Connect with us

Today News

تاریک مادے کی نئی قسم کائنات کے کچھ راز سمجھا سکتی ہے: تحقیق

Published

on



تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی قسم کا ’تاریک مادے (ڈارک میٹر)‘ کائنات کے کچھ راز سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خلا میں خود سے ٹکرانے والے ’سیلف انٹریکٹنگ ڈارک میٹر (ایس آئی ڈی ایم)‘ کے کثیف جتھے موجود ہیں جن میں ہر ایک سورج سے لاکھوں گُنا زیادہ وزنی ہے۔

یہ ماڈل ماہرینِ فلکیات کے تین بڑے مسئلوں کو حل کر سکتا ہے جن میں گریویٹیشنل لینس، اسٹیلر اسٹریمز اور سیٹلائیٹ کہکشائیں شامل ہیں۔

ہماری کائنات کا 85 فی صد حصہ ڈارک میٹر کائنات پر مشتمل ہے، لیکن اس کو براہ راست نہیں دیکھا جا سکتا۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ ماہرین سے پوشیدہ رہتا ہے اور اس وجہ سے اس کو کائنات کے مشاہدے میں آنے والے حصوں پر مرتب ہونے والے اثرات سے سمجھنا ہوگا۔

نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ نئے ماڈل کے مطابق ڈارک میٹر ذرّات ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں اور توانائی کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

اس کے سبب ’گریوو تھرمل کولیپس‘ ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں انتہائی کثیف مراکز بن سکتے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان نے مشرقی کانگو میں فوری جنگ بندی اور مؤثر سفارتکاری کا مطالبہ کر دیا

Published

on



نیویارک:

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تیز تر سفارتی اقدامات پر زور دیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ خطے میں جاری تشدد، انسانی بحران کی شدت اور بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد اس امر کی عکاس ہے کہ امن کا قیام فوری ضرورت بن چکا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2773 پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار جنگ بندی ہی خطے میں دیرپا استحکام کی بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔

پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری عالمی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا، جن میں افریقی یونین کی ثالثی، واشنگٹن پراسیس اور دوحہ فریم ورک شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اقوامِ متحدہ کی کاوشوں کے ساتھ مل کر اعتماد سازی اور سیاسی حل کے امکانات کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

پاکستان نے مونوسکو کے کردار کی بھی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مناسب حالات میں جنگ بندی کے نفاذ میں اس کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مشرقی کانگو میں قدرتی وسائل کی غیر قانونی کان کنی اور اسمگلنگ بدامنی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں جن کے تدارک کے لیے علاقائی تعاون، شفاف سپلائی چین اور مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے تاکہ یہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، مگر زمینی حقائق میں نمایاں بہتری نہ آنا اس بحران کی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اختتام پر پاکستان نے جمہوریہ کانگو کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بیساکھی میلہ، بھارتی یاتریوں کا شاندار استقبال، پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف

Published

on



لاہور:

نارووال میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں تین روزہ بیساکھی میلہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا جہاں بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔

دربار انتظامیہ کے مطابق 2388 یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے اور حسن ابدال سے کرتارپور لائے گئے۔ اس موقع پر ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ اور دربار انتظامیہ نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

یاتری دربار صاحب میں حاضری دینے، ماتھا ٹیکنے اور مذہبی عبادات میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بے پناہ محبت ملی اور وہ خود کو اپنے گھر جیسا محسوس کر رہے ہیں۔

یاتریوں نے بھارت حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرتارپور راہداری کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے دربار صاحب آ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے بہترین ٹرانسپورٹ، لنگر، رہائش اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی گئیں، جس پر وہ حکومتِ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھکر میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ایم ایم روڈ بند، کراچی تا پشاور ٹریفک معطل

Published

on



بھکر:

بھکر میں ایم ایم روڈ پر تیل سے بھرا ایک آئل ٹینکر الٹنے سے صورتحال سنگین ہو گئی جس کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

پیٹرولنگ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر سے زائد تیل موجود ہے جس کے باعث کسی بڑے حادثے کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو مکمل طور پر کارڈن کر لیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ثقلین جعفر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی خود سنبھال لی۔ اس موقع پر پیٹرولنگ پولیس، پنجاب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

حکام کے مطابق حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی یا بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

ایم ایم روڈ کو عارضی طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی پیٹرولنگ کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد صورتحال پر قابو پا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی جائے۔





Source link

Continue Reading

Trending