Connect with us

Today News

برطانیہ اور فرانس آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری مشن کی قیادت کریں گے

Published

on


برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری مشن کی قیادت کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد عالمی تجارتی جہاز رانی کی آزادی کو یقینی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سمندری سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان فرانس کے دورے کے دوران برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

فرانسیسی صدر سے مالقات کے بعد برطانوی وزیراعظم نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن ممالک پہلے ہی اس مشن میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں اور مزید ممالک کو بھی شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک جس کثیرالملکی سیکیورٹی مشن کی قیادت کریں گے وہ مکمل طور پر پُرامن اور دفاعی نوعیت کا ہوگا۔ جس کا بنیادی مقصد تجارتی بحری راستوں کو محفوظ بنانا، بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ممکنہ بارودی سرنگوں (مائنز) کی صفائی کے اقدامات میں معاونت کرنا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل اور تجارتی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم آبی گزرگاہ ہے جس میں کسی بھی رکاوٹ یا خطرے کی صورت میں عالمی معیشت متاثر ہو سکتی ہے اس لیے اس راستے کی حفاظت ناگزیر ہے۔

خیال رہے کہ آج ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا ہے جسے صدر ٹرمپ نے اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بال ٹیمپرنگ کیس کو دل پر نہیں لیا،ایک فیصد بھی کارکردگی متاثر نہیں ہوئی؛ فخرزمان

Published

on



فخرزمان نے بال ٹیمپرنگ کیس کو دل پر نہیں لیا، اوپننگ بیٹر کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے میری ایک فیصد بھی کارکردگی متاثر نہیں ہوئی، ان کے مطابق اوپننگ پسند لیکن حتمی فیصلہ کپتان اور کوچ کا ہی ہوتا ہے۔

 ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد ابھی میں نے زیادہ میچز میں حصہ نہیں لیا ہے، ٹی20 کرکٹ میں اگر 10 میں سے 3 یا 4 میچز میں بھی اچھا پرفارم کر جائیں تو یہ آپ کی جیت ہوتی ہے، بطور پروفیشنل کھلاڑی اگر ایسے معمولی واقعات آپ کی کارکردگی یا شخصیت کو متاثر کرنے لگیں تو پھر بقا بہت مشکل ہو جاتی ہے، پلیئرز کی زندگی میں اس سے کئی گنا زیادہ بڑے واقعات بھی پیش آتے ہیں، میں اگر یہ کہوں کہ حالیہ واقعے سے میری کارکردگی ایک فیصد بھی متاثر ہوئی تو وہ غلط ہوگا۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے اوپننگ پسند ہے، میں نے شروع سے ہی اس پوزیشن پر بیٹنگ کی، کلب کرکٹ، پاکستان، پی ایس ایل سب میں اننگز کا آغاز کیا، یہ میری ترجیح تو ہے لیکن چاہے انٹرنیشنل کرکٹ ، اپنے کلب یا فرنچائز کی نمائندگی کروں وہاں جو کپتان و کوچ ہیں ان کو زیادہ پتا ہوتا ہے کہ کون سا پلیئر کس نمبر پر زیادہ اچھا کھیل سکتا ہے، لاہور قلندرز کو لگتا ہے کہ میں بطور اوپنر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کو اگر لگتا ہے کہ کوئی اور اس پوزیشن پر مجھ سے اچھا کھیل سکتا ہے تو وہ مجھے کسی اور نمبر پر ایڈجسٹ کرتے ہیں، آپ نے دیکھا بھی ہوگا کہ پی ایس ایل میں بھی بعض کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے،اکثر تجربات کامیاب بھی نہیں ہوتے لیکن انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ میں کھلاڑی کو اپنی بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے اوپن رہنا چاہیے، جو کپتان اور کوچ کہے وہی کرنا پڑتا ہے، البتہ مجموعی طور پر اگر میں دیکھوں تو میں نے پوری زندگی اوپننگ کی میں اسی کو ترجیح دیتا ہوں۔



Source link

Continue Reading

Today News

خطے کی بہتر ہوتی صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کا بلندی پر پہنچا دیا، سونا بھی سستا

Published

on



ٹرمپ کی ایران سے جلد ڈیل ہونے کے مثبت بیان، جاری کھاتہ 1ارب 07کروڑ ڈالر فاضل ہونے، بڑے پیمانے کی صنعتوں میں 6 اشاریہ 4فیصد کی نمو اور آئی ایم ایف سے جلد 1ارب 20کروڑ ڈالر کی قسط جلد جاری ہونے کی توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 70ہزار، 1لاکھ 71ہزار، 1لاکھ 72ہزار اور 1 لاکھ 73 ہزار پوائنٹس کی مزید 4سطحیں بھی عبور ہوگئیں۔

 تیزی کے سبب 73فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 4کھرب 48ارب 49کروڑ 49لاکھ 15ہزار 104روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تیسری جنگ عظیم رکوانے میں پاکستان کے کلیدی کردار کو بین الاقوامی سطح تسلیم کیے جانے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ رکنے، آئی ٹی ایکسپورٹس 21فیصد بڑھنے سمیت دیگر مثبت اشاریوں سے معیشت کو درپیش خطرات ٹل گئے ہیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 4027.06پوائنٹس کے اضافے سے 173939.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دریں اثنا بین الاقوامی سطح پر سونے اور چاندی میں پرافٹ ٹیکنگ سے تین روزہ وقفے کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کی کمی سے 4ہزار 792ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 5لاکھ 01ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 829روپے کی کمی سے 4لاکھ 30ہزار 008روپے کی سطح پر آگئی۔

 علاوہ ازیں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا،کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 03پیسے کی کمی سے 278روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 280روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

بھارت کو روسی تیل خریدنے پر ملنے والی رعایت ختم

Published

on



امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن روس اورایران سے تیل کی خریداری کیلیے جاری جنرل لائسنس کی تجدید نہیں کریگا۔

بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کیلیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا، بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔

امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت ختم ہو چکی ہے،ادھربھارتی ریفائنرز نے ایران سے محدود مقدار میں خام تیل کی خریداری کی ادائیگیاں چینی کرنسی یوان میں کرنا شروع کر دی ہیں جس میں آئی سی آئی سی آئی بینک  مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending