Today News
اگر دنیا میں سیز فائر کرواسکتے ہیں تو اپنوں سے بھی ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کے ساتھ ایک ڈیڑھ ماہ میں بات چیت کا کوئی سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، اپنوں سے بھی سیز فائر ضروری ہے۔
اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ مذاکرات کے لئے جس جس نے جو کردار ادا کیا ہم اس کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس پارٹی چیئرمین شپ بانی کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا، میرے خلاف افواہیں پھیلائی گئیں لیکن میں اپنے موقف سے نہیں ہٹوں گا، فی الوقت ہمارے کسی سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی کی ملاقات نہیں ہو رہی،جب پاکستان کی آواز لگتی ہے ہم ملک،قوم کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنے بڑے لیڈر سے ملاقات نہ کرنے دیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنوری میں عمران خان کی آنکھ کا آپریشن کروایا کسی کو نہیں ملوایا گیا بانی اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سے ملک کا بے تحاشا نقصان ہو جائے گا، ایک مرتبہ ڈاکٹر کو جانے دیں سب کچھ کلیئر ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر ہمارا بیانیہ کلیئر ہے ہم عوام پاکستان اور ملک کی خوشی کے ساتھ ہیں، ابھی بھی بریک ڈاؤن نہیں ہوا ایک نیا سیشن ہو جائے گا، پاکستان مزید تناؤ اور نفرت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ مذاکرات پر ہمارا موقف واضح ہے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، سفارتی سطح پر پاکستان کو ملنے والے عزت کو ہم نے ویلکم کیا، ایران امریکہ مذاکرات میں بریک تھرو نہیں ہوا لیکن الحمدللہ بریک ڈاؤن بھی نہیں ہوا، امید ہے اگلے مذاکراتی دور میں عارضی سیز فائر مستقل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے امن کے لئے بہترین کردار ادا کر رہا ہے، اس جنگ سے پوری دنیا سمیت پاکستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے، ہم نے پاکستان کی خوشی میں جلسہ منسوخ کیا اور پاکستان کے کردار پر خوشی منائی جبکہ اسمبلی کے فلور پر کہا یہ کونسی صلح پسندی ہے، اپ دوسروں کی صلح کرائیں اور آپس میں لڑیں، دوسرے لوگوں کو جوڑیں اور اپنوں کو توڑیں، اگر آپ دنیا میں سیز فائر کراتے ہیں تو اپنوں میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عالمی استحکام کے لئے داخلی استحکام بھی ضروری ہے، جوڈیشل پالیسی کے مطابق جن مقدمات کا فیصلہ 35دن میں ہونا تھا ان کو پندرہ ماہ لٹکایا گیا، سیاسی استحکام آنے سے صوبائی حکومتیں بہتر ہوں گی، سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں لیکن ہم نے بطور جماعت پاکستان کے کردار کو بھرپور سپورٹ کیا۔
Source link
Today News
بال ٹیمپرنگ کیس کو دل پر نہیں لیا،ایک فیصد بھی کارکردگی متاثر نہیں ہوئی؛ فخرزمان
فخرزمان نے بال ٹیمپرنگ کیس کو دل پر نہیں لیا، اوپننگ بیٹر کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے میری ایک فیصد بھی کارکردگی متاثر نہیں ہوئی، ان کے مطابق اوپننگ پسند لیکن حتمی فیصلہ کپتان اور کوچ کا ہی ہوتا ہے۔
