Connect with us

Today News

نئے اے آئی سسٹم نے برسوں پرانا مسئلہ حل کردیا

Published

on



ایک نئی تحقیق کے مطابق چینی مصنوعی ذہانت کے سسٹم نے امریکی ریاضی دان کی جانب سے دہائی قبل پیش کیے گئے مسئلے کو حل کر لیا ہے۔

الجبرا کا یہ سوال 2014 میں یونیورسٹی آف آئیووا کے پروفیسر ڈین اینڈرسن (جن کا انتقال 2022 میں ہوگیا تھا) پہلی بار پیش کیا تھا۔

پیکنگ یونیورسٹی کی ٹیم نے ایک اے آئی سسٹم بنایا جس نے دہائیوں کے ریاضی کے لٹریچر کا جائزہ لیا تاکہ اینڈرسن کی گتھی کو سلجھایا اور انسانی مداخلت کے بغیر اپنے نتائج کی تصدیق کی جا سکے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ اے آئی سسٹم ریاضی کے مسائل کسی بھی انسان سے زیادہ تیزی کے ساتھ حل کر سکتا ہے جس میں ایسے کام آزادنہ طور پر کرنا شامل ہے جن کے لیے عمومال مختلف شعبوں کے ماہرین کا اشتراک درکار ہوتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حج مشکلات برداشت کرنے کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں، گورنر سندھ

Published

on



گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ مشکلات برداشت کرنا حج کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں جو حج پر جارہے ہیں، اللہ پاک سے آپ سب عازمین دعا کریں کہ ملک ترقی کرے ،پاکستان میں بسنے والوں کے لیے دعا کریں، رزق حلال کمانے کی کوشش کے لیے دعا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حج کرنے والوں میں دوسرا بڑا ملک ہے  اور پاکستانی عمرہ کرنے والی نمبر ون  قوم ہے لیکن پاکستانی دو نمبری کرنے میں دوسرے نمبر پر ہیں، لوگ موبائل فونز سے انتظامات خراب ہونے کا سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں لیکن حج تو مشکلات کو برداشت کرنے اور صبر کا نام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عازمین حج پیدل، پھر بحری جہازوں اور اب جہازوں کی سہولت سے حج پر جاتے ہیں، جہازوں کے ذریعے چند گھنٹوں میں اب آپ پہنچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حج پر جاکر اپنے ملک کے لیے لازمی دعا کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ نواب ٹاؤن میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار

Published

on



لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن او پی ایف میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عدنان یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جسے چوہنگ کے علاقے سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو آٹھ گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا الٹی میٹم دیا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے وقت اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس نے جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ناکے پر ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ملزم عدنان اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر کے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس کیس کو ٹریس کرنے کے لیے سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا جس میں جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس نے اہم کردار ادا کیا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

سکھن میں گھر کے اندر جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا

Published

on



سکھن میں گھر کے اندر جھگڑےکے  دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا ، مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔

 اس حوالے سے ایس ایچ او سکھن خالد میمن نے بتایا کہ واقعہ شاہ لطیف سیکٹر 51 اے الجدون کالج کے قریب گھر میں پیش آیا ہے ، مقتولہ کی شناخت 30 سالہ شبانہ کے نام سے کی گئی جو کہ ایک بچے کی ماں ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھر کے اندر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس میں ملزم اسلم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے متعدد خول ملے ہیں جبکہ ملزم اور مقتولہ کا آبائی تعلق نوابشاہ سے بتایا جاتا ہے۔

 تاہم پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں اور فرار ہونے والے ملزم شوہر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending