Today News
بانی پی ٹی آئی کی صحت اور قید تنہائی تشویشناک ہے، وکیل سلمان صفدر
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے بتایا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وکالت کرتے چار سال ہو چکے ہیں، تاہم رواں سال اب تک صرف ایک ہی ملاقات ممکن ہو سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی اور انہیں روزانہ تقریباً 22 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، جو ان کے بقول ذہنی اذیت کے مترادف ہے۔
سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جیل میں نہ انہیں ٹی وی، کتابیں یا دیگر سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے بات چیت کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ وکلاء تک رسائی بھی محدود کر دی گئی ہے۔
سلمان صفدر نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی مسلسل قید تنہائی کو اذیت قرار دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل حکام کی جانب سے دی جانے والی یہ صورتحال کسی عدالتی حکم کا حصہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال کی سزا سنائی جا چکی ہے، لیکن اس کے باوجود ان کا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہا۔
وکیل سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی قید تنہائی کے معاملے کو نہایت سنجیدہ قرار دیتے ہوئے فوری توجہ کا مطالبہ کیا۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ قید تنہائی کسی بھی قیدی کے لیے انتہائی سخت سزا ہے اور انصاف کے بغیر کوئی ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا کیس گزشتہ 13 ماہ سے نہیں سنا جا رہا، جبکہ قانونی ترامیم کے ذریعے اپیلوں کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی بھی قسم کی ڈیل سے انکار کیا ہے۔
سینیٹر حامد خان نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ وکلاء کی ذمہ داری ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور قید تنہائی جیسے اقدامات انسانی حقوق کے منافی ہیں۔
Source link
Today News
آسٹریلوی آل راؤنڈر زخمی، بڑی ٹی 20 لیگ سے باہر
آسٹریلیوی آل راؤنڈر وِل سدرلینڈ کندھے پر انجری کے باعث ٹی 20 بلاسٹ سے باہر ہوگئے۔ انہیں ایونٹ میں یورکشائر کی نمائندگی کرنی تھی۔
وِل سدرلینڈ (جو ایک انتہائی قابلِ قدر آل راؤنڈر ہیں اور وکٹوریا اور میلبرن رینیگیڈز کی کپتانی کرتے ہیں) گزشتہ سال یارکشائر کے لیے تین کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز اور 12 بلاسٹ گیمز کھیل چکے ہیں۔
ٹیم کے جنرل مینیجر گیون ہیملٹن کے مطابق وہ اسکواڈ کے ’بہت مقبول‘ رکن بن گئے تھے اور اس گرمیوں میں دو چیمپئن شپ میچز اور پورے بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لیے واپس آنے والے تھے۔
تاہم، ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ وِل سدرلینڈ کو گزشتہ ماہ شیفلڈ شیلڈ فائنل کے بعد کندھے میں اسٹریس فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے اور کلب نے پیر کے روز تصدیق کی کہ وہ اس سیزن میں ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
کلب کے ترجمان نے کہا کہ یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ول سدرلینڈ اس سال کے ویٹیلٹی بلاسٹ میں انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ کسی متبادل کھلاڑی کے بارے میں معلومات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔ یارکشائر کی پوری ٹیم ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
Source link
Today News
سلمان خان کا ورون دھون پر مزاحیہ وار، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور ورن دھون کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان، ورون کے ڈانس پر مزاحیہ کمنٹس کررہے ہیں۔
ورون دھون ان دنوں اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کا گانا ’’ویاہ کروا دو جی‘‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ اسی گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ لمحہ کیمرے میں قید ہوگیا، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون دھون اپنی پرفارمنس مکمل کرنے کے بعد سلمان خان کے پاس آتے ہیں تاکہ ان سے رائے لے سکیں۔ اس موقع پر سلمان خان نے روایتی انداز میں چٹکی لیتے ہوئے پوچھا، ’’یہ ریہرسل تھی یا اصلی شاٹ؟‘‘ بس پھر کیا تھا، یہ جملہ سنتے ہی سیٹ پر قہقہے گونج اٹھے، اور خود ہدایتکار ڈیوڈ دھون بھی ہنسی نہ روک سکے۔
ورون دھون نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی مزاح کا رنگ بھرا اور لکھا کہ بھارت کے سب سے بڑے کنوارے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ہمیشہ گھبراہٹ ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
گانے میں ورون کے ساتھ اداکارہ مرونال ٹھاکر بھی جلوہ گر ہیں، جبکہ اسے گلوکار مکا سنگھ اور آشیش کور نے اپنی آواز دی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے اور مداح سلمان خان کے ہلکے پھلکے طنز اور دوستانہ انداز کو بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں، جو ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ بالی ووڈ کے سیٹ پر بھی ہنسی مذاق کا رنگ کبھی پھیکا نہیں پڑتا۔
