Connect with us

Today News

امریکا ایران سے نہ جیت سکا تو چین سے کیسے لڑے گا؟ بیلاروسی صدر کا بڑا بیان

Published

on


بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے امریکا کی خارجہ پالیسی اور عالمی کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کا مقابلہ نہیں کر سکا تو اسے چین جیسی بڑی طاقت سے الجھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ امریکا اتنا طاقتور نہیں جتنا اسے سمجھا جاتا تھا۔ ان کے مطابق اگر امریکا ایران کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکا تو وہ چین جیسے مضبوط ملک کا سامنا بھی نہیں کر پائے گا۔

بیلاروسی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے اصل مفادات تیل اور گیس کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہیں، اور وہ ان وسائل کے حصول کے لیے مختلف خطوں میں مداخلت کرتا رہا ہے۔

اپنے خلاف عائد ’آمر‘ ہونے کے امریکی الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے لوکاشینکو نے کہا کہ اصل آمریت تو کیوبا، وینزویلا اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسیوں میں نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا خود کو جمہوریت کا علمبردار کہتا ہے، مگر وہاں نہ حقیقی جمہوریت موجود ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے دعووں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیل کے کہنے پر امریکا نے ایک خودمختار ملک میں اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق لوکاشینکو کا یہ بیان عالمی سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلے کی عکاسی کرتا ہے، جہاں امریکا، چین اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات مسلسل تناؤ کا شکار ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا مبینہ پولیس گردی کا شکار

Published

on



راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا مبینہ پولیس گردی کا شکار ہوا جس پر متاثرہ جوڑے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ محمد عثمان نے 20 سالہ میمونہ سے گزشتہ سال 17 ستمبر کو کورٹ میرج کی تھی۔ نکاح کے بعد لڑکی کے والدین راضی ہوگئے تاہم لڑکے کے والد نے انکار کیا۔

اس کے بعد 29 مارچ 2026 کو دلہن کی رخصتی ہوئی، رخصتی کے 24 گھنٹے بعد تھانہ وارث خان پولیس نے چوری کے مقدمے میں دلہا کو گرفتار کیا۔

کورٹ میرج کے 6 ماہ بعد چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا جو تھانہ وارث خان پولیس نے 16 مارچ 2026 کو چوری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ دلہا کے والد محمد رمضان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا تھا۔

مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر افتخار نے دلہن کی سلامی کو برآمدگی میں ڈال دیا، باپ کی جانب سے درج مقدمے میں ملزم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔

دلہن نے الزام لگایا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پرائیوٹ افراد دلہے پر تھانے میں تشدد کرتے رہے جبکہ دلہے نے الزام لگایا کہ ریمانڈ کے دوران تفتیشی افسر طلاق دینے کے لیے تشدد کرتا اور شدید دباو ڈالتا تھا۔

الزام لگایا گیا کہ دلہن کو تفتیشی افسر خواتین پولیس کے بغیر رات 2 بجے تک تھانے میں بٹھائے رکھتا، جوڑے پر پولیس نے طلاق کے لیے شدید دباؤ ڈالا، لڑکے کے باپ کے سامنے پولیس اہلکار مبینہ تشدد کرتے رہے۔

مقامی عدالت نے 18 اپریل کو دلہے کو ضمانت پر رہا کیا جبکہ دلہن پہلے ہی عبوری ضمانت پر رہا ہے۔

تفتیشی آفیسر نے نمائندے کے فون پر گفتگو میں موقف اختیار کیا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، لڑکی سے برآمدگی ہوئی جس میں زیورات بھی ہیں، رات گئے دلہن کو میں تھانے نہیں بلاتا تھا، اس کا شوہر بلاتا تھا۔ تھانے میں آنے والے پرائیویٹ افراد لڑکی اور لڑکے کے خیر خواہ تھے۔

ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے، باپ نے ترتیمہ بیان میں بیٹے اور بہو کو ملزم نامزد کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

Published

on


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا اشارہ دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، امریکا اور ایران کے مذاکرات کار ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ملاقات کریں گے، جہاں ایک حتمی معاہدے کو شکل دی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق یہ ممکنہ معاہدہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرے گا بلکہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

امریکی صدر نے لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی کے حصے کے طور پر فوری بند ہوں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کو اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل عمارتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا اور امریکا اس کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سفارتی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ مشرق وسطیٰ میں امن کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے، تاہم اس کے لیے تمام فریقین کو سنجیدگی اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی ایک اور واردات، شہری موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم، ویڈیو سامنے آگئی

Published

on


کراچی کے علاقے پی آئی بی تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی واردات پیش آئی، گزشتہ شب ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان نے ایک شہری کا تعاقب کیا اور اسے روک کر اسلحے کے زور پر نئی موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین لی۔

واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہونے کے باوجود تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending