Connect with us

Today News

ایران جنگ سے کس ٹیکنالوجی کمپنی نے بڑا منافع کمایا؟

Published

on



تائیوان کی چِپ بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی نے رواں برس کے پہلے سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں اپنے منافع میں غیر معمولی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے منافع میں 58 فی صد کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مانگ میں اضافہ ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کانٹریکٹ چپ میکر کمپنی (جو ایپل اور این ویڈیا جیسی بڑی کمپنیوں کو چپ سپلائی کرتی ہے) نے بتایا کہ پہلے تین ماہ میں کمپنی کو 18.1 ارب ڈالر کا منافع ہوا ہے جو کہ تجزیہ کاروں کے لگائے گئے تخمینوں سے بہت زیادہ ہے۔

گزشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو 11.5 ارب ڈالر کا منافع ہوا تھا۔ جبکہ گزشتہ برس کے آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کہ مقابلے یہ منافع 13.2 فی صد زیادہ ہے۔

منافع کی جزوی وجہ ایران جنگ کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے ممکنہ اثرات میں صرف سپلائی چین کی قیمت میں اضافہ ہی نہیں بلکہ چپ بنانے کے لیے اہم گیس (جیسے کہ ہیلیم) اور کیمیکلز کی رسد مین بھی خلل آ سکتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور؛ راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Published

on



پولیس نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور اقبال ٹاؤن پولیس نے متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ نامعلوم ملزم کی جانب سے ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی شروع کی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے اقبال ٹاؤن پولیس کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش جیلوں میں جائیں گے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ آبنائے ہرمز کھلنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے شکرگزار

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور جہازوں کی آمدورفت کے لیے تیار ہے۔

اپنی اس ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو آبنائے ایران لکھا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ طنزاً ایسا کہا ہے یا غلطی سے ایسا ہوگیا ہے۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک اور پوسٹ کی جس میں انھوں نے لکھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے تیار ہے لیکن ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی اُس وقت جاری رہے گی جب تک ہمارے ایران کے ساتھ معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو جاتے۔

البتہ امریکی صدر اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ یہ عمل جلد مکمل ہونے کا امکان ہے کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔

بعد ازاں اپنی تازہ ترین پوسٹ میں آبنائے ہرمز کھلنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بہترین اور عظیم لوگ ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای عسکری قیادت سمیت شہید ہوگئے تھے۔

ان حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز بند کردی تھی جو دنیا کو تیل و گیس کی ترسیل کی ایک اہم آبی گزرگاہ ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا میں تیل و گیس کی قلت پیدا ہوئی اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں جس کے اثرات مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی صورت میں سامنے آئے۔

ایسے میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور فریقین دو ہفتوں کی جنگ بندی پر متفق ہوگئے جس میں امریکا نے مزید حملے نہ کرنے اور ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔

جس کے بعد پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔ اس وقت بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں اور ان سفارتی کاری کی کوششیں بآور ثابت ہورہی ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی، وفاقی وزیر کا اعلان

Published

on



وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی ہئی اور آبنائے ہرمز بھی کھول دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھر پور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علم بردار بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں بھی جنگ بندی ہوگئی ہے اور آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کے لیے آج کھول دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ان شااللہ ان کوششوں کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی، ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی بہتر ہوگی۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد معاہدے کے لیے گزشتہ ہفتے منعقدہ اسلام آباد مذاکرات کےبعد پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزررا سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اس دوران آبنائے ہرمز کو محدود مدت کے لیے کمرشل آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ لبنان میں بھی جنگ بندی ہوگئی ہے، جس پر عوام نے بھرپور جشن منایا۔



Source link

Continue Reading

Trending