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد ابھی میں نے زیادہ میچز میں حصہ نہیں لیا ہے، ٹی20 کرکٹ میں اگر 10 میں سے 3 یا 4 میچز میں بھی اچھا پرفارم کر جائیں تو یہ آپ کی جیت ہوتی ہے، بطور پروفیشنل کھلاڑی اگر ایسے معمولی واقعات آپ کی کارکردگی یا شخصیت کو متاثر کرنے لگیں تو پھر بقا بہت مشکل ہو جاتی ہے، پلیئرز کی زندگی میں اس سے کئی گنا زیادہ بڑے واقعات بھی پیش آتے ہیں، میں اگر یہ کہوں کہ حالیہ واقعے سے میری کارکردگی ایک فیصد بھی متاثر ہوئی تو وہ غلط ہوگا۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے اوپننگ پسند ہے، میں نے شروع سے ہی اس پوزیشن پر بیٹنگ کی، کلب کرکٹ، پاکستان، پی ایس ایل سب میں اننگز کا آغاز کیا، یہ میری ترجیح تو ہے لیکن چاہے انٹرنیشنل کرکٹ ، اپنے کلب یا فرنچائز کی نمائندگی کروں وہاں جو کپتان و کوچ ہیں ان کو زیادہ پتا ہوتا ہے کہ کون سا پلیئر کس نمبر پر زیادہ اچھا کھیل سکتا ہے، لاہور قلندرز کو لگتا ہے کہ میں بطور اوپنر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کو اگر لگتا ہے کہ کوئی اور اس پوزیشن پر مجھ سے اچھا کھیل سکتا ہے تو وہ مجھے کسی اور نمبر پر ایڈجسٹ کرتے ہیں، آپ نے دیکھا بھی ہوگا کہ پی ایس ایل میں بھی بعض کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے،اکثر تجربات کامیاب بھی نہیں ہوتے لیکن انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ میں کھلاڑی کو اپنی بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے اوپن رہنا چاہیے، جو کپتان اور کوچ کہے وہی کرنا پڑتا ہے، البتہ مجموعی طور پر اگر میں دیکھوں تو میں نے پوری زندگی اوپننگ کی میں اسی کو ترجیح دیتا ہوں۔
Source link
Today News
خطے کی بہتر ہوتی صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کا بلندی پر پہنچا دیا، سونا بھی سستا
ٹرمپ کی ایران سے جلد ڈیل ہونے کے مثبت بیان، جاری کھاتہ 1ارب 07کروڑ ڈالر فاضل ہونے، بڑے پیمانے کی صنعتوں میں 6 اشاریہ 4فیصد کی نمو اور آئی ایم ایف سے جلد 1ارب 20کروڑ ڈالر کی قسط جلد جاری ہونے کی توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 70ہزار، 1لاکھ 71ہزار، 1لاکھ 72ہزار اور 1 لاکھ 73 ہزار پوائنٹس کی مزید 4سطحیں بھی عبور ہوگئیں۔
تیزی کے سبب 73فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 4کھرب 48ارب 49کروڑ 49لاکھ 15ہزار 104روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تیسری جنگ عظیم رکوانے میں پاکستان کے کلیدی کردار کو بین الاقوامی سطح تسلیم کیے جانے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ رکنے، آئی ٹی ایکسپورٹس 21فیصد بڑھنے سمیت دیگر مثبت اشاریوں سے معیشت کو درپیش خطرات ٹل گئے ہیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 4027.06پوائنٹس کے اضافے سے 173939.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دریں اثنا بین الاقوامی سطح پر سونے اور چاندی میں پرافٹ ٹیکنگ سے تین روزہ وقفے کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کی کمی سے 4ہزار 792ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 5لاکھ 01ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 829روپے کی کمی سے 4لاکھ 30ہزار 008روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا،کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 03پیسے کی کمی سے 278روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 280روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
Source link
Today News
بھارت کو روسی تیل خریدنے پر ملنے والی رعایت ختم
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن روس اورایران سے تیل کی خریداری کیلیے جاری جنرل لائسنس کی تجدید نہیں کریگا۔
بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کیلیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا، بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت ختم ہو چکی ہے،ادھربھارتی ریفائنرز نے ایران سے محدود مقدار میں خام تیل کی خریداری کی ادائیگیاں چینی کرنسی یوان میں کرنا شروع کر دی ہیں جس میں آئی سی آئی سی آئی بینک مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism