح کو پیسوں میں بدلا جا سکے تو شاید ملک کے قرضے بھی اتر جائیں۔

ماہرین کے مطابق یہ میمز دراصل ’سافٹ پاور‘ کی ایک نئی شکل ہیں، جہاں بغیر کسی سرکاری مہم کے، عوام خود اپنے ملک کا مثبت اور رنگین چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان میمز سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستانی عوام جے ڈی وینس کی ممکنہ واپسی کے منتظر ہیں، اور چاہتے ہیں کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے۔

یوں ایک سنجیدہ سفارتی دورہ، پاکستانیوں کے مزاح اور تخلیقی صلاحیت کے باعث سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ٹرینڈ میں بدل گیا، جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام

Published

on



امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں ’’حق دو کراچی‘‘ کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا کل ’’حق دو کراچی ‘‘ کا نعرہ لگانے پر شہریوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل فسطائیت اور فاشزم کے مترادف ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال میں نہ شہریوں کو پانی فراہم کیا جا سکا اور نہ ہی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو انہیں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کی دفعات لگائی جاتی ہیں، جو قابل مذمت ہے۔ ان کے مطابق صوبہ سندھ کی 98 فیصد اور پاکستان کی نصف معیشت کا انحصار کراچی پر ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ’’حق دو کراچی‘‘ کا نعرہ کسی ایک قوم یا برادری کا نہیں بلکہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی مشترکہ آواز ہے اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک شہر کو اس کے تمام جائز حقوق نہیں مل جاتے۔



Source link

Continue Reading

Today News

اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار، بزرگ شہریوں اور پنشنرز کو نشانہ بنانے کا انکشاف

Published

on



لاہور میں پولیس نے اے ٹی ایم مشینوں پر نوسر بازی کرنے والے گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئیں، جس کے تحت انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی جمشید اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان اے ٹی ایم مشینوں پر بزرگ شہریوں اور پنشنرز کو مشین خراب ہونے کا جھانسہ دے کر ان کی رقم نکال لیتے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون کومل اکرام کی رقم برآمد کر کے اسے واپس کر دی گئی ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں اے ٹی ایم فراڈ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں چالان مکمل کر کے ملزمان کو سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ

Published

on


جنوبی  کوریا میں تعلیمی سال 2026 کے آغاز میں متعارف کرائے گئے نئے انتخابی مضمون میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہوجانے کے بعد شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا نے سینئر مڈل اسکولوں کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سمسٹر کے شروع ہونے کے بعد ہونے والے اسپیشلائزیشن ٹریک امتحانات کے دوران طلباء کی ایک قابل ذکر تعداد فیل ہوگئی۔

صوبائی پارٹی کمیٹی کے محکمہ تعلیم نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے مطلوبہ سطح پر پورا نہ اترنے والے طلبا کو کوئلے کی کانوں یا تعمیراتی مقامات پر تفویض کیا جائے گا۔

شمالی کوریا میں اس سال تمام سینئر مڈل اسکولوں میں انتخابی مضمون کا نظام نافذ کیا گیا تھا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا طلبا کیلئے یہ موزوں ہے یا نہیں۔

جب نتائج توقعات کے برعکس آئے تو پارٹی حکام نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا اور فوری طور پر صوبے بھر کے اسکولوں میں معائنہ ٹیمیں روانہ کر دیں۔





Source link

Continue Reading

Trending