Source link
Today News
کراچی میں ڈاکو راج، چند گھنٹوں میں 1 کروڑ روپے چھن گئے، مزاحمت پر ایک تاجر جاں بحق، پمپ مالک زخمی
شہر میں ڈاکو راج کا سلسلہ بدستور جاری ہے، چند گھنٹوں میں مسلح افراد نے تاجروں کو 1 کروڑ سے زائد نقدی سے محروم کیا جبکہ مزاحمت پر ایک تاجر کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتی کی وارداتیں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور نیو سبزی منڈی میں پیش آئیں۔ نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے شادی کی خوشیوں سے بھرے گھر میں صف ماتم بچھا دی، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دودھ کے تاجر کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
مقتول کی بیٹی کی 2 ہفتے کے بعد شادی تھی، ڈاکوؤں نے نیو سبزی منڈی کے قریب پیٹرول پمپ کے مالک کو مزاحمت پر زخمی کر کے 75 لاکھ لوٹے اور پیٹرول پمپ کے مالک کو مزاحمت پر گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی۔ آئی جی سندھ نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے تفصیلات طلب کرلیں ۔
نارتھ کراچی واقعہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4 پیر بازار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں دن دہاڑے دودھ کے تاجر کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے خواجہ اجمیر نگری پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ، مقتول کی شناخت 40 سالہ ناصر ولد پرویز کے نام سے کی گئی۔
واقعے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ دوران منتقلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، متوفی کا تعلق اسلام آباد سے تھا اور وہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل کراچی آکر دودھ کے کاروبار سے منسلک تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول کے قبضے سے 10 لاکھ ایک ہزار روپے نقد رقم ، موبائل فون اور پرس برآمد ہوا ہے، عباسی شہید اسپتال میں مقتول ناصر کے رشتے دار نے میڈیا بات چیت کرتے ہوئے بتایا مقتول ساجد میرے بھائی ساجد کا سالا ہے جو کہ نارتھ کراچی بارہ دری کے قریب نجی بینک سے رقم نکلوا کر خواجہ اجمیر نگری پولیس ہیڈ کوارٹر کے عقب میں قائم بھائی کے گھر پہنچا تو اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو آگئے جس میں سے ایک نے ہلمٹ اور دوسرا بغیر ہلمٹ تھا۔
انھوں نے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس دوران ہاتھا پائی ہوئی اور انھوں ںے فائرنگ کر دی اس دوران اہل محلہ بھی جمع ہوگیا جنھیں خوفزدہ کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول 8 بچوں کا باپ تھا اور آبائی تعلق ایبٹ آباد سے تھا جبکہ بیٹی کی 2 ہفتے کے بعد شادی تھی۔
ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فیض الحسن نے بتایا کہ مقتول ناصر بینک سے 20 لاکھ روپے نقد نکلوا کر آیا تھا جس میں ڈاکو 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تاہم مقتول کے ورثا اس کی میت تدفین کے لیے اپنے آبائی علاقے لیکر روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے واردات کے بعد متعدد مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں جس میں واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکو دکھائی دے رہیں اور اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی ڈاکوؤں کا سراغ لگالیا جائیگا۔
نارتھ ناظم آباد واقعہ
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو نجی بینک سے 35 لاکھ روپے نکلوا کر جانے والے 2 افراد تمیم اور جنید کو یرغمال بنا کر چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کی رپورٹ تیموریہ تھانے میں درج کرا دی گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد آئل ڈسٹری بیوٹر کا کام کرتے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔
سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کےقریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے مالک کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت حاجی عبدالستار کے نام سے کی گئی جو کہ رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے جا رہا تھا۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو لوٹ مار اور کار کے ٹائروں پر فائرنگ کی، بعدازاں تینوں ڈاکو موقع سے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے تمام واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام و سدباب کیلئے سخت اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دینے اور تمام زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
آئی جی سندھ نے شہر بھر میں پولیس گشت اور اسنیپ چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور جرائم کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے وہاں خصوصی نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی اور پولیس رسپانس ٹائم کو بہتر بنایا جائے ، شہر میں امن و امان کی فضا کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports1 week ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News7 days ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport