Connect with us

Today News

امریکا پر تاریخی عدم اعتماد مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے، ایرانی صدر پزشکیان

Published

on



ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا پر تاریخی عدم اعتماد جاری مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ایکس پر  اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ بامعنی مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری بنیادی شرط ہے، تاہم امریکی حکام کی جانب سے غیر تعمیری اور متضاد بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا دراصل ایران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایران کسی بھی قسم کے دباؤ یا طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مکالمے کی کامیابی کے لیے اعتماد اور وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

پایبندی به تعهدات منطق موجه هر نوع گفتگوست. علاوه بر بی‌اعتمادی تاریخی عمیقی که در ایران نسبت به پیشینه رفتار و عملکرد دولت آمریکا وجود دارد، رویکرد غیرسازنده و متناقض مسئولین آمریکا در روزهای اخیر حاوی یک پیام تلخ است: آن‌ها خواهان تسلیم ایرانند. مردم ایران زیر بار زور نمی‌روند. https://t.co/JCbZM63sdH
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 20, 2026

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی خودمختاری اور قومی مفاد پر مبنی ہے اور ملک کسی بھی غیر حقیقی وعدوں یا غلط معلومات کے ذریعے عوامی اعتماد کو متاثر نہیں ہونے دے گا۔

اس سے قبل ایرانی صدر نے تہران میں سرکاری عہدے داروں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں کہا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ ایران اپنی داخلی ترقی اور تعمیر نو پر توجہ مرکوز کر سکے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

رائیونڈ: جیابگا چوکی کی حدود میں شہری کو مرغا بنا کر تشدد، فوٹیج سامنے آ گئی

Published

on



لاہور کے علاقے رائیونڈ جیابگا چوکی کی حدود میں شہری پر مبینہ تشدد اور بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں نوجوان عثمان کو مبینہ طور پر زبردستی “مرغا” بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دورانِ تشدد ملزمان کی جانب سے غلیظ گالیاں بھی دی گئیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری عثمان سے زبردستی اس کی چیک بک کے چیک پھاڑ کر دستخط کروائے گئے، جبکہ اس کے موبائل فون سے مبینہ طور پر رقم بھی ٹرانسفر کی گئی۔

واقعے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام رسول، غلام نبی، ابرار، نعمان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غلام رسول اور ابرار کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: سرکاری بس اہلکار کا بچی پر تشدد، فوٹیج منظر عام پر آگئی

Published

on



لاہور کے علاقے ایل ڈی اے اسٹاپ رائے ونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس کے اہلکار کی جانب سے بچی پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا جس کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیڈو بس نمبر ایل ایچ آر ای وی 008 کے عملے نے بچی پر مبینہ تشدد کیا۔ یہ بس پنجاب حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت چلتی ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج میں بس کے عملے کو بچی پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چوہنگ جیابگا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ فوٹیج وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد کے مطابق چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

Published

on



خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا 51 واں اجلاس آج طلب کیا گیا تھا، تاہم اسے مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کابینہ اجلاس میں صوبے کے اہم انتظامی اور پالیسی امور پر غور کیا جانا تھا۔

 



Source link

Continue Reading

Trending